شہری ہوابازی کی وزارت

کفایتی ہوائی سفرکے لئے مبنی برمانگ اسکیم ۔اڑان


ایئرلائن آپریٹروں کو مارکیٹ کی طرف سے طے وی جی ایف اعانت

Posted On: 22 SEP 2020 6:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،22ستمبر:شہری ہوابازی کے وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج  لوک سبھامیں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے جو پروگراموں کانفاذ عمل میں لانے والی ایجنسی ہے ، منتخب ایئرلائن آپریٹروں کے لئے  علاقائی رابطہ اسکیم ( آرسی ایس ) –اڑان (اڑے دیش کا عام ناگرک ) کے چوتھے دورکے پہلے مرحلے میں 78روٹوں کاانتخاب کیاہے ۔

اسکیم  کی نمایاں خصوصیات  حسب ذیل ہیں :

  1. مبنی برمانگ :یہ اسکیم مارکیٹ کے عمل دخل سے متعلق ہے اس میں ایئرلائن آپریٹرروٹوں کی مانگ کاجائزہ لے کر بولی لگاتے ہیں ۔ یہ کام بولی لگانے کے ایک شفا ف نظم کے تحت کیاجاتاہے ۔
  2. لائق استطاعت :اس اسکیم کا ایک مقصد یہ ہے کہ عام آدمی بھی ہوائی سفرکرسکے ۔اس لئے  ہوائی جہازوں کی کچھ سیٹوں کا  کرایہ محدود رکھاگیا۔ ہوائی کرائے کو سی پی آئی –آئی ڈبلیو ، یو ایس –آئی این آرتبادلہ شرح اور اے ٹی ایف قیمتوں میں بدلنے کا متحمل رکھاگیاہے۔
  3. وائبلٹی گیپ فنڈنگ (وی جی ایف ) :وی جی ایف اعانت ایک مالی اعانت جو ایئرلائن آپریٹروں کو اس لئے فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ پروازی روٹوں کو کامیابی کے ساتھ چلاسکیں ۔ یہ اعانت بازارکی طرف سے متعین ہوتی ہے ۔ جس کے لئے بولی لگانے کا ایک مقابلہ جاتی میکینزم ہے ، ایئرلائن آپریٹرفی سیٹ وی جی ایف کی شکل میں روٹ کے لئے بولی لگاتے ہیں ۔فی سیٹ وی جی ایف کو محدود رکھاگیاہے ۔مختلف قسم کے طیاروں کے لئے فی سیٹ وی جی ایف کے الگ الگ  ٹیبل فراہم کئے گئے ہیں ۔ فی سیٹ وی جی ایف کو بھی سی پی آئی –آئی ڈبلیو ، یو ایس –آئی این آرتبادلہ شرح اور اے ٹی ایف قیمتوں میں بدلنے کا متحمل رکھاگیاہے۔
  4. کم سے کم کارکردگی کی سطح :اسکیم کے تحت ایئرلائن آپریٹروں کے لئے کچھ  تقاضوں پرپورااترناضروری ہے ۔ان میں سے کچھ حسب ذیل ہیں ۔کسی بھی طیارے میں کم سے کم 9اورزیادہ سے زیادہ 40آرسی ایس سیٹیں فراہم کرنی ہوں گی ۔آرسی ایس پروازوں کی تعداد فی ہفتہ کم سے کم تین اورزیادہ سے زیادہ 7ہونی چاہیئے ۔ ترجیحی علاقوں میں آرسی ایس پروازوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد فی ہفتہ 14تک کی اجازت دی گئی ہے ۔ آپریٹرپرلازم ہے کہ وہ ایک سال کے اندرکم سے کم 70فیصد شیڈول پروازیں عمل میں لائے ۔
  5. آپریشن میں چھوٹ:ایئرلائن آپریٹروں کو تین برسوں کے لئے آرسی ایس روٹ پرسرگرم رہنے کی خصوصی چھوٹ دی گئ ہے ۔
  6. اسکیم کی میعاد :اسکیم کی میعاد دس سال کی ہے لیکن وقفے وقفے سے جائزہ لیاجائے گا۔ آرسی ایس روٹ کے لئے وی جی ایف اعانت صرف تین برسوں کے لئے ہے ۔
  7. طیاروں /ہیلی کاپٹروں کی اقسام :اس اسکیم میں کئی قسم کے طیاروں کی پرواز کی اجازت دی گئی ہے جن میں بحری فضائی حدود میں اڑنے والے طیارے اورہیلی کاپٹرشامل ہیں ۔
  8. مجاز آپریٹر:آپریٹروں کے پاس شیڈولڈ آپریٹرپرمٹ ( ایس اوپی ) /شیڈول کموٹرآپریٹر( ایس سی او) پرمٹ ہونی چاہیئے تاکہ وہ اسکیم کے تحت روٹوں پر پرواز کرسکیں ۔ غیرشیڈولڈ آپریٹرپرمٹ ( این ایس اوپی) کے ذریعہ بھی آپریشن کی اجازت دی گئی ہے ۔یہ اجازت عارضی اقدام کے تحت دی گئی ہے جو صرف ہیلی کاپٹروں اور بحری حدود میں اڑنے والے طیاروں کے لئے ہے ۔

بی اینڈ سی : آرسی ایس ۔اڑان کے تحت تین راؤنڈبولی لگانے کے بعد 688مجاز روٹ مہیاکئے گئے ۔بروئے کارنہ لائے جانے والے اور کم مصروف ہوائی اڈوں /ہوائی پٹیوں کی آرسی ایس دستاویز کے مطابق  ریاست وار تفصیل ضمیمہ ۔اے سے منسلک ہے ۔

ڈی :آرسی ایس –اڑان 4.0کے تحت آرسی ایس پروازوں کے لئے دوہیلی کاپٹروں گیلیکی اورمیسا اوردو آبی ایروڈروم ۔کوارتی اورمنی کوئے کی شناخت کی گئی ہے ۔

ای:اب تک زیرعمل آرسی ایس روٹوں کی تفصیلات ضمیمہ ۔بی سے منسلک ہیں ۔

ایف: کرناٹک میں اب تک شناخت /مربوط کئے جانے والے بروئے کار، غیربروئے کار، کم بروئے کاراور سیاحتی ہوائی اڈوں کے نام حسب  ذیل ہیں ۔

غیربروئے کار :میسور، ودیانگر، بلدوتا( کوپال اورکالابرگی )

کم بروئے  :بیل گام اورہبلی

بروئے کار :بنگالورو

***************

                                                                                                                                                 

 

U-5759

 



(Release ID: 1658157) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Tamil