وزارات ثقافت

مختلف فنون لطیفہ سے متعلق دستاویزسازی کے لیے اٹھائے گئے قدم

Posted On: 20 SEP 2020 8:35PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  20 ستمبر 2020 / یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ سنگیت ناٹک اکیڈمی، نئی دلی  سروے، تحقیق، دستاویز سازی، اشاعت اور طباعت کی اسکیم  ہے جس کا مقصد  فنون لطیفہ کی مختلف شکلوں کے ریکارڈ کو تحقیق اور اشاعت کے لیے محفوظ کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اکیڈمی ڈانس کی ملک میں رقص کی مختلف شکلوں پر تحقیقی کام اور دستاویز سازی کے لیے افراد نیز  فنون لطیفہ اور ثقافتی اداروں کو مدد فراہم کرتی ہے۔

سنگیت ناٹک اکیڈمی نئی دلی ملک بھر میں فیسٹول کا انعقاد کرتی ہے؛پرفارمنگ آرٹ   پرتحقیقی کام ، دستاویز سازی،  اور طباعت کے لیے گرانٹ فراہم کرتی ہے؛ موضوع کے ماہرین کے ساتھ سیمینار اور کانفرنسوں  کا انعقاد اور انعقاد کے لیے سبسڈی فراہم کرتی ہے؛  نیز  آڈیو وزیول آرکائیو مھفوظ رکھنے کے لیے دستاویزات اور ریکارڈمحفوظ کرتی ہے۔

اکیڈمی کی سرپرستی میں، فنون لطیفہ کی روایت کو مشق کی صورت میں محفوظ رکھنے ، نیز پرفارمنس اور ورک شاپ ، میوسیقی فیسٹول، سیمینار ، ورکشاپ اور نمائشوں وغیرہ کا انعقاد کرکے فیسٹول، ورک شاپ اور نمائش اسکیم  کو علاقائی اور قومی سطح پر کلاسیکی، روایتی، قبائلی  اور بھارتی پرفارمنگ آرٹ کی دیگر شکلوں کو پیش کرنے کے لیے  کی خاطر منعقد کیے جانے والے فیسٹولزکو مدد دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔  اکیڈمی نے فنون لطیفہ کی غیرمعروف اور نایاب  شکلوں  اور بہت سے ایسے آرٹسٹوں کو، جو معمولی فنی لیاقت کے حامل ہیں ، عوامی سطح پر متعارف کرایا ہے ۔  مختلف فنون لطیفہ اور آرٹسٹوں کو تفصیلی دستاویز سازی کے لیے مذکورہ بالا تقریبات کے انعقاد کے ذریعے ایک مقام پر لایا جاتا ہے اور ان مواقع کو بہترین فنی نتائج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن  ۔ع ا  )

 U.NO. 5669



(Release ID: 1657210) Visitor Counter : 87


Read this release in: English