خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

نابالغ لڑکیوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی ہڈیوں اور عضلات کی صحت میں تغذیے کا کردارکے موضوع پر ویبینار کا ا نعقاد، اور تیسرے راشٹریہ پوشن ماہ جشن کے ایک حصے کے طور پر بچوں کے آنتوں کے انفیکشن میں اسکول پر مبنی روک تھام اور بندوبست

Posted On: 22 SEP 2020 5:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:22 ستمبر، 2020:

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، حکومت ہند، ستمبر 2020 میں منائے جانے والے تیسرے پوشن ماہ کے دوران ویبینار کی ایک سیریز کا اہتمام  کررہی ہے۔ اس کے تحت ایک ویبینار 15ستمبر کو نابالغ لڑکیوں،  حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی ہڈیوں اور عضلات کی صحت میں تغذیے کے کردار پر منعقد کیا گیا تھا۔ جبکہ ویبینار کی سیریز میں آخری پروگرام آج ‘‘بچوں کے آنتوں کے انفیکشن کی اسکول پر مبنی روک تھام اور بندوبست’’ کے موضوع پر منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کی صدارت حکومت ہند کی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت میں سکریٹری جناب رام موہن مشرا نے کی۔

نابالغ لڑکیوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی ہڈیوں اورپٹھوں کی صحت میں تغدیہ کے کردار پر منعقدہ ویبینار میں مہمان مقرر میجر جنرل (ڈاکٹر) رمن کمار مارواہ نے ہندوستانی بچوں، نابالغوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے درمیان ہڈیوں کی بہترصحت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موضوع پر منعقدہ مختلف تحقیقی مطالعات کی بنیاد پر انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سالانہ 89 لاکھ فریکچر ہڈیوں کی خراب صحت کے سبب ہوتے ہیں۔ اپنی تقریر کے آخر میں ڈاکٹر رمن نے مشورہ دیا کہ بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی ہڈیوں کی بہتر صحت کو یقینی بنانے کیلئے انہیں اپنی خوراک اور اپنے روز مرہ کے کام پر خصوصی دھیان دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کیلشیم کی مناسب مقدار کے لئے صحتمند غذا، سورج کی مناسب روشنی اور باقاعدگی  سے ورزش کرنا بیحد ضروری ہے۔ ویبینار کی دوسری مہمان مقرر تغذیاتی ادارہ، حیدر آباد کی ڈاکٹر بھارتی کلکرنی نے حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی ہڈیوں کی صحت پر اظہار خیال کرتے ہوئے دوران حمل اور دودھ پلانے کے دوران تغذیے کے کردار پر توجہ مرکوز کی۔ اپنے تحقیقی مطالعات کے نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے خوراک میں پروٹین، کیلشیم، زنک وغیرہ کی مناسب مقدار اور وٹامن ڈی لینے کے علاوہ بچے کے پہلے ایک ہزار دنوں کے دوران مضبوط عضلات اور صحتمند ہڈیوں کے لئے تغذیہ سے بھرپور متوازن خوراک  کی سفارش کی۔

‘‘بچوں کے آنتوں کے انفیکشن کی اسکول پر مبنی روک تھام اور بندوبست’’ پر منعقدہ ویبینار کے مہمان مقرر سی ایم سی ویلور کے ڈاکٹر گگن دیپ کنگ نے پانچ سے 14 برس تک کے اسکولی بچوں میں آنتوں کے انفیکشن کی روک تھام اور بندوبست کو اجاگر کیا اور ایسے انفیکشن کے سبب ہونے والی اموات کے واقعات اور معذوریت کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آنتوں کا انفیکشن پانی کے سبب ہونے والے انفیکشن، خوراک کے ذریعے ہونے والے انفیکشن کے سبب یا فرد سے فرد کو ہوسکتا ہے۔ جس کی وجہ سے آنتوں سے متلعق (دست اور پیچش وغیرہ)، لیو (ہیپاٹائٹس اے اور ای)، جسم (ٹائفائیڈ ، پیراٹیفائیڈ، وغیرہ) یا پھر دماغ (مثال  کے طور پر سیسٹ سیروسس) متاثر ہوسکتا ہے۔ روک تھام کے طریقوں میں صاف پانی، صحتمند غذا،صحتمند ماحول، عمدہ تغذیہ، ٹیکہ، صحت–تعلیم کو بڑھاوا دینا، سکریننگ (کمیوں اور انفیکشن) اور ریفرل شامل ہیں۔  انہوں ن ے کہا کہ اسکولی صحت خدمات کو بچوں کی بھلائی پر دھیان دینا چاہئے۔

متعلقہ وزارتوں اور ریاستی حکوموں کے مندوبین بین الاقوامی تنظیموں اور ترقیاتی شراکت داروں کے مندوبین، پی آر آئی اراکین، آئی سی ڈی ایس  افسران، ریاستی ڈبلیو سی ڈی  مندوبین ، ڈومین ماہرین، تغذیہ ماہرین، وزارت کے افسران اور دیگر لوگوں نے اس ویبینار میں حصہ لیا۔

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:5746



(Release ID: 1658005) Visitor Counter : 207


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu