بھارتی چناؤ کمیشن

تعارف


ای سی آئی، ’’کووڈ  -19 کے دوران انتخابات کرانے کی راہ میں حائل  مسائل‘ چیلنجوں اور پروٹوکول: ملک کےتجربات‘‘ کے بارے میں 21 ستمبر 2020 کو ایک بین الاقوامی ویبنار کا اہتمام کرے گا

Posted On: 20 SEP 2020 8:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20؍ستمبر، بھارت کا انتخابی کمیشن 21 ستمبر 2020  کو ایک بین الاقوامی ویبنار کا انعقاد کرے گا، جس کا موضوع ہے ’’کووڈ – 19 کے دوران انتخابات کرانے کی راہ میں درپیش مسائل، چیلنج اور پروٹوکول: ملک کے تجربات کا اظہار‘‘۔ اس ویبنار کا انعقاد انتخابی اداروں کی عالمی ایسوسی ایشن (اے-ویب) کی چیئرمین شپ کا ایک سال پورا ہونے کے موقع پر کیا گیا تھا۔

2-      انتخابی اداروں کی عالمی ایسوسی ایشن (اے-ویب)، عالمی گیر سطح پر انتخابی بندو بست کے اداروں (ای ایم بی) کی سب سے بڑی ایسوسی ایشن ہے۔ فی الحال اے- ویب میں رکن کے طور پر 115  ای ایم بی ہیں اور ایسوسی ایٹ رکن کے طور پر 16 علاقائی ایسوسی ایشنز ؍ تنظیمیں ہیں۔ ای سی آئی 2011 سے اے- ویب کی تشکیل کے عمل سے قریبی طور پر وابستہ ہے۔ ای سی آئی نے بینگلورو میں 3 ستمبر 2019  کو اے- ویب کی چوتھی جنرل اسمبلی کی میزبانی کی اور 2021-2019 کی مدت کے لئے اے- ویب کی چیئرمین شپ سنبھالی۔

3-      دو ستمبر 2019 کو بینگلورو میں منعقدہ اے – ویب کے ایگزیکیٹو بورڈ کی غیر معمولی میٹنگ میں کئے گئے فیصلے کے مطابق نئی دہلی میں ایک  بھارت اے- ویب مرکز قائم کیا گیا، جس کا مقصد عالمی درجے کی دستاویزات، تحقیق  اور  تربیت  فراہم کرنا تھا، تاکہ  اے – ویب کے رکن ملکوں کے افسران کی صلاحیت سازی اور بہترین طور طریقوں سے ایک دوسرے کو واقف کرایا جاسکے۔ ای سی آئی نے اس مرکز کے لئے تمام وسائل فراہم کئے۔ بھارت کے اعلی انتخابی کمشنر اور اے – ویب کے چیئر پرسن جناب سنیل اروڑہ کی قیادت میں بہت سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یہ اقدامات بھارت اے – ویب مرکز  کے زیر سرپرستی کئے جارہے ہیں۔

4-      بھارت اے – ویب مرکز کی طرف سے منعقدہ یہ پہلا ویبنار ہے۔ دنیا کے 45 ملکوں (انگولا، ارجنٹینا، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بھوٹان، بوسنیا وہرزی گووینا، بوتسوانا، برازیل، کمبوڈیا، کیمرون، کولمبیا، جمہوریہ کانگو، ڈومینکا،  ایل سلواڈور، ایتھوپیا، فجی، جیورجیا، انڈونیشا، اردن، قزاقستان، جمہوریہ کوریہ، جمہوری کرغزستان، لائبیریا، ملاوی، مالدیپ، مولڈووا، منگولیا، موذمبیق،  نائیجیریا، فلسطین،  فلیپنس، رومانیا، روس، ساؤٹومے و پرینسائپ، سولومن جزیرے، سیرالیون، جنوبی افریقہ، سری لنکا، سرینام،  سوئڈن، تائیوان، ٹونگا، ترکی، ازبیکستان اور زامبیا)  اور4 بین الاقوامی تنظیموں (بین الاقوامی آئیڈیا، انتخابی نظام کی بین الاقوامی فاؤنڈیشن (آئی ایف ای ایس) ، عالمی انتخابی اداروں کی ایسوسی ایشن (اے- ویب) اور  انتخابات کے لئے یوروپی مرکز) کے 120 سے زیادہ مندوبین اس ویبنار میں شرکت کررہے ہیں۔

5-      بھارت اے- ویب مرکز  نے، اپنے وجود میں آنے کے بہت ہی مختصر عرصے میں دو بہت ہی فائدے مند اشاعتیں،’’ملکوں کے مختصر خاکے، رکن ای ایم بی اور  اے- ویب کی شراکت دار تنظیمیں اور کووڈ – 19 اور بین الاقوامی انتخابی تجربہ‘‘ کی ہیں، جن کا اجراء اے – ویب کی پوری برادری کے فائدے کے لئے ویبنار میں کیا جائے گا۔ مرکز بہت سی اشاعتیں اور دستاویزات  منظر عام پر لائے گا جس میں ایک عالمی درجے کا سہ ماہی ’اے- ویب انڈیا جرنل آف الیکشنز‘ بھی شامل ہے۔ جرنل کا ایک بروشر بھی ا س ویبنار میں جاری کیا جارہا ہے۔

6-      ویبنار میں حصہ لینے والے ای ایم بی اور تنظیمیں پرزنٹیشن دیں گی۔ پہلے اجلاس میں، جس کی صدارت انتخابی کمشنر جناب سشیل چندر کریں گے، جس میں فجی، جمہوریہ کوریا، منگولیا اور تائیوان، بین الاقوامی  آئیڈیا اور اے – ویب کی طرف سے پرزنٹیشن دیئے جائیں گے۔ جس میں  یہ ای ایم بی اور تنظیمیں کووڈ – 19 کے دوران درپیش چیلنجوں، اپنے تجربات اور نظریات کے بارے میں واقفیت فراہم کریں گے۔ دوسرے اجلاس میں، جس کی صدارت انتخابی کمشنر جناب راجیو کمار کریں گے، جنوبی افریقہ، انڈو نیشیا، بنگلہ دیش، بھارت، ملاوی اور آئی ایف ای ایس پرزنٹیشن دیں گے۔

7-      امید کی جاتی ہے کہ 21 ستمبر 2020 کو بین الاقوامی ویبنار میں بات چیت اور مباحثے سے سبھی  شرکاء کو ایک اچھا موقع فراہم ہوگا کہ وہ کووڈ- 19 کی  مدت میں درپیش چیلنجوں کے دوران انتخابات کرانے کے بارے میں اپنے خیالات کا تبادلہ کریں اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھیں تاکہ آزادانہ،  منصفانہ، شفاف اور محفوظ انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CurtanraiserECI1E0X2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CurtainRaiserIntlWebinar21CIX.jpg

ای سی آئی 21 ستمبر 2020  کو ’کووڈ – 19 کے دوران انتخابات کرانے کی راہ میں مسائل ، چیلنج اور پروٹوکول: ملک کے تجربات کی جانکاری فراہم کرنا‘ کے موضوع پر ایک بین الاقوامی ویبنار کی میزبانی کرے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن- ا س- ق ر)

U-5663



(Release ID: 1657208) Visitor Counter : 197


Read this release in: English , Manipuri , Telugu