الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

آر اے آئی ایس ای 2020-مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹلی جینس)کانفرنس میں دنیا بھر کے  ماہرین ، مربوط اور جوابدہ  اے آئی فروغ دینے پر اپنے خیالات مشتر ک کریں گے


وزیراعظم  نریندر مودی سماجی استحکام-2020 کے لئے ذمہ دار اے آئی اجلاس کا 5 اکتوبر کو افتتاح کریں گے

آر اے آئی ایس ای  202 میں حصہ لینے کے لئے اب تک 15 ہزار سے زیادہ  رجسٹریشن 

Posted On: 01 OCT 2020 8:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،1کتوبر  2020/الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت اور نیتی آیوگ 5 سے 9 اکتوبر 2020 کے درمیان آرٖٹیفیشل انٹیلیجس پر عالمی ورچوئل سربراہ کانفرنس کا انعقاد کررہا ہے، موضوع ہے ’ ریز(آر اے آئی ایس ای) -2020 ’سماجی استحکام2020 کے لئے  جوابدہ  اے آئی‘۔ اس سربراہ کانفرنس کا افتتاح وزیراعظم جناب نریندر مودی کریں گے ۔ اس موقع پر الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی  اور قانون اور انصاف  کے وزیر  جناب روی شنکر پرساد  معروف  عالمی اے آئی  ماہر  پروفیسر  راج ریڈی، پدم بھوشن سے سرفراز معروف   اشخاص ، امریکی صدرکے  اطلاعاتی ٹکنالوجی  مشیر کمیٹی کے سابق صدر، ریلائنس انڈسٹری لمیٹیڈ کے سربراہ منیجنگ ڈائریکٹر جناب مکیش امبانی اور  آئی بی ایم کے  چیف کارگذار افسر  جناب   اروند کرشنا  سمیت متعدد  ماہرین موجود ہوں گے۔

پروفیسر راج ریڈی، سربراہ کانفرنس کے دوسرے دن اجلاس کے منتظم ہوں گے جس میں زبانی حدود کو ختم کرتے ہوئے آواز پر مبنی اے آئی کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ انفوسیس کے سابق چیف مالی آفیسر موہن داس پئی اور مائیکرو سافٹ گلوب کے  قانونی سربراہ  اور صدر بریڈ اسمتھ بھی  اس اجلاس میں حصہ لیں گے۔

جناب پئی ہندستان میں  اے آئی پر مبنی مالی خدمات اور ڈیٹا فروغ دینے کےبارے میں اپنے  نظریات اور خیالات رکھیں گے، جو کہ  مالی استحکام کی  سمت میں ایک اہم  کردار ادا کرتا ہے۔ جناب اسمتھ ذمہ دار آرٹیفیشل انٹیلی جینس کو فروغ دینے کے لئے  ریگولیٹری ڈھانچے پر روشنی ڈالیں گے  جو پراعتماد اور بھید بھاؤ سے پاک ہو۔

آر اے آئی ایس ای 2020 میں ایک بلین سے زیادہ  ہندستانیوں کو مستحکم  یا بااختیار بنانے کے لئے مربوط  اے آئی  کی تشکیل کے لئے  ایک خصوصی اجلاس ہوگا۔  اس اجلاس میں مائیکروسافٹ کی سربراہ  ایکسسبلٹی افسر  جینی  فلوری بھی  اپنے خیال مشترک کریں گی۔  محترمہ فلوری کو ریسرچ میدان میں وسیع تجربہ ہے اور اطلاعاتی ٹکنالوجی  حکمت عملی کو نافذ کرنے میں  بھی ان کی مہارت ہے۔ اقوام متحدہ خاتون نے نئے کارگذار ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ چیف سکریٹری  انیتا بھاٹیہ بھی اس  اجلاس میں اپنے خیالات  پیش کریں گی۔ اس اجلاس میں مقررین پینل میں تمام  مقررین خواتین ہوں گی۔

6 اکتوبر کی دوپہر کو ایک خصوصی مذاکرے (چیٹ) ہو گی جس میں ہندستان کے   الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی  کی وزارت نے سکریٹری جناب اجے پرکاش ساہنی اور میکفی نے  سینئر شراکت دار   جناب  ناشیرکاکا گفتگو کریں گے، موضوع ہوگا ’لوگوں کے استعمال کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی تشکیل میں اے آئی کا  اتحاد‘۔ جناب کاکا ہندستان کے  میکنسی دفتروں کے  منیجنگ ڈائریکٹر اور اس کے  گلوبل  آؤٹ سورسنگ اور آف شورنگ  پریکٹسس کے  بانی ہیں۔

اس کے بعد ذمہ دار آے آئی کے لئے پانی اور بیداری پر  تانڈیم ریسرچ کی بانی ڈائریکٹر محترمہ اروشی  انیجہ اور ایمزن انٹرنیٹ سروسیز پرائیوٹ لمیٹیڈ  کے ہندستان  اور جنوبی ایشیا کے  سربراہ  راہل شرما کا سیشن ہوگا۔

