وزارت دفاع

عوام سے مسلح افواج کے فلیگ ڈے فنڈ کے لئے عطیہ دینے کی اپیل

Posted On: 16 OCT 2020 4:10PM by PIB Delhi

وزارت دفاع کے سابق فوجیو ں کے فلاح وبہبود کا محکمہ جنگی بیواؤں، شہید فوجیوں اور سابق فوجیوں کے بچوں نیز معذروں کی بھلائی اور بازآبادکاری کے لئے کام کررہا ہے۔ محکمہ ان کی ذاتی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہوئے انہیں مالی امداد فراہم کرکے ان کے لئے بازآباد کاری اور فلاحی کام کررہا ہے۔ ان ضرورتوں میں بچوں کی تعلیم کے لئے مالی مدد، آخری رسوم کے لئے مالی امداد، طبی امداد کے لئے مالی مدد اور یتیم، معذور بچوں کو گرانٹ یعنی مالی مدد کرنا شامل ہے۔ یہ مالی مدد مسلح افواج کے فلیگ ڈے فنڈ میں سے فراہم کی جاتی ہے، جس کے لئے مسلح افواج کے فلیگ ڈے پر عام لوگوں سے عطیات (مالی امداد) حاصل ہوتی ہے۔ مسلح افواج کا فلیگ ڈے ہر سال 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔

ہندوستان کے تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جنگی بیواؤں، سابق فوجیوں اور شہید فوجیوں کے وارڈس (بچوں) کے کاز سے جڑیں اور ملک کے فوجیوں اور ان کے عزیزوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مسلح افواج کے فلیگ ڈے فنڈ میں صدق دلی سے تعاون کریں اور اس فنڈ کے لئے دل کھول کر عطیہ دیں۔ مسلح افواج کے فلیگ ڈے فنڈ کو دیے جانے والے عطیات انکم ٹیکس قانون 1961 کی دفعہ 80 جی (5) (vi) کے تحت انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔

اس کے لئے سینٹر، بورڈ سکریٹریٹ نئی دلی کو اکاؤنٹ پے چیک، ڈیمانڈ ڈرافٹ جوکہ آرمڈ فورسز فلیگ ڈے اکاؤنٹ کے حق میں یعنی فیور میں جاری اور نئی دلی میں دیے ہوئے کے ذریعے ادائیگی کی جاسکتی ہے، یا سیدھے پنجاب نیشنل بینک کی آر کے پورم نئی دلی میں واقع برانچ   (IFSC Code-PUNB0308300) کے بچت کھاتا نمبر 3083000100179875 میں یا پھرwww.ksb.gov.in. کے ذریعے آن لائن جمع کرایا جاسکتا ہے۔

.............................................

     م ن، ح ا، ع ر

U-6431


(Release ID: 1665131) Visitor Counter : 159


Read this release in: English