کامرس اور صنعت کی وزارتہ

میک ان انڈیا

Posted On: 16 SEP 2020 4:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،16ستمبر 2020/ حال ہی میں ہندستان میں گھریلو سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے جاری اسکیموں کے علاوہ حکومت نے  مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان میں  قومی انفراسٹرکچر پائپ لائن ، کارپوریٹ ٹیکس میں کمی  ایم بی ایف سی اور بینکوں کے لیکویڈیٹی مسائل میں نرمی ، گھریلو مینوفیکچرنگ کو  فروغ دینے کے لئے مختلف پالیسی   اقدامات  شامل ہیں۔ حکومت ہند نے سرکاری   خریداری    کے احکامات، مرحلہ وار  مینوفیکچرنگ پروگرام  (پی ایم پی)مختلف وزارتوں کی پیداوار سے منسلک   مراعات کے  لئے اسکیموں کے ذریعہ سامان کی  گھریلو مینوفیکچرنگ کے لئے فروغ دیا ہے۔

مزید برآں، ہندستان میں  سرمایہ  کاری   کرنے والے سرمایہ کاروں کے  لئے سرمایہ کار دوست ماحولیاتی نظام  کی  حمایت ، سہولت اور فراہمی کے پیش نظر ، مرکزی کابینہ نے   3جون 2020 کو  سی ای او، نیتی آیوگ کے ساتھ کابینہ سکریٹری زیر صدارت ،  درج ذیل  بنیادی  مقاصد  کے لئے  سرمایہ کاری کے  لئے  ایک بااختیار  گروپ آف  سکریٹریز ،( ای جی او ایس ) کے  دستور کی منظوری دے دی ہے۔ جس نے  محکمہ کامرس کے  سکریٹری، محصول کے  محکمہ  کے سکریٹری  ، محکمہ اقتصادی امور کے سکریٹری اور  ڈی پی آئی آئی  ٹی  کے سکریٹری  ممبران  کی حیثیت سے شامل ہیں۔

مطابقت لانے اور  مختلف محکموں اور وزارتوں سے بروقت منظوری کو یقینی بنانا

ہندستان میں  اضافی سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور عالمی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری میں مدد اور   سہولت فراہم کرنا۔

نشانہ مقرر کرتے ہوئے   بڑے سرمایہ کاروں  کو  سرمایہ کاری میں آسانی پیدا کرنے اور مجموعی سرمایہ کاری  کے ماحول میں  پالیسی استحکام  اور مستقل مزاجی   فراہم کرنا۔

مرکزی  کابینہ نے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں   کے مابین  رابطہ کاری میں  تیزی سے سرمایہ کاری کے لئے  تمام متعلقہ وزارتوں –محکموں میں پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیل، (پی ڈی سی) کے قیام کی  منظوری بھی  دی ہے اور  اس طرح  ہندستان میں قابل لاگت  منصوبوں کی پائپ لائن میں اضافہ ہوتا ہے  اور اس کےنتیجے میں گھریلو سرمایہ کاری  اور ایف ڈی آئی کی  بہاؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔ پی ڈی سی  کے مندرجہ ذیل اہم  مقاصد ہیں۔

تمام منظوریوں کے ساتھ یعنی   زمین کی دستیابی اور  سرمایہ  کاروں کے ذریعہ   سرمایہ کاری کے لئے   پروجیکٹس  کی تفصیلی اور مکمل رپورٹ بنانا۔

ایسے  مسائل کی نشاندہی کرنے کے لئے  جن کو حل کرنے کی ضرورت ہے،  تاکہ   سرمایہ کاری کو   راغب کیا جاسکے اور  بااخیتار اور حتمی شکل دے کر  ان کو  بااختیار گروپوں  کے سامنے پیش کیا جاسکے۔

یہ معلومات  کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب  پیوش گوئل نے آج لو ک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

 

 

 

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

5495Uno-



(Release ID: 1655831) Visitor Counter : 76