خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
کیرالہ میں میگا فوڈ پارک کی افتتاحی تقریب
مرکزی حکومت کی مدد سے 20 میگا فوڈ پارک پروجیکٹ قائم کیے گیے
17 دیگر پروجیکٹ منظور کیے گئے ہیں اور ان پر عمل درآمد کیا جانا ہے
Posted On:
01 OCT 2020 8:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی،01اکتوبر 2020 : ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں ، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود ، دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر اور کیرالہ کے وزیر اعلی جناب پینارائی وجین کے ہاتھوں آج کیرالہ کے ضلع پلکاڈ میں کیرالہ کے پہلے اور ملک کے 20 ویں میگا فوڈپارک کا مجازی طور پر افتتاح عمل میں آیا۔ ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب رمیشور تیلی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اس پروجیکٹ سے ڈبہ بند خوراک کے شعبے کو تقویت ملےگی ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ میگا فوڈ پارک کیرالہ میں ڈبہ بند خوراک کے شعبے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا ۔ یہ پارک میں 25 -30 ڈبہ بند خوراک کی اکائیوں میں تقریباً 250 کروڑ کی اضافی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور اس سے سالانہ تقریباً 450- 500 کا کاروبار ہوگا ۔ یہ پارک 5000 لوگوں کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار فراہم کرےگا اور اس سے سی پی سی اور پی پی سی علاقوں میں تقریباً25000 کسانوں کو فائدہ پہونچےگا ۔ جناب تومر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند مستقل طور پر ملک کو ایک لچک دار خوراک معیشت اور دنیا کی خوراک فیکٹری بنانے کے لئے کوشش کر رہی ہے ۔
جناب تومر نے کہا کہ کہ ہمیں اپنے ملک کے کسانوں پر فخر ہے اور ان کی کڑی محنت کی وجہ سے ملک میں اناج کا کافی ذخیرہ ہے ، ملک کے لوگوں کی ضروریات پوری ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی زرعی شعبے میں موجود خلا کو پر کرنے کے لئے مسلسل کام کر رہے ہیں ۔
جناب تومر نے کہا کہ قدر میں اضافہ کی اشیا میں برآمدات میں بہت زیادہ امکان ہے جس سے نہ صرف یہ کہ غیر ملکی زر مبادلہ حاصل ہوگا بلکہ اس سے گھریلو بازار میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے ۔ حکومت ہند زر عی شعبے کے احیا پر کام کر رہی ہے ۔
کیرالہ کے وزیر اعلی جناب وجین نے کہا کہ یہ ایم ایف پی کیرالہ کے کسانون کو مدد اور راحت فراہم کرنے میں ایک اہم رول ادا کرے گا ۔اس کے ساتھ کسانوں کے حالات بہتر ہونگے ۔ مذکورہ متعینہ وقت میں اس کے قیام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیٹرو پارک ، کوچی – بینگلور انڈسٹریل کوریڈور ، ڈیفینس پارک اور دیگر پروجیکٹوں کے ساتھ یہ کیرالہ کی ایک اہم اسکیم ہے۔
ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب تیلی نے کہا کہ پارک میں جو سہولتیں قایم کی گئی ہیں اس سے نہ صرف یہ کہ زرعی پیداوار کی بربادی کم ہوگی بلکہ یہ قدر میں اضافے کو بھی یقینی بنائے گا ۔ اس کے ساتھ کسانوں کو ان کی زرعی مصنوعات کی بہتر قیمتیں میلے گی اور ان کی آمدنی بھی بڑھے گی ۔
کیرالہ کی صنعتوں کے وزیر جناب ای پی جے راجن اور آبی وسائل کے وزیر جناب کے کے کرشنن کٹی نے بھی اس موقع پرخطاب کیا ۔ ڈبہ بند خورا ک کی صنعتوں کی وزارت کی سکریٹری محترمہ پشپا سبھرمنیم اور ڈاکٹر کے الینگوون ، پرنسپل سکریٹری ( صنعت ) کیرالہ میں پروجیکٹ کے بارے میں جانکاری دی۔
کینفرا میگا فوڈپارک 102.13 کروڑ کی پروجیکٹ لاگت سے 79.42 ایکڑ آراضی میں قایم کیا گیا ہے اس میگا فوڈ پارک میں عمل درآمد والی ایجنسی کے ذریعہ جو سہولتیں قایم کی گئی ہیں ان میں ملٹی پروڈکٹ کولڈ اسٹوریج – 5000 ایم ٹی ، ڈرائی ویر ہاوس – 12000 ایم ٹی ، پیک ہاوس 10 ایم ٹی اور فوڈ ٹیسٹینگ لیبا ریٹری وغیرہ شامل ہیں۔ اس میگا فوڈ پارک سے کیرالہ کے ملا پورم اور تھریسور کے قریبی اضلاع اور تملناڈو کے قریبی ضلع کویمبٹور کے ساتھ ساتھ پلکاڈ کے ضلع کے لوگوں کو فائدہ پہنچےگا۔
****************
م ن۔ رب
28-10-2020)
U: 6757
(Release ID: 1668100)
Visitor Counter : 94