وزارت دفاع
بحریہ کی ایوارڈز عطا کرنے کی تقریب2020
Posted On:
25 SEP 2020 5:20PM by PIB Delhi
وائس ایڈمرل اے کے چاولہ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، این ایم، وی ایس ایم ، اے وی سی اور سدرن نیول کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف نے بھارت سرکار کی جانب سے بحریہ کی ایوارڈز عطا کرنے کی ایک تقریب کے دوران بحریہ کے اہل اور قابل عملے کو شجاعت اور غیر شجاعت کے ایوارڈز پیش کیے جس کا اعلان یوم جمہوریہ 2020 کو کیاگیا تھا۔یہ تقریب 25 ستمبر 2020 کو کوچی کے بحری اڈہ پر منعقد ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ بحریہ کے ایسے عملے کی بھی عزت افزائی کی گئی جنہوں نے لیڈر شپ، پیشہ وارانہ کارناموں کا مظاہرہ کیا اور ہائی آرڈر کی غیر معمولی سروس کا بھی مظاہرہ کیا اور خاطر خواہ بحریہ کی خدمات انجام دیں۔
اس موقع پر کل 10 تمغے عطا کیے گئے جن میں چار ناؤ سینا میڈل (شجاعت) دو ناؤ سینا میڈل (فرض کے تئیں جوش ولگن) چار وششٹ سیوا میڈل (طویل میری ٹورلس سروس) شامل ہیں۔ اس موقع پر کمانڈر ان چیف نے ہمت اور قربانی کے لئے جیون رکشا پدک کا بھی اعلان کیا اور ساتھ ہی ساتھ پچھلے ایک سال میں غیر معمولی خدمت کے لئے ایشور یونٹ (ایسٹیبلشمینٹ) اور ایفلوٹ یونٹ (جہاز) کو سال 21-2020 کے لئے یونٹ ساٹیشن دیے جانے کا بھی اعلان کیا۔
ایوارڈ پانے والوں کی تفصیلات حسب ذیل ہے۔
شجاعت کے لئے ناؤ سینا میڈل
(اے)اے کمانڈر سیلندر سنگھ
(بی) کمانڈر وکرانت سنگھ
(سی) لیفٹیننٹ کمانڈر رویندر سنگھ چودھری
(ڈی) سشیل کمار- لیڈنگ سی مین۔
فرض کے تئیں لگن کے لئے ناؤ سینا میڈل
(اے)کرموڈور ایم پی انل کمار
(بی) کوموڈور گرچرن سنگھ۔
وششٹ سیوا میڈل
(اے)ریر ایڈمرل ترون سوبتی
(بی) کوموڈور اجیتھ وی کمار
(سی) کوموڈور آر-رام کمار ایئر
(ڈی) کیپٹن کے-نرمل رگھو۔
جیون رکشا پدک
(اے) مکیش کمار چیف پٹی آفیسر۔
یونٹ سایٹیشن
(اے)ایشور یونٹ- آئی این ایس چلکا (ایسٹیبلشمنٹ)
(بی)ایفلوٹ یونٹ آئی این ایس سجاتا (جہاز)
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وائس ایڈمرل اے کے چاولہ نے کہا کہ یہ موقع خصوصی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اپنے ساتھی بحریہ کے ملازمین کی بہادری کے کارناموں اور فرض کے تئیں لگن کو بھارتیہ بحریہ باقاعدہ تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے ایوارڈز پانے والے بحریہ کے عملے کے سبھی بہادر افسروں وجوانوں کو مبارکباد دی اور اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ بحریہ کا مرد وخواتین کا عملہ اس طرح ہر وقت بے لوث فرض نبھانے کے لئے پوری طرح ڈٹا ہوا ہے، جس طرح سے ہندوستانی بحریہ بحر ہند خطے میں ہر وقت خدمت کے لئے تیار کھڑا رہتا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ماریشس حکومت کو آئی این ایس نیرکشک کی طرف سے دی گئی ڈائی ونگ امداد کی مثال پیش کی اور کہا کہ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ساگر (خطے کے سبھی ملکوں کے لئے سیکورٹی اور ترقی- سیکورٹی اینڈ گروت فار آل دی ریجن) وژن پر مبنی ہے۔
اس تقریب کے دوران ہوئی رسمی پریڈ میں 50 اہلکاروں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ گارڈ آف آنر کا معائنہ وائس ایڈمرل اے کے چاولہ نے کیا۔ بحریہ کے عملے کی چار پلٹن پر مشتمل پریڈ کا جائزہ لینے سے قبل وائس ایڈمرل نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ پریڈ کی کمان کمانڈر ابھیشیک تومر کررہے تھے۔
تقریب میں بھارتی بحریہ کے سینئر اور ممتاز شخصیتیں موجود تھیں۔ یہ تقریب (این آئی سی) عام طور پر بھارتی بحریہ کے لئے ہی منعقد کی جاتی ہے۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-5856
(Release ID: 1659485)
Visitor Counter : 192