وزارت خزانہ

جی ایس 2025 کے 5.22 فیصد کی نیلامی پر مبنی فروخت (از سر نو اجراء)، جی ایس 2034 کے 6.19 فیصد کی نیلامی پر مبنی فروخت (ازسر نو اجراء) اور جی ایس 2050 کے 7.16 فیصد کی نیلامی پر مبنی فروخت (از سر نو اجراء)

Posted On: 12 OCT 2020 6:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 12 اکتوبر 2020: حکومت ہند نے (1)قیمتوں پر مبنی نیلامی کے توسط سے 8000 کروڑ روپئے کے بقدر کی (برائے نام ) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے 5.22 فیصد سرکاری اسٹاک 2025 (2) قیمتوں پر مبنی نیلامی کے توسط سے 12000 کروڑ روپئے (برائے نام) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے 6.19 فیصد سرکاری اسٹاک 2034 اور (3) قیمتوں پر مبنی نیلا می کے توسط سے 8000 کروڑ روپئے کے بقدر کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے 7.16 فیصد سرکاری اسٹاک 2050 کی فروخت کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کے پاس یہ متبادل دستیاب ہوگا کہ وہ مذکورہ بالا تمام تر تمسکات کے سلسلے میں 2000 کروڑ روپئے کے بقدر کا اضافی زر تعاون اپنے پاس روک سکے۔ مذکورہ نیلامیاں ریزر  و بینک آف انڈیا ، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ 16 اکتوبر 2020 (بروز جمعہ) ملٹی پل پرائس میتھڈ کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے کی جائیں گی۔

اسٹاکوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی نوٹیفائیڈ رقم کا 5 فیصد تک کا حصہ سرکاری تمسکات کی نیلامی سے متعلق غیر مسابقتی بولیوں سے متعلق اسکیم کے بموجب مستحق افراد و اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔

نیلامی سے متعلق دونوں طرح کی یعنی مسابقتی اور غیر مسابقتی بولیاں ریزر بینک آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن (ای۔ کوبیر) نظام کے تحت 16 اکتوبر 2020 کو الیکٹرانک فارمیٹ میں ہی داخل کی جائیں گی۔ غیر مسابقتی بولیوں کو صبح ساڑھے دس بجے سے لے کر گیارہ بجے تک داخل کیا جانا اور مسابقتی بولیوں کو صبح ساڑھے دس بجے سے لے کر صبح ساڑھے گیارہ بجے کے دوران داخل کیا جانا لازمی ہوگا۔

نیلامیوں کے نتائج کا اعلان 16 اکتوبر (برو زجمعہ) کو ہی کر دیا جائے گا اور کامیاب طور سے بولی لگانے والوں کے ذریعہ ادائیگیاں 19 اکتوبر (بروز پیر) کی جائیں گی۔

یہ اسٹاک مرکزی حکومت کے تمسکات جب زیر لین دین لائے گئے سے متعلق رہنما خطوط کے اصولوں پر جب جاری کیے گئے اصول کے استحقاق کے حامل ہوں گے۔ یہ رہنما خطوط ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے اس کے ذریعہ جاری کردہ سرکولر نمبر RBI/2018-19/25 مؤرخہ 24 جولائی 2018 اور اس میں عمل میں آ نے والی ترامیم کے تحت جاری کیے گئے تھے۔

 

 

  م ن۔اب ن

U- 6315

 




(Release ID: 1663946) Visitor Counter : 113


Read this release in: Manipuri , Hindi , English , Tamil