کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے تجارت اور سرمایہ کاری کے وزیروں کی جی-20 میٹنگ میں شرکت کی؛کہا کہ ہندوستان اعتماد کے ساتھ ڈاٹا فری فلو کے تصور کو قبول کرنے کی حیثیت میں نہیں ہے


خوراک کے سلسلے اور لازمی سپلائی کو برقرار رکھنے میں چھوٹے خوردہ فروشوں کے اہم رول کو تسلیم کرنے کی اہمیت پر زور

ہم اضافی صلاحیتوں کے ساتھ ہندوستان کو معاشی طورپر مضبوط کرنے کے خواہش مند ہیں، جو بھروسے مند ساجھیدار کی حیثیت سے ہماری مدد کرے گا اور دنیا کے لئے بہتر تعاون کرسکے گا:گوئل

Posted On: 22 SEP 2020 7:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،22ستمبر2020:

کامرس صنعت اور ریلوے کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج جی-20 کے تجارت اور سرمایہ کاری کے وزراء کی ورچوول میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ کے دوران تشریح کرتے ہوئے انہوں نے جی-20 سے اپیل کی کہ وہ کووڈ-19 سے باہر نکلنے کے لئے ایک قائدانہ رول ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملکوں کےلئے ایک اہم سبق یہ ہے کہ وہ اپنی بیرونی اور اندرونی اقتصادی پالیسیوں کے درمیان صحیح توازن کو برقرار رکھیں اور ایک متبادل اور ٹھوس ترقی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان تمام جی-20 ممبروں کے ساتھ تعمیری رول ادا کرنے کے لئے تیار ہے، تاکہ اس ایجنڈے کو آگے بڑھا یاجاسکے ، جو جامع اور ترقی پر مبنی ہے۔

جناب گوئل نے اعلان کیا کہ ہندوستان اس حیثیت میں نہیں ہے کہ وہ اعتماد کے ساتھ ڈاٹا فری فلو کے تصور کو قبول کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا خیال ہے کہ ڈاٹا فری فلو ٹرسٹ (ڈی ایف ایف ٹی)کا تصور نہ تو پوری طرح سمجھا گیا ہے اور نہ ہی بہت سے ملکوں کے قانون میں زیادہ جامع ہے۔بہت سے ملکوں میں زبردست ڈیجیٹل تقسیم کے پیش نظر ترقی پذیر ملکوں کےلئے پالیسی اسپیس کی ضرورت ہے، جنہیں اب بھی ڈیجیٹل ٹریڈ اور ڈاٹا کے قوانین کو حتمی شکل دینا ہے۔دیگر ترقی پذیر ملکوں کی طرح ہندوستان اب بھی اپنے ڈاٹا پروٹیکشن اورای-کامرس قوانین کے لئے ایک فریم ورک تیار کرنے کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کچھ دیگر جی -20ممبروں کے ساتھ پچھلے سال اوساکا ٹریک میں شرکت نہیں کی تھی، جس کی وجہ اس کے اپنے تحفظات تھے۔

جی -20کو ایک اہم گروپ بتاتے ہوئے جو دنیا کی آبادی کی اکثریت  اور اس کی جی ڈی پی اور تجارت کی نمائندگی کررہا ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ ہمیں اس ایجنڈے پر کام کرنا چاہئے، جو کہ عام طورپر سود مند ہے اور جس میں جی-20 کے باہر ممبروں کے مفاد کا خیال رکھا گیا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ مستقبل میں اور کووڈ-19 عالمی وباء کے ذریعے اقتصادی سرگرمی اور لوگوں کی مدد کرنے کے لئے فوڈ چین اور لازمی سپلائی کو برقرار رکھنے میں کچھ خوردہ فروشوں کے اہم رول کو تسلیم کرنے کےلئے یہ ضروری ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب  نریندر مودی کی مثالی قیادت میں ہندوستان میں موجودہ بحران کو ایک موقع کے طورپر استعمال کیا ہے، تاکہ زراعت ، کانکنی، دفاع ، خلائی ٹیکنالوجی، لوجسٹکس، مالی اور دیگر سیکٹروں میں تغیراتی اور جرأت مندانہ اصلاحات لائی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ہم بنیادی ڈھانچے کی تشکیل میں سرمایہ کاری کا سرگرمی سے خیر مقدم کررہے ہیں اور دنیا ہندوستان میں زبردست مواقع کو تسلیم بھی کررہی ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان کی اقتصادی وسعت اب آتم نر بھر بھارت  ہونے کی پالیسی پر ٹکی ہوئی ہے۔ہم ہندوستان کو اقتصادی اعتبار سے زیادہ مضبوط بنانا چاہتے ہیں ، جس میں صلاحیتوں کا زیادہ  حصہ ہو، جو ایک بھروسے مند ساجھیدار کی شکل میں ہماری مدد کرے گا اور دنیا میں بہتر تعاون دے سکے گا۔اس کووڈ-19 بحران کے دوران ہندوستان نے اس سمت میں کئی بڑے قدم اٹھائے ہیں۔

کثیر رخی تجارتی نظام کے معاملے پر جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان سمجھتا ہے کہ  اسے یقینی طورپر مناسب شفاف اور متوازن ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات اہم اقدار اور بنیادی اصولوں کا تحفظ کرے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ریاض پہل کی حمایت کرتا ہے، جس میں اس اصلاحی عمل کی حمایت کی گئی ہے۔

خدمات کو اقتصادی سرگرمیوں کے لئے ضروری وسیلہ بتاتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ یہ زیادہ تر ملکوں کے لئے ان کی جی ڈی پی کے آدھے سے زیادہ حصے کا تعاون کرتا ہے اور ابھی جاری عالمی وباء سے بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ شعبہ روزگار والا ہے اور بہت لوگوں کو روزی روٹی فراہم کرتا ہے۔ ا س لئے یہ بہت ضروری ہے کہ جی-20 کے آئندہ ایجنڈے میں خدمات کو ترجیح دی جائے۔

 

 

********

م ن۔ح ا۔ن ع

(U: 5753)


(Release ID: 1658052) Visitor Counter : 207


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Manipuri