بھارتی چناؤ کمیشن

عالمی وبا کے دوران انتخابات کا انعقاد-جمہوریتوں نے ای سی آئی کی ویبنار میں گرانقدر حقائق پیش کئے


سی ای سی نے بروقت ، آزادانہ ،منصفانہ اور شمولیت والے انتخابات کے انعقاد کے لئے ای ایم بی کے عہدکو اجاگر کیا

Posted On: 21 SEP 2020 10:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22 ؍ستمبر 2020: اعلیٰ انتخابی کمشنر جناب سنیل اروڑہ نے  دنیا میں  جمہوریت کو فروغ دینے کی خاطر بروقت  ، منصفانہ ،آزادانہ اور شمولیت والے انتخابات کے انعقاد کے لئے پوری دنیا کے انتخابی بندوبست کے اداروں  ( ای ایم بی)  کے عہدکو اجاگر کیا ۔انہوں نے امریکہ کے سابق صدر ابراہم لنکن  کی جمہوریت  کی اس وضاحت کو یاد کیا ’’عوام کی حکومت عوام کے ذریعہ اور عوام کے لئے‘‘

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CVQR.jpg

اعلیٰ انتخابی کمشنر (سی ای سی ) نے نیلسن منڈیلا کے اس قول کو بھی دہرایا کہ ہمت ، خوف کی عدم موجودگی نہیں  بلکہ اس پر فتح ہے ۔ایک بہادر شخص  وہ نہیں  جو خوف محسوس نہیں کرتا بلکہ وہ ہے جو خوف پرفتح حاصل کرتا ہے۔

’’کووڈ-19 کے دوران انتخابات کے انعقاد  میں مسائل ،چیلنج اور پروٹوکول : ملک کے تجربات میں ساجھیداری‘‘  کے موضوع پر بین الاقوامی ویبنار کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب اروڑ ہ نے ویبنار میں موصول یکساں خیالات کو اجاگر کیا۔

سی ای سی نے اس بات پر زور دیا کہ آج کی ویبنار میں   انتخابات کے انعقاد کے لئے عہدے داروں کی تربیت کو واضح طور پر اہمیت دی گئی ہے۔

انتخابی کمشنر جناب سشیل چندر نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ کووڈ-19 کے دوران انتخابات نہ صرف آزادانہ اور منصفانہ ہونے چاہئیں بلکہ ووٹ ڈالنے والوں کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پرموجود پولنگ افسران اور سکیورٹی کے عملے  کے تحفظ کو بھی  یقینی بنایا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مختلف ملکوں کی طرف سے پیش کئے گئے خیالات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتخابات سے پہلے ، انتخابات کےدوران اور انتخابات کے بعد جامع تیاری کی ضرورت ہے۔سب سے اہم  اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ  کووڈ کے دورمیں ووٹ دیتے ہوئے ووٹر خودکو محفوظ محسوس کریں۔ انہوں نے  کمیشن  کے ذریعہ اپنائے گئے تحفظاتی پروٹوکول  کے بارے میں ووٹروں کے ساتھ موثر مواصلات پر بھی زور دیا۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J5PL.jpg

 انتخابی کمشنر جناب راجیو کمار نے اپنے بیان میں  کہا کہ عالمی وبا کے دوران بھی ووٹر انتخابات کے خوش اسلوبی سے انعقاد  کے بارے میں بڑی توقعات  رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کووڈ -19 کے چیلنجوں کے دوران انتخابات منعقد کرنے سے متعلق نظریات اور تجربات  کے بارے میں  ویبنار میں  کیا گیا اظہار خیال حفاظتی اقدامات اور خدمات کے ساتھ تمام پروٹوکول پرعملدرآمد  میں بہت مفید ہوں گے اور چیلنجوں کے باوجود جمہوریتوںکو مستحکم کرنے میں مدد دیں گے ۔انہوں  نے شرکت کرنے والے انتخابی اداروں سے مزید اپیل کی کہ  وہ شہریوں کے سیاسی حقوق کا تحفظ کرکے جمہوری عمل اور اداروں  کو مضبوط کرنے کے اپنے عہد کا اعادہ کریں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UPQ7.jpg

اس ویبنار میں جن ملکوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ان میں فجی ، جمہوریہ کوریا ، منگلولیہ ،تائیوان ، جنوبی افریقہ ، بنگلہ دیش اور ملاوی شامل ہیں۔اس کے علاوہ بین الاقوامی آئی ڈی ای اے ، اے –ویب ، اور آئی ایف ای ایس  میں بھی شرکت کی ۔

اس  ویبنار نے کووڈ -19 عالمی وبا کے چیلنج بھرے وقت میں  منصفانہ ،آزادانہ ، شفاف اور محفوظ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے انتخابا کے انعقاداور بندوبست کے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا سبھی شرکا کو ایک بہترین موقع فراہم کیا ہے۔

*************

  م ن۔ وا۔رم

U- 5705



(Release ID: 1657684) Visitor Counter : 187


Read this release in: English , Hindi , Manipuri