وزارتِ تعلیم

قومی تعلیمی پالیسی کا مقصد اکیسویں صدی کی کلیدی مہارتوں سے لیس  ہمہ جہت اورلائق افراد تیار کرنا ہے: وزیرتعلیم

Posted On: 17 SEP 2020 5:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17 ؍ستمبر 2020: یہ معلومات  آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے طور پر انسانی وسائل  کے مرکزی وزیر جناب رمیش  پوکھریال  نشنک نے فراہم کی ۔وزیرموصوف نے بتایا کہ بنیادی اصولوں کے تناظر میں ، جو وسیع تر نظام تعلیم کے ساتھ ساتھ اس کے زیرانتظام انفرادی اداروں  کی رہنمائی بھی کرتے ہیں،  قومی تعلیمی پالیسی 2020  کا مجموعی فوکس  رٹے سے سکھانے  اور امتحانات کی خاطر پڑھنے کے بجائے تصورات کے فہم پر ہے۔اس کا فوکس بات پر ہے کہ بچوں کو یہ سکھایا جائے کہ انہیں کس طرح سیکھنا ہے۔اس کا  مقصد نہ  صرف طلبا کی ادراکی نشوونما کرناہے  بلکہ اس بات پر بھی ہے کہ ان کے کردار کی  تعمیر اور اکیسویں صدی کی کلیدی مہارتوں سے لیس  ہمہ جہت اور لائق  افراد تیار کرنا ہے۔

قومی تعلیمی پالیسی اسکول سے باہر کے بچوں کو واپس اسکول لانے پر زوردیتی ہے اور موثر اور کافی بنیادی  ڈھانچہ ، ہر مرحلے پر تربیت یافتہ اساتذہ محفوظ اورعملی نقل وحمل یا /اورہوسٹل متبادل یا اختراعی  تعلیمی مراکز  اور طلبا کی ہمہ جہت  شراکت  اور ان کی کارکردگی کا ہرسطح پر جائزے کے حصول کے ذریعہ  انہیں اسکول ترک کرنے سے بچاتی ہے۔علاوہ ازیں ، سمگرشکشا  کی مرکزی اسکیم کے تحت اسکول ترک کرنے کی تعداد کم کرنے کے لئے مختلف سرگرمیوں  کی خاطر ، جن میں سیکنڈری سطح تک کےنئے اسکول کھولنا/مستحکم کرنا،اسکول کی عمارتوں  کی تعمیر ، اضافی کلاس روم بنانا ،اپ گریڈیشن ، کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ  چلانا ، رہائشی اسکول / ہاسٹل قائم کرنا، مفت وردیاں دینا ، مفت درسی کتابیں دینا ، ٹرانسپورٹ بھتہ دینا، داخلے  کے لئے مہم چلانا،  اسکول ترک کرنے والے جو بچے ہیں  انہیں  اہم دھارے میں  شامل کرنے کے لئے ان کو رہائشی اور غیر رہائشی تربیت فراہم کرنا،موسمی ہوسٹل  / رہائشی  کیمپ وغیرہ قائم کرنا جیسی سرگرمیوں  کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔خصوصی ضرورتوں کے حامل بچوں  کو شمولیت پرمبنی تعلیم دینے کے لئے مالی مددفراہم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ایلیمنٹری سطح تک کے بچوں کو مڈ ڈے میل بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

 

 

*************

  م ن۔ع ا ۔رم

(18-09-2020)

U- 5585



(Release ID: 1656073) Visitor Counter : 73


Read this release in: Marathi , English , Tamil