جل شکتی وزارت

بہار میں  ڈیموں کی تعمیر

Posted On: 17 SEP 2020 6:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17ستمبر  2020/ ریاستی حکومتیں  خود اپنے  وسائل اور ترجیحات کے مطابق  آبی وسائل پروجیکٹس    کی منصوبہ بندی، مالی اعانت، عمل درآمد اور دیکھ بھال ، کررہی ہیں۔ ریاستی حکومتوں کی کاوشوں کو  پورا  کرنے کے لئے حکومت ہند، پردھان منتری  کرشی سچائی یوجنا(پی ایم کے ایس وائی) کے تحت  مختلف منصوبوں اور پروگراموں جیسے تیز رفتار آبپاشی  کے فوائد   پروگرام  (اے آئی بی پی)  وغیرہ کے ذریعہ   آبی وسائل کی  پائیدار ترقی  اور موثر انتظام  کی  حوصلہ افزائی کے لئے تکنیکی اور مالی  مدد فراہم کرتی ہے۔ اس طرح کے رہنمااصولوں کے مطابق جیسا  کہ مرکزی آبی کمیشن (سی ڈبلیو سی) نے آگاہ  کیا ہے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران بہار کے  متیھیلا خطہ  / دربھنگہ ضلع  میں  ڈیموں  کی تعمیر سمیت کسی بھی بڑ ے اور درمیانے    آبپاشی   پروجیکٹ کی تجویز ریاستی حکومت کی طرف سےموصول نہیں ہوئی  ہے۔ تاہم اسے بین ملکی پہلووں سے کلیئرنس  کے لئے 12 جون 2020 کو سینٹرل بجلی اتھارٹی   (سی ای اے ) سے ڈگمورا ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی  تجویز موصول ہوئی ہے۔  اسی کو  سی ڈبلیو سی نے 24 جون 2020 کو  منظور کیا تھا۔ یہ منصوبہ دریا کی اسکیم کا  ایک رنگ ہے جس میں  130.1 میگاواٹ کی  گنجائش موجود ہے۔ اور بہار کے میتھلا علاقے میں دریائے کوسی کے  کنکریٹ بیراج  اور مٹی  کے بین  کی تعمیر کا بھی منصوبہ ہے۔

یہ بات آج  جل شکتی  اور سماجی انصاف  اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب  رتن لال کٹاریہ نے آج لوک سبھا میں   پوچھے گئے  ایک سوال  کے جواب میں  کہی۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-5560


(Release ID: 1655968) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Tamil