زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زرعی تحقیق میں رقم کی فراہمی

Posted On: 15 SEP 2020 4:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،15ستمبر2020: سال 2018-2017 کے دوران بھارت میں زرعی تحقیق پر کل زرعی مجموعی گھریلو پیداوار کا 0.67 فیصد عوامی پیسہ موجودہ قیمت پر خرچ کیا گیا۔

زراعت پر عوامی خرچ حکومت کی رقم کی فراہمی پر منحصر ہے۔  زرعی تحقیق اور جانچ پر عوامی خرچ میں گزشتہ برسوں کے دوران حقیقی اضافہ ہوا ہے۔ زرعی تحقیق اور تعلیم کے لئے عوامی بچت 2015-2014 کے 115.44 بلین روپے سے بڑھا کر 2018-2017 میں 173.60 بلین روپے( موجودہ قیمتوں پر) کردیا گیا ۔

 زرعی تحقیق کے معیار کو بہتر کرنے  اور قومی اہمیت کے حامل علم کی پیش رفت کے ذخیرہ کی تشکیل کے لئے شعبے کی دعوت اور زراعت میں بنیادی ، اسٹریٹیجک اور فرنٹیئر ایپلی کیشن ریسرچ کے لئے قومی سطح پر مقابلہ جاتی بنیاد پر رقم فراہمی کی تجاویز پیش کی گئی ہے جس میں این اے آر ایس، آئی آئی ٹی وغیرہ سمیت خود مختار تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ حکومت بھی گزشتہ کئی سالوں سے زرعی تحقیق کے بنیادی ڈھانچہ کے معیار کو بہتر کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ریسرچ سسٹم کا کمپیوٹرائزیشن اور ڈجٹائزیشن، جس میں آلات اور کیمکلز کے ساتھ ایڈمنسٹریٹیو سسٹم بھی شامل ہیں،تحقیقی نظام کی جدید کاری کی کچھ مثالیں ہیں۔

حکومت ہند تحقیقی نتائج کے معیار کی بہتری کے لئے زراعت سمیت سائنس کے تمام شعبوں میں غیرملکی تحقیقی اداروں/ یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں۔ یورپی، امریکی، افریقی اور دیگر ایشیائی ممالک سے سی جی آئی اے آر ادارے، ایف اے  او، یو این آئی ڈی او، او ای سی ڈی، ویسٹ افریقہ ایگریکچرل پروڈکٹیویٹی پروگرام( ڈبلیو اے اے پی پی)، کینساس اسٹیٹ یونیورسٹی، امریکہ،  وینگر -یو ایس اے، افریکن- ایشین ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن( اے اے آر ڈی او)، سارک ریجنل نیٹ ورکس، آئی سی آر آئی ایس  اے ٹی، سی آئی ایم ایم وائی ٹی، اے آئی ٹی، سی آئی آر اے ڈی، آئی ڈی آر سی، آئی آر آر آئی، ایس اے آر ای سی اور یو  ایس اے آئی ڈی وغیرہ ۔ ایشیا اور پیسیفک کے لئے اقوام متحدہ کا اقتصادی اور سماجی کمیشن( یو  این ای ایس سی اے پی)، ایشیا پیسیفک  نیٹ ورک فار ٹیسٹنگ ایگریکلچرل مشینری( اے این ٹی اے ایم) اور دیگر بین الاقوامی ادارے ڈی اے آر ای/ آئی سی اے آر کے متحرک پارٹنر ہیں  اور غیرملکی شراکت داروں کے ساتھ ان کے کئی مفاہمت نامے(ایم او یو) ہیں۔

یہ اطلاع آج لوک سبھا میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے دی۔

 

********

(U: 5524)

م ن۔ق ت۔ن ع



(Release ID: 1655473) Visitor Counter : 120