وزارت خزانہ

مالی برس 19-2018 کیلئے سالانہ ریٹرن (جی ایس ٹی آر۔-9) اور ملان تفصیل (جی ایس ٹی  آر-9سی)

Posted On: 09 OCT 2020 5:30PM by PIB Delhi

نوٹیفکیشن نمبر 69/2020- مرکزی ٹیکس ، مورخہ 30ستمبر 2020 کے ذریعے مال برس 19-2018 کیلئے سالانہ ریٹرن جمع کرنے کی آخری تاریخ بڑھا کر 31 اکتوبر 2020کردی گئی ہے۔

اس سلسلے میں کچھ معروضات موصول ہوئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ سال 19-2018(ٹیبل 4،5،6 اور 7) کے لئے خودکار طریقے سے بھرے ہوئے جی ایس ٹی آر 9 میں مالی برس 18-2017 کا ڈیٹا بھی شامل ہے۔ حالانکہ ٹیکس دہندگان نے مالی برس 18-2017 کیلئے یہ جانکاری پہلے ہی مالی برس 18-2017 کیلئے بھرے گئے سالانہ ریٹرن (جی ایس ٹی آر-9) میں دستیاب کرادی ہے اور 19-2018 کیلئے فارم جی ایس ٹی آر-9 میں دو برسوں (18-2017 اور 19-2018) کو الگ الگ دکھانے کا کوئی نظام نہیں ہے۔

اس سلسلے میں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ ٹیکس دہندگان کو صرف مالی برس 19-2018 سے متعلق قدر وقیمت اور مالی برس 18-2017 سے متعلق قدر وقیمت کے بارے میں  مطلع کرنے کی ضرورت ہے جسے پہلے ہی مطلع کردیا گیا ہو یا نظرانداز کردیا گیا ہو۔ ایسے معاملات میں کوئی مخالف نقطہ نظر  نہیں لیاجائیگا جہاں ٹیکس دہندگان  کیلئے مالی برس 19-2018 کے سالانہ ریٹرن میں مالی برس 18-2017 سے متعلق  سپلائی اور آئی ٹی سی کی تفصیلات کو شامل کرتے ہوئے پہلے ہی فائل کیے جاچکے مالی برس 19-2018 کے جی ایس ٹی آر-9 میں تضادات پائے گئے ہوں۔

سبھی ٹیکس دہندگان سے توسیع شدہ تاریخ کا فائدہ اٹھانے اور آخری وقت میں بھاگ دوڑ سے بچنے کیلئے  جلد سے جلد اپنا سالانہ ریٹرن (فارم جی ایس ٹی آر-9) پُر کرنے کی گزار ش کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ فارم جی ایس ٹی آر-9 سی صرف ایسے ٹیکس دہندگان کیلئے بھرنا ضروری ہے، جن کا سالانہ ٹرن اوور دو کروڑ روپئے سے زیادہ ہے، وہیں فارم جی ایس ٹی آر -9 میں ملان تفصیلات صرف پانچ کروڑ سے زیادہ مجموعی  ٹرن اوور والی رجسٹرڈ اکائیوں کے ذریعے دستیاب کرانا ہوتا ہے۔

*****

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 6239



(Release ID: 1663322) Visitor Counter : 192


Read this release in: Tamil , English , Hindi