بھارتی چناؤ کمیشن

بہار قانون ساز ریاستی  اسمبلی کے عام انتخابات 2020 – آر پی قانون ، 1951 کی شق نمبر 126 میں دی گئی مدت کے دوران میڈیا کوریج

Posted On: 01 OCT 2020 5:59PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  یکم اکتوبر ، 2020      /   بہار کی ریاستی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2020  کی تاریخوں کا اعلان 25 ستمبر 2020 کو کر دیا گیا ۔ پولنگ ریاست میں تین مرحلوں 28/10/2020, 03/11/2020   اور 07/11/2020   کو کرائی جائے گی۔ عوامی نمائندگی کے قانون 1951کی شق نمبر 126 کے تحت کسی حلقے میں پولنگ ختم ہونے کے لیے مقررہ  48گھنٹے سے پہلے  کی مدت کے دوران کسی بھی طرح  منجملہ  ٹیلی ویژن یا کسی بھی طرح  بھی انتخابی معاملے کے پرچار کی ممانعت کی گئی ہے۔  شق نمبر 126 کے متعلقہ اقتباسات مندرجہ ذیل دیئے جا رہے ہیں :

(126۔ پولنگ ختم ہونے کے لیے مقررہ گھنٹے کے ساتھ ختم ہونے والی  48 گھنٹے کی مدت کے دوران عوامی جلسے کی ممانعت  -

  1. کوئی بھی شخص –
  1. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  2. سینیماٹوگراف ، ٹیلی ویژن اور اس طرح کے دیگر طریقوں سے  کسی بھی انتخابی مواد کو عوام کو نہیں دکھائے گا؛
  3. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پولنگ کے علاقے میں  کسی بھی چناؤ کے لیے ، پولنگ ختم ہونے کے لیے مقررہ گھنٹے کے ساتھ ختم ہونے والی  48 گھنٹے کی مدت کے دوران عوامی جلسے کی ممانعت  -

(2)        کوئی بی شخص جو ذیلی شق کی شقوں کی خلاف ورزی کرتا ہے (1) وہ  ایک مدت کے لیے قید کی سزا کا اہل ہوگا ۔ یہ مدت توسیع دیئے جانے کے بعد دو سال بھی ہو سکتی ہے یا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے اور دونوں سزائیں بھی ہو سکتی ہیں۔

(3)        اس شق میں،  انتخابی مواد  کا مطلب ہے کوئی بھی ایسا مواد جس کا نتیجہ چناؤ کے نتائج پر اثر ڈالنے کی صورت میں نکلتا ہو۔

2-         انتخابات کے دوران  کبھی کبھی  ٹی وی چینلوں کی طرف سے ان کے پینل مباحثے یا دیگر خبروں اور حالات حاضرہ کے تبصرے کے پروگراموں کے ٹیلی کاسٹ میں عوامی نمائندگی کے قانون ، 1951 کی مندرجہ بالا شق 126 کی شقوں کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔ کمیشن نے ماضی میں وضاحت کی ہے کہ مذکورہ شق 126 کے تحت کسی حلقے میں چناؤ ختم ہونے کے لیے مقررہ گھنٹے کے ساتھ ختم ہونے والی 48 گھنٹے کی مدت کے دوران منجملہ  طریقوں ، ٹیلی ویژن یا اسی طرح کے دوسرے وسیلوں سے کسی بھی انتخابی مواد کو دکھائے جانے کی ممانعت کی گئی ہے۔ انتخابی مواد کی اس شق میں یہ تعریف بیان کی گئی ہے کہ کوئی بھی مواد جس کا مقصد یا نتیجہ کسی بھی چناؤ کے نتیجے پر اثر ڈالنا نکلتا ہو۔ شق 126 کی مذکورہ شقوں کی خلاف ورزی  ، 2 سال کی قید یا جرمانے یا دونوں کے ساتھ قابل سزا ہے۔

3- کمیشن نے ایک بار پھر دوہرایا ہے کہ ٹی وی / ریڈیو چینل اور کیبل نیٹ ورک  / انٹرنیٹ ویب سائٹ / سوشل میڈیا پلیٹ فارم اس بات کو یقینی بنائیں کہ دفعہ  126 میں دی گئی 48 گھنٹے کی مدت کے دوران ان کی طرف سے ٹیلی کاسٹ / براڈ کاسٹ / دکھائے گئے پروگراموں کے مواد میں  پینیلسٹ / شرکاء کی طرف سے ظاہر کیے گیے نظریات  /  اپیلوں سمیت کوئی ایسا مواد نہیں ہے  جسے کسی خاص پارٹی یا امیدوار کے امکانات کو فروغ دینے یا جانبداری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہو یا انتخاب کے نتائج پر اثر ڈالا جا  سکتا ہو۔

4۔ اس سلسلے میں عوامی نمائندگی کے قانون ، 1951 کی 126 اے دفعہ کی طرف بی توجہ مبذول کرائی جاتی ہے جس کے تحت مذکورہ بالا مدت کے دوران ایگزٹ پول اور اس کے نتائج کے اعلان کی ممانعت کی گئی ہے۔

5۔ دفعہ 126 میں بیان کی گئی مدت کے دوران ، متعلقہ ٹی وی / ریڈیو / کیبل / ایف ایم چینل / انٹرنیٹ ویب سائٹ / سوشل میڈیا پلیٹ فارم ، کسی بھی پروگرام کے  براڈ کاسٹ / ٹیلی کاسٹ  کے لیے لازمی اجازت کی غرض سے ریاستی  / ضلعی / مقامی حکام سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                

6022U –

 

 



(Release ID: 1660882) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Assamese