مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

شہری مقامی بلدیاتی اداروں کو 22-2021 سے مالیاتی کمیشن کے گرانٹ کیلئے کوالیفائی کرنا ہوگا


ریاستوں کو جائیداد ٹیکس کیلئے فلور کی قیمتوں کو نوٹیفائی کرنا ہوگا

مکانات اور شہری اُمور کی وزارت نے 29مئی 2020 کو شہری ترقیات کے وزراء پر مشتمل ایک مشاورتی گروپ تشکیل دیا ہے

Posted On: 22 SEP 2020 5:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:22 ستمبر، 2020:

مکانات اور شہری اُمور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب  ہردیپ سنگھ پوری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ پندرہویں مالیاتی کمیشن (پندرہویں ایف سی) نے 21-2020 میں اپنی رپورٹ کیلئے سفارش کی ہے کہ شہری مقامی بلدیاتی اداروں (یو ایل بی) کو 22-2021 سے مالیاتی کمیشن کے گرانٹس کیلئے کوالیفائی کرنا ہوگا۔ ریاستوں کو جائیداد ٹیکس کیلئے فلور کی قیمتوں کو نوٹیفائی کرنا ہوگا اور اس کے بعد ریاست کی خود کی مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار (جی ایس ڈی پی)کی شرح ترقی کے لحاظ سے وصولی میں مستقل بہتری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ مزید برآں آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت 21-2020 کیلئے ریاستوں کی مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار (جی ایس ڈی پی) سے مزید دو فیصد قرض لینے کے حصے کے طور پر وزارت خزانہ نے جائیداد ٹیکس کی اصلاحات میں 0.25 فیصد اضافی اُدھار لینے کو جائیداد ٹیکس اور پانی،سیوریج  اور  نالیوں کیلئے یوزر چارجز  میں جوڑدیا ہے۔

  1.  ریاستیں مقامی شہری بلدیاتی اداروں میں جائیداد ٹیکس کی فلور شرحوں کو نوٹیفائی کریں گی جو کہ موجودہ سرکل ریٹ (مثلاً جائیداد کی لین دین کیلئے گائیڈنس ویلو) اور پانی کی سپلائی، نالیوں اور سیوریج کے سلسلے میں یوزر چارجز کا فلور ریٹ جو کہ موجودہ قیمتوں ماضی کے افراط زر کو ظاہر کرتی ہے۔
  2. ریاستیں قیمت میں اضافے کے لحاظ سے جائیداد ٹیکس یوزر چارجز کی فلور کی قیمتوں میں متواتر اضافے کا ایک نظام رکھیں گی۔

ریاستوں کے ذریعے ان اصلاحات کو اپنائے جانے کے بعد جائیداد ٹیکس کی وصولی میں اضافہ ہوگا اور شہری مقامی بلدیاتی  اداروں کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔ جائیداد ٹیکس سے متعلق اصلاحات کے نفاذ میں آسانی فراہم کرنے کیلئے مکانات اور شہری اُمور کی وزارت نے مکانات اور شہری اُمور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کی چیئرمین شپ میں 29 مئی 2020 کو شہری ترقیاتی وزراء پر مشتمل ایک مشاورتی گروپ تشکیل دیا ہے۔ اس مشاورتی گروپ میں گجرات، اڈیشہ، پنجاب، تملناڈو ، تریپورہ اور اترپردیش کے علاقائی نمائندے شامل ہیں۔

مکانات اور شہری اُمور کی وزارت نے جائیداد ٹیکس میں بہترین طریقہ کار کی شناخت کیلئے اندرونی منظر کے ایک مطالعے کا اہتمام کیا ہے اور اپنے مشاہدات کو مشاورتی گروپ کے سامنے پیش کردیا ہے۔ مشاورتی گروپ کی جانب سے موصولہ تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے  وزارت شہری مقامی بلدیاتی اداروں میں جائیداد ٹیکس کی اصلاحات کے لئے قابل عمل سفارشات اور مرحلہ وار تنفیضی پلان کےساتھ ایک ٹول کٹ تیار کررہی ہے۔ ٹول کٹ میں ان سفارشات کا مقصد شہری مقامی بلدیاتی اداروں کے دستیاب وسائل میں اضافہ کرنا ہے ۔

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:5743



(Release ID: 1657984) Visitor Counter : 90


Read this release in: Telugu , English