عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
سینٹرل سکریٹریٹ کے دفتر کے طریقہ کار کامینول
Posted On:
21 SEP 2020 4:55PM by PIB Delhi
شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ دسمبر 2019 میں جاری کردہ سینٹرل سکریٹریٹ کے دفتر کے ضابطوں کے مینول (سی ایس ایم او پی)2019کے پندرہویں شمارے کے جدول 8.1(صفحہ 81) میں اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ مراسلت کے لئے خصوصی ضابطے مذکور ہیں۔ 2019 کے مینول میں مذکور ہے کہ اراکین پارلیمنٹ موصولہ کمیونیکیشن پر فوری توجہ دی جائے۔ جب کوئی مراسلت وزیر موصوف کو بھیجا گیا ہو تو اس کا جواب خود وزیر موصوف کے ذریعے دیا جانا چاہئے۔ دیگر معاملات میں خط وکتابت کا جواب ایسے آفیسر کے دستخط سے جاری کیا جانا چاہئے جو صرف سکریٹری کے رینک کے ا فسر ہوں۔ جب کوئی خط وکتابت کسی وزارت / محکمہ / ادارے کے ایک منسلکہ یا ذیلی دفتر سرکاری سیکٹر کی کمپنی، مالیاتی اداروں (بشمول قومیائے ہوئے بینکوں)،ڈویزن برانچ کے سربراہ /انچارج کو بھیجی جائے تو خود سربراہ کے ذریعے اس کا جواب دیا جانا چاہئے۔
تاہم پالیسی معاملات میں متعلقہ افسر کو جوابات ارسال کرنے سے قبل اعلیٰ حکام کے ساتھ پہلے سے صلاح ومشورہ کرنا چاہئے۔ تاہم اس بات کو بھی یقینی بنایا جانا چاہئے کہ اراکین پارلیمنٹ کو بھیجے جانے والے ایسے جوابات کی کم از کم سطح انڈر سکریٹری ہو، وہ بھی صرف نرم لب ولہجہ والے لیٹر میں۔سینٹرل سکریٹریٹ کے دفتر کے طریقہ کار کے مینول 2019 میں وسیع ضابطے / طریقہ کار مذکور ہیں جن پر عمل درآمد حکومت ہند کی وزارتوں / محکموں میں کیے جاتے ہیں۔ریاستی حکومتوں کے اندر کام کاج متعلقہ دفتری طریقہ کار کے مینول کے مطابق کیا جاتا ہے۔
*******************
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 5692
(Release ID: 1657613)