کامرس اور صنعت کی وزارتہ

سرکاری خرید میں ترمیمات (میک ان انڈیا کو ترجیح) آرڈر، 2017

Posted On: 18 SEP 2020 5:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18 ستمبر 2020: حکومت ہند نے 16.09.2020 کو، سرکاری خرید (میک ان انڈیا کو ترجیح) آرڈر، 2017 میں ترمیم کی ہےاور اس طرح کلاس۔ I اور کلاس۔ I I مقامی سپلائروں کے لئے اعلیٰ کم از کم علاقائی سازو سامان کی ضرورت، جو پہلے بالترتیب 50 فیصد اور 20 فیصد تھی، کے بارے میں اطلاع دینے کے لئے نوڈل وزارتوں / شعبوں کو اختیار سونپا۔

آرڈر کے مطابق، ملک کے ادارے جو کسی چیز کے لئے سرکاری خرید میں بھارتی کمپنیوں کو شمولیت کی اجازت نہیں دیتے، انہیں اس نوڈل وزارت / شعبے سے متعلق تمام چیزوں کے لئے بھارت میں سرکاری خرید میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوائے ان اشیاء کی فہرست کے جو وزارت / شعبہ کے ذریعہ شائع کی گئی ہو اور جس نے حصہ لینے کی اجازت دی ہو۔

نیلامی دستاویز میں غیر ملکی سرٹیفکیٹ / غیر معقول تکنیکی وضاحت/ برانڈ / ماڈل کی نشاندہی پر پابندی ہے اور یہ مقامی سپلائر کے خلاف تفریق پر مبنی سلوک ہے۔ غیر ملکی سرٹیفکیشن، ضرورت پڑنے پر،متعلقہ شعبے کے  سکریٹری  کی منظوری کے بعد ہی متعین کیا جائے گا۔

تمام انتظامی وزارتیں / شعبے جن کی خریداری 1000 کروڑ روپئے سالانہ سے تجاوز کرتی ہیں، وہ آئندہ پانچ برسوں کی خریداری کے لئے پیشگی معلومات اپنی متعلقہ ویب سائٹ پر جاری کریں گی۔

خریداری کی قبمرج قیمت جس سے آگے غیر ملکی کمپنیاں سرکاری ٹینڈروں میں حصہ لینے کے لئے بھارتی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ کاروبار کرنے کے لئے حصہ لیں گی، اس کے لئے اطلاع دی جائے گی۔

****

م ن۔ ا ب ن

U:5619

 



(Release ID: 1656559) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi , Telugu