کارپوریٹ امور کی وزارتت
کابینہ نے آئی سی اے آئی، بھارت اور سی پی اے، پاپوا نیو گنی کے درمیان ہوئے مفاہمت نامہ کو منظوری دی
Posted On:
21 OCT 2020 3:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 اکتوبر: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت والی مرکزی کابینہ نے پاپوا نیو گنی میں صلاحیت سازی اور اکاؤنٹنگ، فائنانشیل اور آڈٹ نالیج بیس کو مضبوط بنانے کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس آف انڈیا (آئی سی ایس آئی) اور سرٹیفائیڈ پریکٹسنگ اکاؤنٹینٹس، پاپوا نیو گنی (سی پی اے پی این جی) کے درمیان ہوئے مفاہمت نامہ (ایم او یو) کو منظوری فراہم کر دی ہے۔
نفاذ کی حکمت عملی اور اہداف:
انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) اور سرٹیفائیڈ پریکٹسنگ اکاؤنٹینٹس پاپوا نیو گنی درج ذیل شعبوں میں مل کر کام کریں گے:
- پی این جی میں تکنیکی پروگراموں، سیمناروں اور اجلاس کا انعقاد،
- کارپوریٹ گورننس، ٹیکنیکل ریسرچ اور مشاورت، معیار کی یقین دہانی، فارینسک اکاؤنٹنگ، کانٹی نیوئنگ پروفیشنل ڈیولپمنٹ (سی پی ڈی) اور باہمی مفاد کے دیگر موضوعات کے شعبوں میں ممکنہ تعاون اور شراکت داری قائم کرنا۔
- بھارت اور پی این جی میں اکاؤنٹینسی پروفیشن سے متعلق دستیاب غیر پابندی شدہ معلومات کو شیئر کرنا اور بین الاقوامی سطح پر ضرورت پڑنے پر، سی پی اے، پی این جی کی جانچ کے لیے مخصوص موضوعات کے لیے پیمانہ تیار کرنا۔
- طلبہ اور فیکلٹی کے درمیان لین دین کے پروگرام شروع کرنا۔
- پی این جی میں اکاؤنٹنگ، مالیات اور آڈٹ کے شعبہ میں قلیل مدتی پروفیشنل کورسز کی پیشکش کرنا۔
بڑا اثر:
ہندوستانی چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس (سی اے) مقامی کاروباری برادری اور مالیاتی رپورٹنگ کے معاملوں سے جڑے وابستگان کی مدد کر رہے ہیں اور انہیں کافی شہرت حاصل ہے۔ مجوزہ مفاہمت نامہ سے اعتماد مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے اور اس سے پاپوا نیو گنی میں ہندوستانی چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس کی مثبت شبیہ تیار ہوگی۔ آئی سی اے آئی کے پی این جی چیپٹر سمیت آسٹریلیشیا- اوشینیا خطہ میں ارکان کی تعداد 3000 سے بھی زیادہ ہے۔ اس مفاہمت نامہ کے توسط سے سی پی اے، پی این جی کو ملنے والی مدد سے علاقے میں موجود آئی سی اے آئی کے ارکان کو فائدہ ہوگا اور آئی سی اے آئی کے ارکان کو اضافی حوصلہ ملے گا۔
پس منظر:
انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) بھارت میں چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس کے کاروبار کو باضابطہ کرنے کے لیے ’’دی چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس ایکٹ، 1949‘‘ کے تحت قائم کیا گیا ایک آئینی ادارہ ہے۔ سرٹیفائیڈ پریکٹسنگ اکاؤنٹینٹس پاپوا نیو گنی (سی پی اے پی این جی)، پاپوا نیو گنی میں اکاؤنٹنگ اور آڈٹنگ معیار قائم کرنے اور اکاؤنٹینسی پروفیشن کے مفاد کو فروغ دینے کے لیے اکاؤنٹینٹس ایکٹ، 1996 کے تحت قائم کیا گیا اہم اکاؤنٹنگ پروفیشنل ادارہ ہے ۔
**************
م ن ۔ ق ت
U: 6586
(Release ID: 1666661)
Visitor Counter : 134
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada