قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی ترقی کیلئے 40 مرکزی وزارتوں /محکموں کو4.3فیصد سے 17.5فیصد کی حد تک فنڈز مختص کرنے کا حکم دیا گیا ہے

Posted On: 17 SEP 2020 4:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:17 ستمبر، 2020:

قبائلی اُمور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ قبائلی تحقیقی ادارے (ٹی آر آئی) کے ذریعے کیے گئے مطالعات نے قبائلی عوام کو درپیش چیلنجوں کو اجاگر کیا ہے۔ قبائلی تحقیقی ادارے، مہاراشٹر کے ذریعے کئے گئے کچھ مطالعات درج ذیل ہیں:

  1. مہاراشٹر میں کمزور قبائلیوں کی نقل مکانی۔ذریعہ معاش کے وسائل، صحت اور کُرکو قبیلے کی کھانے کی عادتیں۔
  2. مہاراشٹر میں کمزور قبائلیوں کی نقل مکانی۔ذریعہ معاش کے وسائل، صحت اور کٹکری قبیلے کی کھانے کی عادتیں۔
  3. ٹرائب کون: قبائلی ہیلتھ ریسرچ ۔ مسائل، چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر قومی کانفرنس۔
  4. بلدانہ ضلع کے ہلالہ اور پاؤرا برادریوں کانسلی مطالعہ۔
  5. آشرم اسکولوں میں نابالغ لڑکیوں کی صحت اور تغذیاتی ضرورتیں: مہاراشٹر میں ایک مطالعہ۔
  6. جنگلات حقوق ایکٹ 2006کے نفاذ کی صورتحال(گڑھ چرولی اور نندوبار اضلاع)
  7. محکمہ بشریات، ساوتری بل پُنے یونیورسٹی، پُنے کے اشتراک سے قبائلی شناخت کے دعوؤوں کیلئے ثقافتی وابستگی سے متعلق کتابچہ۔
  8. مہاراشٹر میں 45 قبائلیوں کا نسلی مطالعہ۔
  9. ماؤں اور بچوں کی صحت اور تغذیہ کے ذریعے کٹکری قبیلے (پی وی ٹی جی گروپ) کے درمیان گھٹتی ہوتی ہوئی آبادی کا کنٹرول۔
  10. کولم قبیلہ اور میدیا قبیلہ (پی وی ٹی جی گروپ) کی ماؤں اور بچوں کی صحت کی صورتحال۔

قبائلی لوگوں کی تیز رفتار ترقی کیلئے قبائلی ذیلی پلان (ٹی ایس پی) (اب درج فہرست قبائلی جزو(ایس ٹی سی کے نام سے معروف)کی حکمت عملی کوپانچویں پنج سالہ منصوبہ (75-1974 میں) اختیار کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد ترقیات کے تمام سیکٹروں کے فوائد کو درج فہرست قبائلیوں کی آبادی تک پہنچانا ہے۔ ٹی ایس پی کے فنڈز قبائلیوں کی ترقی کیلئے پوری طرح وقف فنڈ ہے۔ قبائلی اُمور کی وزارت کے علاوہ 40 مرکزی وزارتوں/ محکموں کو قبائلیوں کی ترقی کیلئے ہر سال اپنے کُل مختص اسکیم کے 4.3 فیصد سے 17.5 فیصد کی حد تک قبائلی ذیلی پلان فنڈز کو مختص کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ قبائلی اُمور کی وزارت خلیج کو پُر کرکے ان اقدامات میں مزید اضافہ کرتی ہے۔ قبائلی اُمور کی وزارت کی ا سکیموں اور پروگراموں کی فہرست درج ذیل ہے:

 

قبائلی اُمور کی وزارت کی اسکیمیں/پروگرام

نمبر شمار

اسکیم / پروگرام کا نام

1

قبائلی ذیلی اسکیم (ٹی ایس ایس) کو خصوصی مرکزی امداد(ایس سی اے)

2

آئین کی دفعہ 275(1) کے تحت مالی امداد

3

نویں اور دسویں جماعتوں  میں پڑھنے والے ضرورتمند درج فہرست قبائلی طلباء کے لئے پری میٹرک اسکالر شپ

4

پوسٹ میٹرک اسکالر شپ اسکیم (پی ایم ایس)

5

درج فہرست قبائلی طلباء کی اعلیٰ تعلیم کے لئے قومی فیلو شپ اور اسکالر شپ

 

1.ایس ٹی طلباء کے لئے قومی فیلوشپ

 

II. ایس ٹی طلبا کیلئے اسکالر شپ اسکیم (اعلیٰ درجہ کی تعلیم)

6

بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے قومی بیرون ملک اسکالر شپ اسکیم

7

چھوٹے جنگلاتی پیداوار کیلئے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایف پی کیلئے ایم ایس پی)

8

اکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس)

9

درج فہرست قبائلیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والی رضاکار تنظیموں کو مالی امداد

10

قبائلی تحقیقی اداروں کو تعاون

11

بالخصوص کمزور قبائلی گروپوں (پی وی ٹی جی) کی ترقی کیلئے اسکیم

12

قبائلی فیسٹول، تحقیق، اطلاعات اور عوامی تعلیم

13

درج فہرست قبائلیوں کے قومی مالیات اور ترقیاتی کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی) /درج فہرست قبائلیوں کیلئے ریاستی مالیات وترقیاتی کارپوریشن(ایس ٹی ایف ڈی سی)کو ایکویٹی میں تعاون۔

14

قبائلی مصنوعات کی ترقی اور مارکیٹنگ کیلئے ادارہ جاتی امداد (ٹرائیفیڈ وغیرہ)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 5582



(Release ID: 1656172) Visitor Counter : 117