وزارت خزانہ
مالی سال 2020-21 میں ستمبر ،2020 تک مرکزی حکومت کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ
Posted On:
29 OCT 2020 4:57PM by PIB Delhi
ستمبر،2020 تک مرکزی حکومت کے ماہانہ کھاتے کو ضم کردیا گیا ہے اور متعلقہ رپورٹوں کو شائع کردیا گیا ہے۔اہم باتیں مندرجہ ذیل ہیں:۔
بھارتی حکومت کو ستمبر 2020 تک 5,65,417 کروڑ روپے (کُل وصولی کے متعلقہ بجٹ کے تخمینے 2020-21 کا 25.18فیصد) حاصل ہوئے ہیں،جن میں 4,58,508 کروڑ روپے کی آمدنی (مرکز کو خالص)، 92,274 کروڑ روپے کا غیر ٹیکس آمدنی اور 14,635 کروڑ روپے کی غیر قرض کی وصولی کا سرمایہ شامل ہے۔ غیر قرض وصولی سرمایہ میں قرضوں کی وصولی (8854کروڑ روپے) اورعدم سرمایہ کاری کی وصولی (5781 کروڑ روپے) شامل ہے۔
اس مدت تک بھارتی حکومت کے ذریعہ ریاستی حکومتوں کو ٹیکس شیئر کے طورپر 259941 کروڑ روپے منتقل کئے گئے ہیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں 51277 کروڑ روپے کم ہیں۔
بھارتی حکومت کے ذریعہ 14,79,410 کروڑ روپے (متعلقہ بجٹ تخمینے 21-2020 کا 48.63 فیصد) کا کُل خرچ کیا گیا ہے، جن میں سے 13,13,574 کروڑ روپے آمدنی کھاتے سے اور 1,65,836 کروڑ روپے سرمایہ کاری کھاتے سے کیا گیا ہے۔ کُل آمدنی کے اخراجات میں سے 3,05,652 کروڑ روپے سود ادائیگی کے مد میں ہیں اور 1,56,210 کروڑ روپے مختلف اہم سب سڈی کے مد میں ہیں۔
ن م :ا م
U:6826
(Release ID: 1668846)
Visitor Counter : 123