مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
پی ایم سوندھی اسکیم کیلئے منظور شدہ اخراجات 600 کروڑ روپئے ہے
ضابطوں اور اسکیموں کو وضع کرکے متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے خوانچہ فروشوں سے متعلق ایکٹ 2014 کو نافذ کیا گیا اب تک شناخت شدہ خوانچہ فروشوں کی تعداد 1825776 ہے
Posted On:
22 SEP 2020 5:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی:22 ستمبر، 2020:
مکانات اور شہری اُمور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ مکانات اور شہری اُمور کی وزارت نے یکم جون 2020 کو خوانچہ فروشوں کیلئے وزیراعظم کی آتم نربھر ندھی اسکیم (پی ایم سوندھی) کی شروعات کی۔ اس کا مقصد ملک بھر میں تقریباً 50 لاکھ خوانچہ فروشوں کو ایک سال کی مدت کیلئے 10 ہزار روپئے تک کا بلاضمانت قرض فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کےتحت ریگولر قرض کی ادائیگی کرنے پر سالانہ سات فیصد کی شرح سے سود کی رعایت کی شکل میں ترغیبات بھی دی جاتی ہے اور طے شدہ ڈیجیٹل لین دین کرنے پر 100 روپئے ماہانہ تک نقد کی واپسی بھی کی جاتی ہے۔ مزید برآں وقت پر یا جلدی قرض ادا کرنے پر خوانچہ فروش اضافہ شدہ رقم کی حد کے ساتھ اگلے قرض کیلئے بھی اہل ہوں گے۔ اسکیم کے انتظام وانصرام کے مقصد سے اسمال انڈسٹری ڈیولپمنٹ بینک انڈیا (ایس آئی ڈی بی آئی) کے اشتراک سے ایک آئی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے شروع سے آخر تک ایک حل تیار کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت لون کی پروسیسنگ کا آغاز 2 جولائی 2020 کو ہوا۔
خوانچہ فروشوں (ذریعہ معاش کا تحفظ اور خوانچہ فروشی سے متعلق ضابطے) ایکٹ 2014 کا نفاذ ضابطوں اور اسکیموں کو وضع کرکے متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے نافذ کیا جارہا ہے۔ ایکٹ کے ضابطوں کے مطابق ٹاؤن وینڈنگ کمیٹی اس طرح کی مدت کے دوران اور ایسے طریقے سے جو بھی اسکیم میں مذکور ہوں،اپنے دائرہ کار کے تحت آنے والے تمام علاقوں میں تمام موجودہ خوانچہ فروشوں کا ایک سروے کریگی۔ ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق اب تک شناخت شدہ خوانچہ فروشوں کی تعداد 18825776 ہے۔ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ 1 میں موجود ہے۔
پی ایم سوندھی کا مقصد ملک بھر کے دیہی اور شہری علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہری علاقوں میں موجود تقریباً 50 لاکھ خوانچہ فروشوں کو ایک سال کی مدت کیلئے 10 ہزار روپئے تک کا بلاضمانت سرمایہ قرض فراہم کرنا ہے۔
پی ایم سوندھی کے لئے منظور شدہ اخراجات 600 کروڑ روپئے ہیں۔ 17 ستمبر 2020 کی تاریخ تک موصولہ قرض درخواستوں، منظور شدہ قرض کی رقم اور تقسیم شدہ قرض کی تفصیلات ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لحاظ سے ضمیمہ-2 میں موجود ہے۔
کووریج کو وسعت دینے کیلئے ایسے خوانچہ فروش جو کہ شہری مقامی بلدیاتی اداروں کے ذریعے کئے گئے شناختی سروے سے چھوٹ گئے ہیں یا ایسے دیہی خوانچہ فروش جو شہری علاقوں میں خوانچہ فروشی کررہے ہیں وہ شہری مقامی بلدیاتی اداروں کے ذریعے جاری کردہ سفارشی لیٹر پیش کرنے کے بعد اسکیم کے تحت فوائد حاصل کرنے کیلئے اہل بنائے گئے ہیں۔ دیگر اقدامات میں پی ایم سوندھی ویب پورٹل کا اجراء اور قرض فراہم کرنے والے اداروں اور شہری مقامی بلدیاتی اداروں کے افسران کے لئے ایک موبائل ایپ کا اجراء، سفارشی لیٹر کے لئے ایک ڈیجیٹل ماڈیول اور ایپلی کیشن پروسیس کے ساتھ مشترکہ خدمات مراکز کو جوڑنا شامل ہیں۔علاوہ ازیں ریڈیو کی جھنکار کے ذریعے اس کو نشر کیا گیا اور جولائی ، ا گست 2020 میں ہندی اور دیگر علاقائی زبانوں میں اخباروں میں اس سے متعلق اشتہار شائع کیا گیا۔ مزید برآں خوانچہ فروشوں تک فوائد کی ترسیل اور رسائی کیلئے مقامی زبانوں میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو انفارمیشن، ایجوکیشن اور کمیونیکیشن (آئی ای سی) میٹریل فراہم کرایاگیا۔
ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے شناخت شدہ خوانچہ فروشوں کی تعداد
ریاست کا نام
|
شناخت شدہ خوانچہ فروشوں کی تعداد
|
آندھرا پردیش
|
97,916
|
اروناچل پردیش
|
5,290
|
آسام
|
21,418
|
بہار
|
65,842
|
چنڈی گڑھ
|
21,622
|
چھتیس گڑھ
|
31,853
|
گوا
|
1,151
|
گجرات
|
2,13,789
|
ہریانہ
|
1,03,126
|
ہماچل پردیش
|
5,529
|
جموں وکشمیر
|
1,202
|
جھارکھنڈ
|
37,173
|
کرناٹک
|
1,17,936
|
کیرالا
|
21,658
|
مدھیہ پردیش
|
94,636
|
مہاراشٹرا
|
1,10,708
|
منی پور
|
725
|
میگھالیہ
|
843
|
میزورم
|
4,605
|
ناگالینڈ
|
722
|
اڈیشہ
|
63,222
|
پڈوچیری
|
7,235
|
پنجاب
|
82,646
|
راجستھان
|
86,975
|
تملناڈو
|
1,03,011
|
تلنگانہ
|
2,25,701
|
تریپورہ
|
8,666
|
اترپردیش
|
2,68,756
|
اتراکھنڈ
|
21,188
|
مغربی بنگال
|
632
|
کُل میزان
|
18,25,776
|
پی ایم سوندھی کے تحت موصولہ درخواستوں، منظور شدہ رقم اور تقسیم شدہ رقم کی تفصیلات ریاست کے لحاظ سے
(17-09-2020 کی تاریخ کو)
نمبر شمار
|
ریاست
|
موصولہ کُل درخواستیں
|
منظور شدہ رقم (روپئے کروڑ میں)
|
تقسیم شدہ رقم (روپئے کروڑ میں)
|
1
|
انڈمان ونیکوبار جزائر
|
129
|
0.098
|
0.027
|
2
|
آندھراپردیش
|
73,465
|
19.379
|
2.417
|
3
|
اروناچل پردیش
|
757
|
0.356
|
0.194
|
4
|
آسام
|
3,055
|
0.226
|
0.014
|
5
|
بہار
|
28,102
|
5.283
|
0.391
|
6
|
چنڈی گڑھ
|
547
|
0.275
|
0.138
|
7
|
چھتیس گڑھ
|
10,858
|
2.522
|
0.857
|
8
|
دادر و نگر حویلی اور دمن ودیو
|
838
|
0.269
|
0.064
|
9
|
دہلی
|
8,007
|
1.013
|
0.077
|
10
|
گوا
|
346
|
0.161
|
0.015
|
11
|
گجرات
|
1,11,333
|
41.976
|
2.179
|
12
|
ہریانہ
|
18,282
|
5.743
|
0.615
|
13
|
ہماچل پردیش
|
1,063
|
0.578
|
0.149
|
14
|
جموں وکشمیر
|
673
|
0.075
|
0.016
|
15
|
جھارکھنڈ
|
16,148
|
7.606
|
1.420
|
16
|
کرناٹک
|
41,097
|
10.963
|
1.209
|
17
|
کیرالا
|
8,069
|
4.053
|
1.304
|
18
|
لداخ
|
6
|
0.000
|
0.000
|
19
|
مدھیہ پردیش
|
2,79,846
|
163.300
|
92.613
|
20
|
مہاراشٹرا
|
1,01,144
|
16.973
|
2.687
|
21
|
منی پور
|
2,928
|
0.700
|
0.170
|
22
|
میگھالیہ
|
25
|
0.001
|
0.000
|
23
|
میزورم
|
394
|
0.184
|
0.028
|
24
|
ناگالینڈ
|
39
|
0.004
|
0.000
|
25
|
اڈیشہ
|
22,529
|
6.392
|
0.690
|
26
|
پڈوچیری
|
1,069
|
0.083
|
0.007
|
27
|
پنجاب
|
5,980
|
1.470
|
0.083
|
28
|
راجستھان
|
31,315
|
8.045
|
0.620
|
29
|
سکم
|
3
|
0.000
|
0.000
|
30
|
تملناڈو
|
38,664
|
13.284
|
1.983
|
31
|
تلنگانہ
|
2,32,022
|
88.328
|
6.865
|
32
|
تریپورہ
|
1,534
|
0.201
|
0.031
|
33
|
اترپردیش
|
2,66,452
|
60.467
|
3.622
|
34
|
اتراکھنڈ
|
3,089
|
0.922
|
0.118
|
35
|
مغربی بنگال
|
1,408
|
0.181
|
0.003
|
|
کُل میزان
|
13,11,216
|
461.110
|
120.607
|
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 5744
(Release ID: 1657997)
|