ریلوے کی وزارت

سماجی و اقتصادی سرگرمیاں

Posted On: 16 SEP 2020 5:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16ستمبر  2020/ ہندستانی ریلوے موجودہ ریلوے نظام پر ٹرینوں/خصوصی ٹرینوں کو چلانے کے علاوہ  مختلف بنیادی ڈھانچے  کے   منصوبے بھی  جاری رکھے ہوئے ہے جن میں  نئی لائنیں، گیج کنورزن، ڈبلنگ، برق کاری ، پل، وغیرہ شامل ہیں،    جو دیہی اور شہری  دونوں معاشرو ں کو  براہ راست  اور بالواسطہ  فوائد  فراہم کرتے ہیں۔  ریلوے دیہی اور شہری علاقوں میں معاشرتی اور  معاشی  سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے غریب کلیان روزگار یوجنا کے تحت شناخت شدہ   اضلاع میں ریلوے کے  بنیادی ڈھانچہ  کے کاموں کو بھی تیز کررہی ہے۔   ہندستانی ریلوے نے  ریاستی حکومتوں/مقامی اتھارٹی  کےذریعہ   عمل درآمد کے لئے  مہاتما گاندھی  قومی  دیہی   روزگار گارنٹی ایکٹ (منریگا )اسکیم کے تحت  متعدد   کاموں کی   نشاندہی  بھی کی ہے  جو دیہی معاشروں  کو  براہ راست  اور بالواسطہ  فوائد فراہم  کرتے ہیں۔

ہنر مندی کے فروغ کے لئے  ہندستانی ریلوے   پہلے سےہی  اپرینٹس  ایکٹ ،  1961 کے تحت  اپرینٹائسیز  ایکٹ جو تربیت فراہم   کررہا ہے۔

اس بات کی جانکاری   آج  ریلوے اور تجارت و صنعت کے وزیر  جناب پیوش گوئل نے لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-5501



(Release ID: 1655469) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Punjabi , Tamil