کارپوریٹ امور کی وزارتت

ایم سی اے کے ذریعہ ایس پی آئی سی ای پلس پورٹل  شروع کیا گیا

Posted On: 19 SEP 2020 8:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 19 ستمبر2020: کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے ) نے حکومت ہند کے ایز آف ڈونگ بزنس (ای او ڈی بی) پہل قدمیوں کے جزو کے طور پر ایک ویب۔ فارم ’ایس پی آئی سی ای پلس‘ (جسے ایس پی آئی سی ای پلس کہا جاتا ہے) نوٹیفکیشن نمبر جی ایس آر 128 بتاریخ 18.02.2020 (23.02.2020 سے نافذ العمل)  کو شروع کیا ہے اور اس کے بارے میں اطلاع جاری کی ہے۔ یہ اطلاع مرکزی وزیر مملکت برائے مالیات اور کارپوریٹ امور  جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ یہ ویب فارم تین مرکزی حکومت کے وزراء اور شعبے (کارپوریٹامور کی وزارت، وزارت محنت اور وزارت خزانہ میں ریونیو کا شعبہ)، ایک ریاستی حکومت (مہاراشٹر) اور متعدد بینک کے ذریعہ 10 خدمات فراہم کی جائیں گی، اور اس طرح بھارت میں کاروبار شروع کرنے میں طریقہ کار، وقت اور لاگت میں تخفیف واقع ہوگی اور اس طرح کفایت بھی ہوگی۔

یہ 10 خدمات ہیں:

  1. نام کا ریزرویشن
  2. قیام
  • iii. ڈی آئی این تخصیص
  • iv. پی اے این کا لازمی ایشو
  1. ٹی اے این کا لازمی ایشو
  • vi. ای پی ایف او رجسٹریشن کا لازمی ایشو
  1. ای ایس آئی سی رجسٹریشن کا لازمی ایشو
  2. پیشہ وارانہ ٹیکس رجسٹریشن کا لازمی ایشو
  • ix. کمپنی کے لئے بینک کھاتہ کھولنا لازمی اور
  1. جی ایس ٹی آئی این کی تخصیص (اگر اس کے لئے درخواست دی گئی ہے تو)

یوزرس یا تو نام کے ریزرویشن کے لئے حصہ۔ A داخل کرسکتے ہیں اور اس کے بعد قیام اور دیگر رجسٹریشن کے لئے حصہ ۔ B داخل کر سکتے ہیں یا پھر نئی کمپنی کے قیام اور رجسٹریشنوں  کے گروپ کا فائدہ اٹھانے کے لئے حصہ۔ A اور حصہ ۔ B ایک ساتھ داخل کریں۔ نیا ویب فارم کمپنیوں کے بلا روک ٹوک قیام کے لئے آن اسکرین فائلنگ اور رئیل ٹائم ڈاٹا ویلیڈیشن کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

فوائد کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے تحریری جواب میں بتایا کہ اس ویب فارم کے تعارف کے بعد، ملک میں کاروبار شرع کرنے کے لئے اپنائے جانے والے طریقہ کار کی تعداد گھٹاکر 3 کردی گئی جو پہلے 10 تھی اور وقت بھی گھٹ کر 4 رہ گئے جو پہلے 18 تھے ۔

وزارت نے بتایا کہ ، نوٹیفکیشن نمبر 180 (ای) بتاریخ 06.03.2019، جو 18.03.2019 سے نافذالعمل ہوئی، اس وزارت نے کمپنیز (قیام) قوانین، 2014 میں ترمیم کی ہے، جس کے تحت 15 لاکھ روپئے تک مجاز سرمایہ  اور 20 ممبران تک تمام کمپنیوں کے قیام کے لئے کوئی فیس نہیں لی جا رہی ہے جبکہ کوئی سرمایہ حصص قابل اطلاق نہیں ہے۔

 

****

 

م ن۔ ا ب ن

U:5665


(Release ID: 1657140) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Marathi