وزارتِ تعلیم
قومی تعلیمی پالیسی ،ایک نیا نظام تشکیل دے گی جو 21 ویں صدی کی تعلیم کے امید افزاء اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہے: وزیر تعلیم
Posted On:
22 SEP 2020 7:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی23 ؍ستمبر 2020: مرکزی وزیر تعلیم ، جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہ وزارت تعلیم نے کابینہ کی منظوری حاصل کرنے کے بعد 29.07.2020 کو قومی تعلیمی پالیسی – 2020 (NEP 2020) کا اعلان کیا ہے جو وزارت تعلیم کی ویب سائٹ https://www.mhrd.gov.in/sites/upload_files/mhrd/files/NEP_Final_English_0.pdf. NEP 2020 پر دستیاب ہےجو 21 ویں صدی کی پہلی تعلیمی پالیسی ہے اور اس کا مقصد ہمارے ملک کی بڑھتی ہوئی ترقیاتی ضروریات کے مد نظر ناپائیدگیوں کو دور کرنا ہے۔ اس پالیسی میں تعلیم کے ڈھانچے کے تمام پہلوؤں پر نظر ثانی اور تجدید کاری کی تجویز دی گئی ہے ، جس میں اس کے ضابطے اور حکمرانی شامل ہیں ، تاکہ ایک نیا نظام تشکیل دیا جاسکے جو اکیسویں صدی کی تعلیم کے خواہش مند اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہو ، جس میں پائیدار ترقیاتی مقصد (SDG) 4 کے تحت نظام کی تشکیل کے دوران ہندوستانی روایات اور اقدارکے نظام کو برقرار رکھتے ہوءے تمام بچوں کے لیے مفت اور مساوی اور معیاری بنیادی اور ثانوی تعلیم کو یقینی بنانا ہے۔
این ای پی 2020 کو ریاستوں / مرکز کےزیر انتظام علاقوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے عمل کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔وزارت نے این ای پی 2020 کے خط اور روح کے نفاذ کے لئے تمام ریاستوں / مرکز کےزیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو آگاہ کیا ہے۔وزارت تعلیم ، این ای پی 2020 کی مختلف تجاویز کو نافذ کرنے اور مشورے حاصل کرنے کے لئے مختلف موضوعا ت پر 8ستمبر سے 25ستمبر 2020 تک ’شکشک پرو ‘ کا انعقاد بھی کررہی ہے۔وزار ت نے ’’اعلیٰ تعلیم کو تبدیل کرنے میں قومی تعلیمی پالیسی کے کردار ‘‘ پر گورنر س کی ایک کانفرنس کا بھی انعقاد کیا ہے۔کانفرنس میں ، ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے گورنرس اور لیفٹیننٹ گورنر س ، ریاستوں اور یوٹیز کے تعلیمی وزرا ، ریاستی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔این ای پی 2020 پر اسٹیک ہولڈرس کے مثبت اور زبردست رد عمل کے ساتھ وسیع پیمانے پر تشہیر ہوئی ہے۔
--------------------
م ن۔ ش ت۔رم
U- 5757
(Release ID: 1658146)
Visitor Counter : 170