ریلوے کی وزارت

سیووک –رنگپوریلوے پروجیکٹ

Posted On: 21 SEP 2020 5:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،21ستمبر:سیووک –رنگپو(44.96کلومیٹر) نئی لائن کے پروجیکٹ کو 09-2008کے بجٹ میں شامل کیاگیاہے ۔ اس میں سے 41.55کلومیٹرمغربی بنگال میں اور 3.41کلومیٹرسکم میں آتاہے ۔اس پروجیکٹ کی تازہ امکانی لاگت 4085کروڑروپے ہے ۔ مارچ ،2020تک اس پرکل 682کروڑروپے خرچ کئے جاچکے ہیں اور مالی سال 21-2020کے لئے 607کروڑروپے فراہم کئے گئے ہیں ۔

سکم کی ریاستی حکومت کو بقیہ  1.5ہیکٹیئرمالیاتی زمین کی سپردگی میں تیزی لانی ہے ۔ مغربی بنگال کی ریاستی حکومت کو سرنگ کی تعمیرکے لئے بقیہ 12.38ہیکٹیئرزمین کے لئے فاریسٹ اور وائلڈ لائف کلیئرنس میں تیزی لانی ہے ۔ دستیاب زمین پر کام شروع کیاجاچکاہے ۔

14سرنگوں ( تقریبا 39کلومیٹرلمبی ) میں سے 12سرنگوں پرکام شروع ہوچکاہے اورتقریبا2.50کلومیٹرکاکام مکمل ہوچکاہے ۔

اس کے علاوہ مغربی کی ریاستی حکومت کو مجوزہ میلی یارڈ سائٹ سے 26نمبرکے ڈھانچے اور ریانگ یارڈ سائٹ سے 4نمبر کے ڈھانچے کو منتقل کیاجاناابھی بھی باقی ہے ، جس کے لئے ریاستی حکومت کے ذریعہ بطورمعاوضہ مانگی گئی کل رقم اکتوبر ، 2014میں ریاستی حکومت کو جمع کی جاچکی ہے۔

ریاستی حکومت نے پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے ضروری نوآبجیکشن سرٹیفیکٹ ( این اوسی ) جاری کردیاہے ۔

ریاست حکومت نے معاوضہ اور بازآبادکاری کی رقم کاحساب لگایاہے۔تاہم ، ریلوے نے پہلے ہی ریاستی حکومت کو ان کے ذریعہ مانگی گئی معاوضے کی کل رقم جمع کرادی ہے ۔

یہ اطلاع آج لوک سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں ریلوے اور کامرس وصنعت کے وزیرجناب پیوش گوئل نے دی ۔

***************

                                                                                                                                                 

)م  ن ۔ ق ت۔ ع آ:)

U-5710


(Release ID: 1657715) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Punjabi