عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مشن کرم یوگی
Posted On:
17 SEP 2020 5:09PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،17 ستمبر / سول سروسز کی صلاحیت سازی کا قومی پروگرام ( این پی سی ایس سی بی ) " مشن کرم یوگی " کو سول سروس صلاحیت سازی کے ذریعے حکمرانی میں اضافہ کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے ۔ مشن کرم یوگی کے مندرجہ ذیل 6 ستون ہوں گے :
- پالیسی فریم ورک ،
- ادارہ جاتی فریم ورک ،
- اہلیت کا فریم ورک ،
- ڈجیٹل لرننگ فریم ورک ( مربوط سرکاری آن لائن ٹریننگ کرم یوگی پروگرام ، آئی جی او ٹی – کرم یوگی ) ،
- الیکٹرانک انسانی وسائل کے بندوبست کا نظام ( ای – ایچ آر ایم ایس ) ، اور
- نگرانی اور تجزیہ کا فریم ورک
پروگرام کے نفاذ اور نگرانی کے لئے مندرجہ ذیل ادارہ جاتی فریم ورک کو منظوری دی گئی ہے :
- وزیر اعظم کی سرکاری انسانی وسائل کونسل ( پی ایم ایچ آر سی ) : محترم وزیر اعظم کی صدارت میں ایک کونسل تشکیل دی جائے گی ، جو سول سروسز میں اصلاحات اور صلاحیت سازی کے لئے اسٹریٹیجک ہدایت دینے والا اعلیٰ ادارہ ہو گا ۔
- کیبنیٹ سکریٹریٹ کوآرڈینیشن یونٹ : یہ این پی سی ایس سی بی کے نفاذ کی نگرانی کرے گا ، متعلقہ فریقوں کو متحد کرے گا اور صلاحیت سازی کے منصوبوں کی نگرانی کے لئے میکنزم فراہم کرے گا ۔
- صلاحیت سازی کمیشن : یہ سالانہ صلاحیت سازی کے منصوبوں کی تیاری میں تربیتی اداروں کو سہولت دینے اور عملی نگرانی کے لئے قائم کیا جائے گا ۔
- خصوصی مقصد کی وہیکل ( ایس پی وی ، ایک خود مختار کمپنی ) : کمپنیز ایکٹ - 2013 کی دفعہ 8 کے تحت یہ این پی سی ایس سی بی کے لئے حکومتِ ہند کی ایماء پر تیار کردہ ڈجیٹل اثاثوں کو آپریٹ کرے گی ۔
- پروگرام مینجمنٹ یونٹ ( پی ایم یو ) : یہ پروگرام کا بندوبست اور محکمے کے لئے امدادی خدمات فراہم کرے گا ۔
سول سروینٹس کی مختلف اکیڈمیوں میں تربیت کو دوبارہ مرتب کیا جائے گا تاکہ اِس میں آئی جی او ٹی کے ڈجیٹل لرننگ پلیٹ فارم کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جا سکے ۔
یہ معلومات آج شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 5544
(Release ID: 1655964)
Visitor Counter : 236