جل شکتی وزارت

جل شکتی کے مرکزی وزیر نے اترا کھنڈ کے وزیراعلی کے ساتھ جل جیون مشن کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا؛اس مشن کے تحت 2020 تک اتراکھنڈ کا 100 فی صد احاطے کا منصوبہ


جل شکتی کے مرکزی وزیر نے اتراکھنڈ کے وزیراعلی پر زور دیا کہ وہ   خصوصاً غریبوں اور سماج کےمتوسط طبقے  کو  ٹیپ کنیکشن کو یقینی بنانے کےلئے مہم کی سطح پر کام کریں

Posted On: 23 SEP 2020 5:59PM by PIB Delhi

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب  گجیندر سنگھ شیکھاوت ،نے اتراکھنڈکے وزیراعلی جناب  تریویندر سنگھ راوت کے ساتھ ریاست میں  جل جیون مشن کےنفاذ کے سلسلے میں ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے تبادلہ خیال کیا۔اس میٹنگ میں سکریٹری ،اڈیشنل سکریٹری  اور وزارت کے مشن ڈائیریکٹر سمیت چیف سکریٹری  اور اترا کھنڈ حکومت کے دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔اترا کھنڈ کا ریاست کے ہر غریب کنبے کو ٹیپ کنیکشن دینے کے ہدف کو2022تک   100 فیصد تک پورا کرنے کا منصوبہ ہے۔اس ضمن میں ،مرکزی وزیر نے وزیراعلی کے ساتھ ریاست میں مشن کی پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی۔غریب لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لانے والے اس مشن کی اہمت پر زور دیتے ہوئے ،مرکزی وزیر جناب شیکھاوت نے  پانی کی سپلائی کی موجودہ اسکم کو بڑھانے اور ریٹروفٹنگ پر زور دیا۔ریاست کے 15218 گاؤں میں سے ،14595 گاؤں میں پائپ واٹر سپلائی اسکیم ہے،لیکن 14.61 لاکھ کنبوں میں سے صرف 2.71لاکھ (18.55فی صد) کے پاس ہی ٹیپ  کنیکشن ہیں۔ مرکزی وزیر نے زور دیا کہ سماج کے باقی بچے ہوئے غریب اور درمیانے طبقے کے کنبوں کو جلد از جلد ٹیپ کنیکشن  مہیا کرانے کے کام کو مہم کی شکل میں پورا کیا جائے۔

جناب شیکھاوت نے اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ریاست  کو ہر سہولت مہیا کرانے کے مرکزی حکومت کے   عزم کو دہرایا۔جل جیون مشن کےلئے فنڈ کی فراہمی حکومت ہند کی طرف سے ہوگی ،جس کی بنیاد مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے مشترکہ شیئر اورمہیا کئے گئے  ٹیپ کنیکشن  پر منحصر کرے گی۔جل شکتی کے وزیر نے اتراکھنڈ کے وازیراعلی کو  ریاست کو ایک 100فی صد ایف ایچ ٹی سی ریاست بنانے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔

اتراکھنڈ کا 21-2020کے دوران 3.59 لاکھ کنبوں کو ٹیپ کنیکشن  مہیا کرنے کا منصوبہ ہے۔سال 21-2020 میں ریاستی حصے کو ملاکر اور گزشتہ سال کی  غیر استعمال  شدہ رقم سمیت  362.58 کروڑ روپے  مختص کئے گئے ہیں،جس فنڈ کی یقینی  موجودہ صورت 469.47کروڑ روپے ہے۔ریاستی شخصی اور مالی کارکردگی کی بنیاد پر  اضافی فنڈ پانے کی اہل ہے۔ اتراکھنڈ کو پندرہویں فنانس کمیشن گرانٹ کےتحت دیہی بلدیاتی اداروں کو  574 کروڑ روپےمختص کئے گئے ہیں،اور اس کا 50 فی صد صاف صفائی اور پانی کی سپلائی پرخرچ کیا جانا ہے۔مرکزی وزیر جناب شیکھاوت نے  وزیراعلی سے اس فنڈ کو دیہی علاقوں میں پانی کی سپلائی  ، گرے واٹر ٹریٹمنٹ  اور پانی کے دوبارہ استعمال اور سب سے اہم  طویل مدتی  آپریشن اور پانی کی سپلائی اسکیم کی بحالی کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔

مرکزی وزیر نے ویلیج ایکشن پلان کی تیاری کے ساتھ ساتھ گرام پنچایت کی ایک سب کمیٹی کے طورپر گاؤں کے پانی اور صاف صفائی کمیٹی  ،پانی سمیتی کے قانون  میں کم از کم  50 فی صد  خواتین اراکین   کی شمولیت،پلاننگ کے ذمہ دار ،ڈیزائننگ ،نفاذ  اور گاؤں میں پانی کی سپلائی کے انفرااسٹرکچر  کی بحالی پر مزید زور دیا۔ سبھی گاؤں کو ویلیج ایکشن پلان(وی اے پی) تیار کرنا لازمی ہے جس میں پینے کے پانی کے وسائل کی ترقی اور فروغ  ، پانی کی سپلائی ،گرے واٹر نظام اور آپریشن اور بحالی کے اجزا کا احاطہ کرنا  ضروری ہے۔جل جیون مشن کو حقیقت میں لوگوں کی مہم بنانے کےلئے آئی ای سی مہم  کے ساتھ ساتھ  کمیونٹی سطح پر بیداری  لانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

ریاست میں مشکل خطے ،کم آبادی ،خراب کنیکٹیویٹی  اور کووڈ  کی وبا کے خطرے جیسے مختلف چیلنجوں کے پیش نظر ،اتراکھنڈ کے وزیراعلی  نے نشاندہی کی کہ وہ جل جیون مشن کی ترقی کا مسلسل جائزہ لیتے  رہیں گے۔انہوں نے ریاست میں مشن کے تیز رفتار نفاذ  کی یقین دہانی کی تاکہ طے مدت کے دوران دیہی علاقوں میں کنبوں کو ٹیپ کنیکشن مہیا کرنے کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔

حکومت ہند ملک کے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں  کو بنیادی سہولیات مہیا کرانے اور ان کی زندگی میں بہتری لانے پر توجہ کے لئے پرعزم ہے۔پینے کے پانی  کی سپلائی خدمت کی فراہمی ہے،جس میں سپلائی کئے جانے والے پانی کی مقدار اور معیار  اور وقتاً فوقتاً پانی کی سپلائی کی یقین دہانی  فلیگ شپ پروگرام ،جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت نافذ اور ریاست کے ساتھ پارٹنر شپ شامل ہے۔اس  مشن کا مقصد گاؤں میں رہنے والے ہر کنبے کو ان کے گھروں میں  ٹیپ کنیکشن مہیا  کرنے کا  آفاقی احاطہ کرنا ہے۔

جل جیون مشن کے تحت   لوکل کمیونٹی کی فعال شراکت داری کے ذریعہ  پانی کے معیار کی نگرانی   اولین ترجیح ہے۔ دیہی علاقوں میں مہیا کئے گئے پانی  کے معیار کو جانچنے  کےلئے  فیلڈ ٹیسٹ کٹ  کا استعمال کرنے کےلئے ہر گاؤں میں  پانچ افراد  خصوصاً خواتین کو تربیت دی جائے گی۔ہر وسائل کو شخصی طورپر اور کیمیکل پیرامیٹر  کےلئے سال میں ایک بار اور جراثیم کش آلودگی کےلئے سال میں دو بار جانچنے کی ضرورت ہے۔ریاست اتراکھنڈ اور ضلعی لیبس کواگلے تین سے چار مہینوں میں  ریاست کو ملی منظور ی کو مکمل کرنے کی صلاح دی گئی ہے اورعوام کےلئے  انہیں کھولنے کےلئے کہا گیا ہے تاکہ وہ برائے نام شرح پر پانی کی سپلائی  کے معیار کو جانچ سکیں۔

*************

( م ن۔  ام (

21-09-2020

. U. No 5800

 



(Release ID: 1658621) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Telugu