زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

آنگن واڑی کارنوں اور کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کی صلاحیت سازی کو فروغ دینے کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد تاکہ تغذیے کے قومی اہداف کو حاصل کیا جاسکے


ملک پوشن سرشکشا کے مقصد کے حصول کی طرف آگے بڑھ رہا ہے- زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر

پورے ملک نے کرشی وگیان کیندروں کی طرف سے آنگن واڑی کارکنوں کو پوشن کٹس تقسیم کیے گئے

سات سو سے زیادہ کرشی وگیان کیندر پوشن واٹیکاؤں کے فروغ میں اہم رول ادا کر رہے ہیں

Posted On: 18 SEP 2020 7:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18 ستمبر،       زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل (آئی سی اے آر) نے 17 ستمبر 2020 کو  آنگن واڑی کارکنوں اور کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کی صلاحیت سازی میں اضافے کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا تاکہ تغذیے کے قومی اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔ یہ پروگرام  تیسرے راشٹریہ پوشن ماہ کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا جو پورے ملک میں ستمبر کے مہینے میں منایا جاتا ہے۔ کرشی وگیان کیندروں نے 17 ستمبر 2020 کو وزیر اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر پورے ملک میں آنگن واڑی کارکنوں  نے تقریباً ایک لاکھ پوشن کٹ تقسیم کیے۔

کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ  دیرپا ترقی کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تغذیے کی کمی کو ختم کیا جائے اور اس مقصد کے حصول کے لیے آئی سی اے آر پورے ملک میں 700 کرشی وگیان کیندروں کے ذریعے پوشن اسمارٹ گرام اور پوشن کٹس کی تقسیم جیسے اختراعی نوعیت کے اقدامات کر رہاہے۔ انھوں نے کہا کہ اپنے شہریوں کو  خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے بعد ہمارا ملک اب تغذیے کی سکیورٹی کے مقصد کے حصول کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00129CZ.jpg

جناب تومر نے کہا کہ تمام بچوں اور ماؤں کی تغذیہ بخش خوراک تک رسائی ہونی چاہیے اور خواتین اور بچوں کی فلاح وبہبود کی وزارت ، زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کی وزارت، آئی سی اے آر، آئی ایف ایف سی او اور دیگر تنظیمیں اس کام کے سلسلے میں مسلسل محنت کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ  زمانہ قدیم سے ہمارے ملک میں یہ روایت رہی ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں سبزیاں بوتے ہیں لیکن بڑھتی ہوئی مادہ پرستی کے ساتھ ہمارے گھروں اور صحن میں  پھل اور سبزیاں اگانے کی روایت کو فراموش کیا جارہا ہے۔

وزیر موصوف نے اس بات کی تعریف کی کہ خواتین اور بچوں کی فلاح وبہبود کی وزارت آنگن واڑیوں میں تغذیہ بخش خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ اور یہ کام انھیں اپنے گھروں میں اور صحن میں پودے اگانے پر راغب کرنے کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ شری تومر نے کہا  کہ پوشن واٹیکا اور پوشن تھالی  کے تصور کے پیچھے جو بنیادی مقصد ہے وہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ  غریب کنبوں کی تغذیہ بخش کھانوں تک آسانی سے رسائی ہوسکے۔ جناب تومر نے خوشی ظاہر کی کہ تمام کے وی کیز پوشن ماہ کی تقریب میں پوری تندہی حصہ لے رہے ہیں۔ ماؤوں کے مابین تغذیے سے متعلق  آگاہی پیدا کرنے کی خاطر خاتون کارکنوں کے ذریعے چھوٹی چھوٹی میٹنگوں کا برابر انعقادکیا جاتا ہے اور آئی ایف ایف سی او اس مہم میں شامل ہونے کے اپنے عہد کے ساتھ ان کارکنوں کے لیے وسائل فراہم کر رہی ہے۔

جناب تومرنے مزید کہا کہ 11 ایگریکلچرل ٹیکنالوجی ایپلی کیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی نگرانی میں  کے وی کیز کی طرف سے 307 پوشن اسمارٹ گرام اور 8246 پوشن واٹیکائیں قائم کی گئی ہیں۔ غذائیت کے بارےمیں اندازہ لگانے کا تکنیکی کام 252 سرگرمیوں کے بارے میں 130 کے وی کیز نے انجام دیا ہے۔جس سے 2116 فیض یافتگان کو فائدہ پہنچا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  تغذیے سے متعلق 4505 تکنیکی مظاہرے کی سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں جن سے 50894 لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ان تکنیکی مظاہرے کی سرگرمیوں میں 2744 نمائشیں پوشن واٹیکاؤں کے بارے میں اور 1149 نمائشیں خوراک کی زیادہ غذائیت کے بارے میں اور 390 تغذیے سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں ہیں۔ یہ کارروائیاں دیہی علاقوں میں بڑے پیمانے پر موجود کم غذائیت کے مسئلے کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔

وزیر اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر پورے ملک میں کے وی کیز کے ذریعے آنگن واڑی کارکنوں میں ایک لاکھ پوشن کٹس  تقسیم کیے گئے۔ ان کٹوں میں مختلف قسم کے بیج، پودے، پودے لگانے والا سامان اور آگاہی پیدا کرنے والا لٹریچر شامل تھا۔ ان کٹوں کی مدد سے آنگن واڑی مراکزمیں  سبزیاں وغیرہ اُگاکر تغذیہ بخش خوراک تیار کی جائے گی۔ جناب تومر نے کہا کہ ہمارے ملک سے کم غذائیت کو مسئلے کو ختم کرنے کے سلسلے میں یہ ایک مشترکہ سماجی کوشش ہے۔

اس موقع پر زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری، آئی سی اے آر کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ترلوچن مہاپاتر اور ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل جناب اے  کے سنگھ، آئی ایف ایف سی او کے چیئرمین جناب یو ایس اوستھی ، تمام کے وی کیز کے افسران اور ملازمین اور آنگن واڑی کارکنوں کی ٹیمیں موجود تھیں۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:5636

 



(Release ID: 1656710) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi