وزارت خزانہ

5.09فیصدجی ایس 2022 کی فروخت ( دوبارہ اجراء ) کے لئے نیلامی ، 5.77فیصد جی ایس 2030 کی فروخت ( دوبارہ اجراء) کے لئے نیلامی ، جی اوآئی کے اتارچڑھاو والی شرح کے بانڈ2033کی فروخت ( دوبارہ اجرا) اورجی ایس 2060کے 6.80فیصد کی فروخت ( دوبارہ اجرا) کی نیلامی کے لئے 5.10.2020کو جاری کی گئی پریس ریلیز کے حوالے سے نظرثانی شدہ پریس ریلیز

Posted On: 06 OCT 2020 8:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،6؍اکتوبر:حکومت ہند نے فروخت ( دوبارہ اجرا) کااعلان  کیاہے ۔ (1)5.09فیصد سرکاری اسٹاک 2022قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعہ 3ہزارکروڑ( برائے نام ) کی نوٹیفائیڈ   رقم کے لئے (2)5.77جی ایس ،2030،قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعہ 13ہزارکروڑ( برائے نام ) کی نوٹیفائیڈ  رقم کے لئے(3) قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعہ 13ہزارکروڑ( برائے نام ) کی نوٹیفائیڈ  رقم کے لئےجی اوآئی فلوٹنگ شرح کے بانڈ2033، قیمت پربنیاد پرنیلامی کے ذریعہ 3000کروڑروپے (برائے نام ) ایک نوٹیفائیڈ رقم کے لئے اور (4) 6.80فیصد ، سرکاری اسٹاک کے لئے ، قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعہ 9000کروڑروپے ( برائے نام ) کی ایک نوٹیفائیڈ رقم کے لئے ۔ حکومت ہند کویہ اختیارحاصل ہوگاکہ وہ مندرجہ بالا سیکیورٹیز میں سے ہرایک برعکس 2000کروڑروپےتک کے اضافی سبسکرپشن کو برقراررکھے ۔یہ نیلامی بھارتی ریزروبینک ممبئی کے فورٹ علاقے میں واقع ممبئی دفتر9اکتوبر ،2020( جمعہ) کثیرقیمتی طریقہ استعمال کرتے ہوئے منعقد کرے گا۔

حصص کی خریداری کی نوٹیفائیڈ رقم کے 5فیصد حصے تک اہل  افراد اوراداروں کو سرکاری سیکیورٹیز کی نیلامی میں غیرمسابقتی بولی کی سہولت کے لئے اسکیم کے مطابق الاٹ کیاجائے گا۔

نیلامی کے لئے مقابلہ جاتی اورغیرمقابلہ جاتی دونوں بولیوں کو بھارتیہ ریزروبینک کے بنیادی بینکنگ سولوشن ( ای کبیر) نظام پر9اکتوبر ، 2020کو الیکٹرانک شکل میں داخل کیاجاناچاہیئے ۔ غیرمقابلہ جاتی بولیاں دوپہر12بجے سے ساڑھے 12بجے کے درمیان اورمقابلہ جاتی بولیاں دوپہر12بجے سے دوپہرایک بجے داخل کی جانی چاہیئں ۔

نیلامی کے نتیجے کا اعلان 9اکتوبر ، 2020جمعہ کو کیاجائے گااور کامیاب بولی لگانے والوں کو ادائیگی 12اکتوبر ، 2020پیرکو کی جائے گی ۔

***************

                                                                                                                                         

)م ن۔اس    ۔ ع آ: )

U-6294



(Release ID: 1663698) Visitor Counter : 75


Read this release in: Punjabi , Hindi , English , Tamil