ریلوے کی وزارت

شمسی اور ونڈ پاور سسٹم

Posted On: 16 SEP 2020 5:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  16/ستمبر 2020 ۔ ہندوستانی ریلوے میں دوسری چیزوں کے علاوہ شمسی توانائی والے پاور پلانٹ اور وِنڈ پاور پلانٹ لگانے کے لئے حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں، وہ حسب ذیل ہیں:

  1. 102.8میگاواٹ کے چھتوں پر نصب کئے جانے والے پاور پلانٹ لگائے گئے۔
  2. 4.7میگاواٹ کے زمین پر لگائے جانے والے پاور پلانٹ شروع کئے گئے۔
  3. 50میگاواٹ کے زمین پر نصب کئے جانے والے پاور پلانٹ چھتیس گڑھ کے بھیلائی میں اور دو میگاواٹ کے پلانٹ ہریانہ کے دیوانہ میں لگائے جارہے ہیں۔
  4. شمسی پلانٹوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے لئے ہندوستانی ریلوے اپنی خالی زمینوں پر 2030 تک 20 گیگاواٹ صلاحیت والے شمسی پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
  5. 103.4میگاواٹ وِنڈ مل پلانٹس کا کام شروع کردیا گیا۔ زیادہ تر کام نجی شراکت داروں کے ذریعے ڈیولپر طرز پر کئے جارہے ہیں، جن میں ریلوے کو سرمایہ لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ریلوے اور صنعت و تجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاعات بہم پہنچائیں۔

 

******

م ن۔ ر ف۔ م ر

U-NO.5491



(Release ID: 1655507) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Punjabi , Tamil