وزارت خزانہ
ڈی جی جی آئی گروگرام نے تقریباً 392 کروڑ روپے کے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کی جعل سازی کرنے والے شخص کو گرفتار کیا
Posted On:
29 OCT 2020 8:53PM by PIB Delhi
نئی دلی، 29 اکتوبر، جی ایس ٹی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی جی آئی گوروگروام زونل یونٹ (جی زیڈ یو)، ہریانہ نے جعلی دستاویزات پر فرضی فرموں کو چلانے اور ان پٹ ٹیکس کریڈٹ میں بغیر کسی اصل رسید یا اشیا و سامان کی فراہمی کے انوائس جاری کرنے کے الزام میں دلی کے ایک باشندے کبیر کمار کو گرفتار کیا ہے۔
اب تک کی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہےکہ کبیر کمار محض کاغذات پر گڑگاؤں، نئی دلی، فرید آباد، سولن، نویڈا، جھجر، سرسا وغیرہ میں متعدد کمپنیاں قائم کی تھیں۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ کبیر نے شہر سے فرار ہونے کی بھی کوشش کی تھی، تاہم، کسٹمز اور سی آئی ایس ایف کے عہدیداروں کے تعاون سے ڈی جی جی آئی افسران نے اسے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر ایسا کرنے سے روک دیا۔
اس کے علاوہ، اس نے 31 فرموں کو قائم کرنے کا اعتراف کیا ہے جن کے ذریعے بغیر کسی سامان یا خدمت کی اصل فراہمی کے 2993کروڑ 86 لاکھ کی مالیت کی جعلی رسیدیں جاری کیں اور نیز 392 کروڑ 37 لاکھ روپے کی مالیت کی آئی ٹی سی حاصل کی۔ اس شخص سے متعدد شواہد جیسے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور 140 سم کارڈ حاصل کیے گئے ہیں۔
تفتیش کا دائرہ دلی میں متعدد مقامات پر محیط ہے اور دستاویزی ثبوتوں اور ریکارڈ کردہ بیانات کی بنیاد پر یہ کھلا ہے کہ جعلی دستاویزات پر جعلی فرم بنانے کے اس گروہ کا کلیدی کردار کبیر کمار ہی ہے۔ چنانچہ کبیر کمار کو آج گرفتار کر لیا گیا اور اسے دلی کے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جںھوں نے عدالتی تحویل کا حکم دیا ہے۔ مجموعی طور پر 392 کروڑ روپے سے زیادہ کے جعلی آئی ٹی سی ملزم سے بازیاب کیے گئے ہیں۔
اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
****
(م ن – ع ا)
(Release ID: 1668857)
Visitor Counter : 168