امور داخلہ کی وزارت

جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیاں

Posted On: 21 SEP 2020 4:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  21 /ستمبر 2020 ۔ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کے بعد ہونے والے دہشت گردی کے واقعات، درج شدہ پتھراؤ کے واقعات، دہشت گردانہ واقعات میں شہریوں کی ہلاکت اور سلامتی فورس کے جوانوں کی تعیناتی کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ تفصیل حسب ذیل ہے:

 

5اگست 2019 سے قبل 07.07.2018 سے 04.08.2019 تک (393 دن)

5اگست 2019 کے بعد 05.08.2019 سے 31.08.2020 تک (393 دن)

دہشت گردانہ واقعات کی تعداد

443

206

درج شدہ پتھراؤ کے واقعات کی تعداد

703

310

دہشت گردی کے واقعات میں شہریوں کی ہلاکت

54

45

دہشت گردانہ واقعات میں سلامتی فورس کے جوانوں کی شہادت

125

49

 

حکومت نے دہشت گردی کے تعلق سے مکمل عدم برداشت کی پالیسی اپنائی ہے اور کئی اقدامات کئے ہیں، مثلاً سکیورٹی کے ڈھانچے کو مضبوط بنایا گیا ہے، ملک دشمن عناصر کے خلاف سختی سے قانون نافذ کئے گئے ہیں، محاصرے اور تلاشی کی مہم میں شدت پیدا کی گئی ہے تاکہ دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے جن چیلنجوں کا سامنا ہے ان سے موثر طور سے نمٹا جاسکے۔ سلامتی فورس ایسے لوگوں پر قریبی نظر رکھنے کے ساتھ جو دہشت گردوں کی اعانت کی کوشش کرتے ہیں، ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کے علاوہ جو دیگر اقدامات کئے جاتے ہیں ان میں پولیس اور عوام کے مابین مختلف سطحوں پر باہمی رابطوں میں اضافہ، جموں و کشمیر میں تعینات تمام سکیورٹی فورسز کے مابین خفیہ معلومات کی حصہ داری، ملیٹنسی سے متاثر علاقوں میں اضافی ناکوں کا قیام اور سلامتی فورس کی گشت وغیرہ شامل ہیں۔

 

جموں و کشمیر کے لوگوں کی بہبود کے لئے جامع ترقی کی خاطر وزیراعظم نے اپنے ترقیاتی پیکیج (پی ایم ڈی پی) 2015 کے تحت 80068 کروڑ روپئے کے پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ یہ پیکیج سڑکوں کے شعبے، بجلی پیداوار اور اس کی ترسیل، صحت کے بنیادی ڈھانچے، دو ایمس، آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم اور سیاحتی پروجیکٹ وغیرہ پر مشتمل ہیں۔ یہ منصوبے عمل درآمد کے مختلف مراحل میں ہیں۔ حمایت (ایچ آئی ایم اے وائی اے ٹی) اور پی ایم کے وی وائی جیسی ایک سے زیادہ اسکیموں کے تحت جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لئے تربیت اور روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔

نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے ’وطن کو جانو‘ پروگرام، طلبہ کے تبادلے کے پروگرام، کھیل کود اور سی اے پی ایف کے سول ایکشن پروگرام کو خاص اہمیت دی جارہی ہے۔

وزیر مملکت برائے امور داخلہ جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاعات فراہم کیں۔

 

******

م ن۔ ر ف۔ م ر

U-NO. 5684



(Release ID: 1657579) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Tamil