وزارت خزانہ

عوامی قرض بندوبست سے متعلق سہ ماہی رپورٹ۔ اپریل تا جون 2020

Posted On: 18 SEP 2020 6:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:18 ستمبر، 2020:

وزارت خزانہ کے تحت اقتصادی اُمور کے محکمے کے بجٹ ڈویزن کے تحت عوامی قرض بندوبست سیل (پی ڈی ایم سی) (سابقہ مڈل آفس) اپریل سے جون 11-2010 (پہلی سہ ماہی) کے بعد باقاعدگی کے ساتھ قرض بندوبست سے متعلق سہ ماہی رپورٹ جاری کرتا رہا ہے۔ موجودہ رپورٹ اپریل تا جون 2020 سہ ماہی (مالی برس 2021 کی پہلی سہ ماہی) سے متعلق ہے۔

مالی برس 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مرکزی حکومت نے کُل 346000 کروڑ روپئے کے تاریخ والے تمسکات کو جاری کیا جبکہ مالی برس 2020 کی پہلی سہ ماہی میں یہ ڈیٹا 221000 کروڑ روپئے کا رہا تھا۔ پرائمری جاری کیے گئے تمسکات کی اوسط وصولی سے پتہ چلتا ہے کہ مالی برس 2021 کی پہلی سہ ماہی میں یہ گھٹ کر 5.85 فیصد رہ گئی جو مالی برس 2020 کی چوتھی سہ ماہی میں 6.70 فیصد رہی تھی۔ تاریخ والے تمسکات کے نئے شمارے کی اوسط پختگی کی مدت مالی برس 2021 کی پہلی سہ ماہی میں 14.61 برس تھی جو مالی برس 2020 کی چوتھی سہ ماہی میں 16.87 برس کے مقابلے کم تھی۔ مرکزی حکومت نے اپریل سے جون 2020 کے دوران کیش مینجمنٹ بل جاری کرکے 80000 کروڑ روپئے اکٹھاکئے۔ ریزرو بینک نے جون 2020 میں ختم ہوئی سہ ماہی کے دوران 10000 کروڑ روپئے کے سرکاری تمسکات کی خریداری اور اتنی ہی کی فروخت سے متعلق ایک خصوصی او ایم او منعقد کیا۔ سہ ماہی کے دوران لکویڈیٹی ایڈجسٹمنٹ سہولت(ایل اے ایف)بشمول مارجنل اسٹینڈنگ فیسلٹی اور  خصوصی نقدی سہولت کے تحت نقدی کی مجموعی اوسط 451045 کروڑ روپئے تھی۔

حکومت کے کُل بقایہ جات (بشمول عوامی اکاؤنٹ کےتحت بقایہ جات) جون 2020 کے آخر میں بڑھ کر 10135600 کروڑ روپئے ہوگئے جومارچ 2020 کے آخر میں 9462265 کروڑ روپئے رہے تھے۔ جون 2020 کے آخر کُل بقایہ جات میں عوامی قرض کی حصہ داری 91.1 فیصد تھی۔لگ بھگ 28.6فیصد بقایہ جات تاریخ والے تمسکات کی بچی ہوئی میچوریٹی کی مدت پانچ سال سے کم تھی۔ ملکیت کا پیٹرن واضح کرتا ہے کہ جون 2020 کے آخر میں تجارتی بینکوں کی حصہ داری 39.0فیصد اور بیمہ کمپنیوں کی حصہ داری 26.2 فیصد تھی۔

جون 2020 میں ختم ہوئی سہ ماہی کے دوران سرکاری سیکٹروں کے تمسکات کے منافع میں گراوٹ درج کی گئی۔ اس سے متعدد اثرات کا پتہ چلتا ہے جس میں اپریل 2020 کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ، 22مئی 2020 کو مالیاتی پالیسی کمیٹی کے ذریعے ریپوریٹ کی شرح کو 40 بی پی ایس گھٹا کر چار فیصد کرنا اور بازار میں اضافی نقدی کی صورتحال شامل ہے۔ مرکزی حکومت کے تاریخ والے تمسکات نے ثانوی بازار میں کُل خریدو فروخت کی مقدار میں لگاتار قابل ذکر حصہ داری درج کی۔ مالی برس 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران قیمت کے سلسلے میں کُل باہری خریدو فروخت کی مقدار میں اس کی حصہ داری 74.0 فیصد رہی۔

رپورٹ دیکھنے کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کریں:

 

عوامی قرض بندوبست سے متعلق سہ ماہی رپورٹ ۔اپریل تا جون  2020

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:5633


(Release ID: 1656649) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi