عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

امید ہے کہ قومی تقرری ایجنسی (این آر اے) ستمبر 2021 سے مشترکہ اہلیتی ٹیسٹ (سی ای ٹی) کا انعقاد کریگی:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 21 SEP 2020 4:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:21 ستمبر، 2020:

شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، جواہری توانائی اور خلاکے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ امید ہے کہ این آر اے ستمبر 2021 سے مشترکہ اہلیتی ٹیسٹ (سی ای ٹی) کا انعقاد کریگا۔

حکومت نے اپنے حکم نامہ مؤرخہ 28 اگست 2020 کے ذریعے حکومت میں گروپ بی نان گزیٹیڈ عہدوں ، گروپ بی گزیٹیڈ عہدوں جو کہ یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے ساتھ صلاح ومشورہ سے مستثنیٰ ہیں،گروپ سی عہدوں اور مساوی عہدوں (جہاں اس طرح کی کوئی کلاسیفکیشن موجود نہیں ہے)کی خالی نشستوں کیلئے امید واروں کو شارٹ لسٹ کرنے کیلئے کمپیوٹر پر مبنی آئن لائن مشترکہ اہلیتی ٹیسٹ (سی ای ٹی) کا انعقاد کرنے کیلئے  قومی تقرری ا یجنسی (این آر اے) کا قیام ایک خودمختار پیشہ ور ماہر ادارے کے طور پر کیا ہے۔ این آر اے کا قیام نزدیکی ضلع ہیڈ کوارٹر میں تمام امیدواروں کو ایک جیسا پلیٹ فارم فراہم کرنے کیلئے اور تقرری میں مساوات اور شمولیت کا ایک نیا معیار قائم کرنے کے مقصد سے  کیا گیا ہے۔

این آر اے سرکاری سیکٹر میں نوکریوں کے لئے امیدواروں کی اسکریننگ /شارٹ لسٹ کرنے کیلئے سی ای ٹی کا انعقاد کریگا  جس کے لئے تقرری فی الحال اسٹاف سروس کمیشن (ایس ایس سی)، ریلوے تقرری بورڈ (آر آر بی) اوربینکنگ اہلکاروں کے انتخاب سے متعلقہ ادارہ (آئی بی پی ایس)کے  ذریعے کی جارہی ہے۔ این آر اے صرف امیدواروں کی ابتدائی اسکریننگ کا انعقاد کریگی۔ حتمی تقرری متعلقہ ایجنسیوں ایس ایس سی، آر آر بی اور آئی بی پی ایس کے ذریعے منعقد ہونے والے مخصوص امتحانات/ ٹیسٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ این آر اے کے ذریعے منعقدہ مشترکہ اہلیتی ٹیسٹ میں حاصل ہونے والے نمبرات کی بنیاد پر امیدوار متعلقہ تقرری ایجنسیوں کے ذریعے منعقدہ مخصوص امتحانات ٹیسٹ میں شریک ہوسکتے ہیں۔

این آر اے آئین کی آٹھویں شیڈول میں شامل تمام علاقائی زبانوں میں ضرورت کی بنیاد پر اور علاقائی زبان میں امتحانات دینے کے کیلئے خواہشمند امیدواروں کی مناسب تعداد کے لحاظ سے سوالنامہ بینک/ پرچہ کا ترجمہ کرانے کیلئے ماہرین زبان کی شناخت کریگی۔

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:5694



(Release ID: 1657983) Visitor Counter : 196


Read this release in: English , Marathi , Punjabi