بھارتی چناؤ کمیشن

بہار قانون ساز کونسل کیلئے 04 گریجویٹس اور 04 ٹیچرس حلقہ انتخاب کا دوسالہ چناؤ

Posted On: 25 SEP 2020 6:27PM by PIB Delhi

بہار میں 04 گریجویٹس اور 04 ٹیچرس حلقہ انتخاب کیلئے کُل 8قانون ساز کونسل کے اراکین کی مدت کار پورا ہونے کے سبب 6 مئی 2020 سے یہ نشستیں خالی ہیں۔ اس سلسلے میں تفصیلات درج ذیل ہیں:

بہار

نمبرشمار

حلقہ انتخاب کا نام

رکن کا نام

سبکدوشی کی تاریخ

 

پٹنہ گریجویٹس

نیرج کمار

 

 

 

 

06.05.2020

  1.  

دربھنگہ گریجویٹس

دلیپ کمار چودھری

  1.  

ترہوت گریجویٹس

دیویش چندر ٹھاکر

  1.  

کوسی گریجویٹ

ڈاکٹر این کے یادو

  1.  

پٹنہ ٹیچرس

نول کشور یادو

  1.  

دربھنگہ ٹیچرس

ڈاکٹر مدن موہن جھا

  1.  

ترہوت ٹیچرس

سنجے کمار سنگھ

  1.  

سارن ٹیچرس

کیدارناتھ پانڈے

2۔      کووڈ -19 وبا کے سبب عوامی صحت کی ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق ایکٹ 2005 کے تحت مجاز اتھارٹی کے ذریعے جاری رہنما خطوط اور احکامات کے مطابق الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 3 اپریل 2020 کو آئین کی دفعہ 324 کے تحت عوامی نمائندگان ایکٹ 1951 کی دفعہ 16 کے مطابق ایک حکمنامہ جاری کیا تھا اور ہدایت دی تھی کہ خالی نشستوں پر مناسب وقت پر بعد میں انتخابات کرائے جائیں گے۔

3۔       کمیشن نے بہار کے چیف الیکٹورل آفیسر کی جانب سے موصولہ رپورٹ کو منظور کرتے ہوئے بہار قانون ساز کونسل کےگریجویٹس اور ٹیچرس سیٹوں پر دوسالہ چناؤ کرائے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چناؤ کا پروگرام اس طرح ہے:

  1.  

نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تاریخ 

28ستمبر 2020 (پیر)

  1.  

کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ

05 اکتوبر 2020 (پیر)

  1.  

کاغذات کی جانچ پڑتال

06 اکتوبر 2020 (منگل)

  1.  

امیدواروں کے ذریعے نام واپس لینے کی آخری تاریخ

08 اکتوبر 2020 (منگل)

  1.  

پولنگ کی تاریخ

22 ا کتوبر 2020 (جمعرات)

  1.  

پولنگ کے اوقات

صبح 08:00سے لیکر شام  05:00 بجے تک

  1.  

ووٹوں کی گنتی

12 نومبر 2020 (جمعرات)

  1.  

وہ تاریخ جس سے قبل الیکشن کا عمل مکمل کرلیا جائیگا

14 نومبر 2020 (سنیچر)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

4۔       اس چناؤ سے متعلق مثالی ضابطہ عمل چناؤ کے علاقے میں فوری طور سے لاگو ہوگا۔ لنک کے تحت کمیشن کی ویب سائٹ میں تفصیلات دیکھیں:

https://eci.gov.in/files/file/4070-biennial-bye-elections-to-the-legislative-councils-from-council-constituencies-by-graduates%E2%80%99-and-teachers%E2%80%99-and-local-authorities%E2%80%99-constituencies-%E2%80%93-mcc-instructions-%E2%80%93-regarding/

5۔       سبھی افراد کے لئے مکمل چناؤ عمل کے دوران وسیع رہنما خطوط کو تسلیم کرنا ہوگا:۔

  1. تمام افراد کو الیکشن سے متعلق ہر سرگرمی کے دوران فیس ماسک پہننا ہوگا۔
  2. الیکشن کے مقاصد کیلئے استعمال کئے جانے والے ہال / روم/ احاطے میں داخلے کے وقت

(الف) تمام افراد کی تھرمل اسکیننگ کی جائے گی۔

(ب) تمام مقامات پر سینیٹائزر دستیاب کرائے جائیں گے۔

  1. ریاستی حکومت اور اُمور داخلہ کی وزارت کی جانب سے موجودہ کووڈ-19 رہنما خطوط کے مطابق سماجی دوری کا لحاظ رکھا جائیگا۔
  2. جہاں تک قابل عمل  ہومحفوظ دوری کے اصول کو یقینی بنانے کیلئے بڑے ہال کی شناخت کرکے ان کا استعمال کیا جانا چاہئے۔
  3. پولنگ اہلکاروں اور سیکورٹی اہلکاروں کی آمدورفت کیلئے مناسب تعداد میں گاڑیوں کا انتظام کیا جائے تاکہ کووڈ-19 رہنما خطوط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

6۔       کووڈ-19 کے دوران چناؤ کے عمل  کے دوران وسیع رہنما خطوط پر سختی سے عملدرآمد کرنے کیلئے براہ کرم کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب رہنما خطوط کیلئے لنک دیکھیں:

https://eci.gov.in/files/file/12167-broad-guidelines-for-conduct-of-general-electionbye-election-during-covid-19/

****************

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 5876



(Release ID: 1659258) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Hindi