مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
100فیصد سورس کی علیحدگی اورفضلہ کی پروسیسنگ پرتوجہ مرکوز کی جانی چاہیئے: درگاشنکر مشرا
ریاستوں کو تمام یوایل بی کے لئے اوڈی ایف ++سندکو یقینی بنانے کے لئے کہاگیا
ریاستوں سے تمام کام کررہی /زیرتعمیر ایس ڈبلیوایم تنصیبات کے لئے ٹھوس فضلہ کی پروسیسنگ میں تیزی لانے ایم آئی ایس کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے کہاگیا
ہماچل پردیش میں 9621اسٹریٹ لائٹس کے ہدف کے مقابلے 12186اسٹریٹ لائٹس بدلی گئیں
ہماچل پردیش میں پانی کے نل کے 17600سے زیادہ کنکشن فراہم کئے گئے
اتراکھنڈ کے 7شہروں میں 72167اسٹریٹ لائٹس کوایل ای ڈی لائٹوں سے بدلاگیا
ہماچل پردیش اوراتراکھنڈ شہری مشن کی پیش رفت کاجائزہ لیاگیا
Posted On:
24 SEP 2020 5:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،25ستمبر:مکانات اور شہری امورکی وزارت ( ایم اوایچ یواے ) کے سکریٹری جناب درگاشنکرمشرا نے ہماچل پردیش اوراتراکھنڈ کے چیف سکریٹری /پرنسپل سکریٹری /سینئر اہل کاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران اس بات پرزوردیاکہ 100فیصد سورس کی علیحدگی اور فضلے کی پروسیسنگ پرتوجہ دی جانی چاہیئے اورریاستوں کے ذریعہ گھرمیں کھاد بنانے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے ۔ انھو ں نے یہ بھی کہاکہ سی اورڈی فضلہ کے مستحکم ماڈل کو قائم کرنا چاہیئے ۔وہ سووچھ بھارت مشن –شہری ، اٹل مشن برائے احیااور شہری تبدیلی ، اسمارٹ سٹی مشن ، پردھان منتری آواس یوجنا –شہری وغیرہ جیسے شہری مشن میں ہونے والی پیش رفت کے جائزہ کی میٹنگ کی صدارت کررہے تھے ۔ جائزہ کے دوران ہماچل پردیش سے گزارش کی گئی کہ وہ تمام یوایل بی میں بیت الخلاء کی تعمیر کے سلسلے میں 100فیصد پیش رفت کو یقینی بنائے۔ ریاست سے یہ درخواست بھی کی گئی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوششیں بھی کرے کہ تمام یوایل بی کو اوڈی ایف ++سرٹیفیکٹ دے دیاگیاہے ۔
امرت کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے یہ بتایاگیاکہ ہماچل پردیش میں 304.52کروڑروپے کے سائز کے منظورشدہ ایس اے اے پی کےمقابلے 304.51کروڑروپے ( 100فیصد ) کے ٹھیکے دیئے جاچکے ہیں ( جس میں مکمل ہوچکے کام بھی شامل ہیں )۔پانی کی ہمہ گیرسپلائی کو یقینی بنانے کے لئے امرت کے ذریعہ مارچ ،2021تک 13003نئے گھروں میں پانی کے نل لگائے جائیں گے ۔ پانی کے نل کے 17600کنکشن پہلے ہی فراہم کئے جاچکے ہیں ۔
اتراکھنڈ کے معاملے بتایاگیاکہ 593کروڑروپے کے سائز کے منظورشدہ ایس اے اے پی کےمقابلے 561.09کروڑروپے ( 95فیصد ) کے ٹھیکے دیئے جاچکے ہیں ( جس میں مکمل ہوچکے کام بھی شامل ہیں )۔ ریاست میں امرت کے ذریعہ 56347نئے گھروں میں پانی کے نل کا کنکشن فراہم کرنے کی تجویز ہے جس میں سے 36554کنکشن پہلے ہی فراہم کئے جاچکے ہیں ۔
دونوں ریاستوں کے سینیئراہلکاروں نے سووچھ بھارت مشن کے تحت اپنے ذریعہ کی جارہی کوششوں کی تفصیل بھی پیش کی ۔ انھو ں نے یقین دلایاکہ ریاستوں کی کارکردگی کو بہتربنانے کے لئے تمام کوششیں کی جائیں گی ۔
************
(م ن ۔ ق ت۔ع آ )
U-5840
(Release ID: 1658985)
Visitor Counter : 96