کوئلے کی وزارت

این سی ایل نے 50 ایمبولینس خریدنے کے لیے اترپردیش کو 5 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے

Posted On: 18 SEP 2020 7:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18 ستمبر،       کووڈ-19 کے خلاف لڑنے میں ایک بڑی مدد کے طو رپر کول انڈیا سے وابستہ ناردن کول فیلڈس لمیٹڈ (این سی ایل) نے پچاس ایمبولینس خریدنے کے لیے اترپردیش کو 5 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے۔ این سی ایل کے سی ایم ڈی جناب پربھات کمار سنہا اور ڈائرکٹر (عملے) جناب بملیندو کمار نے متعلقہ رقم کا ایک چیک آج لکھنؤ میں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ کے حوالے کیا۔

این سی ایل کے سی ایم ڈی جناب سنہا نے کہا ‘‘این سی ایل کی کوئلہ نکالنے کی کارروائیاں یوپی اور مدھیہ پردیش کی ریاستوں میں ہیں۔ میں نے عزت مآب وزیر اعلیٰ یقین دلایا ہے کہ این سی ایل ریاست کے حرارتی بجلی گھروں کو کافی مقدار میں کوئلے کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ اسکے علاوہ ایک ذمے دار کارپوریٹ شہری کی حیثیت سے ہم نے ریاست کی خصوصی ترقی کا عہد کر رکھا ہے  اور ہماری کارپوریٹس سماجی ذمے داری (سی ایس آر) کے ایک حصے کے طور پر ہم نے ریاست کو اس مشکل وقت میں ایمبولینس گاڑیاں خریدنے کے لیے پانچ کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SG03.jpg

این سی ایل، جو کہ ایک منی رتن کمپنی ہے کول انڈیا کی تین ذیلی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو سالانہ  100 ملین ٹن کوئلہ نکالتی ہیں اور فراہم کرتی ہیں۔ یہ کمپنی کل ملاکر 10 کوئلہ کانوں سے کوئلہ نکالتی ہے جن میں سے چار کانیں اترپردیش کے سون بھدر ضلع میں واقع ہیں۔ ان کانوں سے کمپنی کی کوئلے کی کل پیداوار کا 20 فیصد حصہ نکالا جاتا ہے۔ کمپنی کا 57 فیصد کوئلہ اترپردیش میں واقع صارفین کو جاتا ہے جن میں سے زیادہ تر بجلی کے پلانٹ ہیں۔ کمپنی کا 14 فیصد کوئلہ ا ترپردیش راجیہ ودھیوت نگم لمیٹڈ (یو پی آر وی یو این ایل) کے حرارتی بجلی گھروں کو فراہم کیا جاتاہے۔

کمپنی نے اترپردیش میں مختلف سی ایس آر اسکیمیں شروع کی ہیں اور ریاست میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں پر پچھلے پانچ برسوں میں 80 کروڑ روپئے سے زیادہ خرچ کیے ہیں۔ ان پروجیکٹوں میں زیادہ تر 80 پرائمری صحت مرکزوں کو  بجلی فراہم کرنے والے شمسی مراکز ہیں۔ وارانسی کی 13 پنچایتوں میں ٹھوس کچرے کے بندوبست کے لیے مالی امداد بھی ہے، بنارس ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک ایکو پارک تعمیر کیا ہے اور 1800 سرکاری اسکولوں میں  فرنیچر کی تقریباً 15000 اشیا تقسیم کی ہیں۔ اس کے علاوہ  اسکولوں میں اسمارٹ کلاس روم قائم کیے ہیں، سڑکوں کی تعمیر کی ہے اور نوجوان کی صلاحیت سازی کا کام کیاہے۔

این سی ایل نے 108 ملین ٹن سے زیادہ کوئلہ پیدا کیاہے اور اس کی کوئلے کی فراہمی (ڈسپیچ) پچھلے مالی سال میں 107 ملی ٹن سے زیادہ رہا ہے۔ پچھلے مالی سال میں کوئلے کی                    پیداوار اور ڈسپیچ مقرر نشانے 106.25 ملین ٹن سے زیادہ رہا ہے۔ موجودہ مالی سال میں کمپنی کو 113.25 ملین ٹن کوئلہ پیدا کرنا ہے جبکہ اس نشانے کا 45 فیصد سے زیادہ پہلے ہی حاصل کیا جاچکاہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:5639

 



(Release ID: 1656712) Visitor Counter : 153


Read this release in: Telugu , Assamese , English , Hindi