سماجی مقاصد کے لئے نقشوں کا کھلا استعمال بھی سیشن میں ایک موضوع ہوگا جس پر انڈیا ہڈ کی بانی ڈاکٹر للتیش اور میک مائی انڈیا  کے کارگزار ڈائریکٹر اور سی ای او جناب  روہن ورما اپنے خیالات پیش کریں گے۔

آر اے آئی ایس ای  2020 میں شامل ہونے کے لئے اب تک تعلیم اور تحقیق سے لے کر صنعتی دنیا اور دنیا بھر کے  مختلف میدانوں کے  سرکاری  نمائندگان کی طرف سے15 ہزار رجسٹریشن محصول ہوچکے ہیں۔

اسٹارٹ اپ کے لئے دنیا کے   تیسرے سب سے بہتر  ایکو سسٹم، آئی آئی ٹی سمیت  عالمی سطح کے سائنس اور ٹکنالوجی انسٹی ٹیوٹ ،بنیادی ڈھانچہ اور ہرسال لاکھوں کی تعداد میں تکنکی تعلیم حاصل کرنے والے  گریجویٹ کی بدولت ہندستان ہندستان آرٹیفشل انٹیلی جینس کو فروغ دینے میں دنیا کی  رہنمائی کرنے میں پوری طرح سے اہل ہے۔

ماہرین کا  ماننا ہے کہ   آرٹیفیشل انٹیلی جینس ہندستان کی معیشت کے لئے  2035 تک 957 بلین امریکی ڈالر  کو متوجہ کرسکتی ہے۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس کے جذبے اور نظریے سے عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی کے منصوبے  مجموعی ترقی کے لئے آرٹیفیشل انٹی لیجنس  ترقی کو بڑھاوا دینا اور  آرٹیفیشن  انٹی لیجس کو تمام لوگوں کے لئے فائدہ مند  یا کارآمد ہیں، کی حکمت عملی پر کام کرنا ہے۔وزیراعظم کے  خیالات سے مرغوب ہندستان جلد ہی  بین الاقوامی  معاشرے کے درمیان  نہ صرف آرٹی فیشل انٹیلجنس کے میدان میں قیادت کرے گا بلکہ یہ دنیا کو  یہ بھی دکھائے گا کہ  سماجی استحکام میں  جوابدہ طریقے سے  آرٹیفیشل انٹیلجنس کا استعمال کیسے کیا جاسکتا ہے۔

زراعت سے لے کر  مالی اور تکنیکی اور نیز صحت سے لے کر بنیادی ڈھانچے تک  آرٹی فیشنل انٹیلیجنس حقیقت میں ایک بدلاؤ لانے والی طاقت بن سکتی ہے۔ ہندستان میں   دنیا کی اے آئی تجربہ گاہ بننے کی غیر مثالی  صلاحیت ہے اور استحکام کے ذریعہ   مجموعی فروغ   اور ترقی میں  تعاون دینے کی صلاحیت ہے۔ آر اے آئی ایس ای 2020 ((http://raise2020.indiaai.gov.in/)) سربراہ کانفرنس  ایک ایسا پلیٹ فارم ہوگا جہاں غور وخوض اور اتفاق رائے سے اعدادوشمار کا مالا مال ماحول تیا ر ہوگا جو عالمی  زندگی میں  اہم بدلاؤ کے لئے پہلا قدم ہوگا۔

 اس سے خیالات کے  تبادلے کا ماحول  پیدا ہوگا جو عوامی بیداری میں اہم  کردار نبھائے گا ، خصوصی طور پر اے آئی کے مکمل  اور دانشور فروغ اور استعمال کے بارے میں ۔

آر اے آئی ایس  ای 2020 کے بارے میں :

آر اے آئی ایس ای 2020 اپنی طرح کا  پہلا عالمی انعقاد ہے، جس کا مقصد جوابدہ اے آئی کے ذریعہ   مستحکم ، سماجی  بدلاؤ ، تمام کو شامل کرنے کے ہندستان کے نظریہ کا روڈ میپ  پیش کرنا ہے۔ اس پروگرام کا انعقاد الیکٹرانکس  اور اطلاعاتی ٹکنالوجی  کی وزارت اور نیتی آیوگ کے ساتھ مشترکہ طور پر کررہا ہے۔ اس انعقاد میں عالمی  صنعتی  دنیا کے   سربراہان کے ساتھ ساتھ  معروف  دانشور سرکاری نمائندگان  اور تعلیمی دنیا کے  لوگوں کے  حصہ لینے کا امکان ہے۔ ویب سائٹ۔ :http://raise2020.indiaai.gov.in/

 

م ن۔   ش ت۔ج

Uno-6044

 



(Release ID: 1661229) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi