وزارت دفاع
دفاعی کیپٹل خریداری
Posted On:
16 SEP 2020 5:00PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،16 ستمبر / پچھلے مالی سال کے دوران ( 20-2019 ء ) بھارتی کمپنیوں کے ساتھ 38 کنٹریکٹ پر دستخط کئے گئے ، جب کہ بیرونی کمپنیوں کے ساتھ 32 کنٹریکٹ پر دستخط کئے گئے ۔ رواں مالی سال کے دوران ( 21-2020 ء ، جولائی ، 2020 ء تک ) ، بھارتی کمپنیوں کے ساتھ 10 کنٹریکٹ پر دستخط کئے گئے ہیں ، جب کہ مسلح افواج کے لئے دفاعی ساز و سامان کی کیپٹل خریداری کے لئے بیرونی کمپنیوں کے ساتھ 6 کنٹریکٹ پر دستخط کئے گئے ۔
اپریل ، 2019 ء سے جولائی ، 2020 ء تک کیپٹل خریداری کے لئے بھارتی کمپنیوں کے ساتھ 48 کنٹریکٹ پر دستخط کئے گئے ، جو ڈی پی ایس یوز / پی ایس یوز / او ایف بی / ڈی آر ڈی او / اسرو کے ساتھ کئے گئے ہیں ، جب کہ 3 کنٹریکٹ بھارتی پرائیویٹ کمپنیوں کے ساتھ کئے گئے ہیں۔
اس بات کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے کہ پہلے سے کئے گئے کیپٹل خریداری کے کنٹریکٹ اور سال کے دوران نئی اسکیموں کے لئے کئے گئے کنٹریکٹ کے واجبات کو پورا کرنے کے لئے بجٹ کے فنڈ کو پوری طرح استعمال کیا جا سکے ۔
پچھلے پانچ برسوں کے دوران دفاعی خدمات کے تخمینے ( ڈی ایس ای ) کے تحت مسلح افواج کے لئے ( جدید کاری ) کے کیپٹل خریداری پر اخراجات کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں :
سال
|
حقیقی اخراجات
( کروڑ روپئے میں )
|
2015-16 ء
|
62,235.54
|
2016-17 ء
|
69,280.16
|
2017-18 ء
|
72,732.20
|
2018-19 ء
|
75,892.85
|
2019-20 ء
|
91,128.74
|
ڈی پی ایس یو اور پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں کے درمیان دفاعی کنٹریکٹ کے لئے مسابقتی بولیوں کا تجزیہ کرتے ہوئے ڈی پی ایس یو کو کوئی فائدہ نہیں دیا جاتا ۔ ان مسابقتی بولیوں کو آر ایف پی کی شرائط و ضوابط کی بنیاد پر پرکھا جاتا ہے ۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں دفاع کے وزیر مملکت جناب شری پدنائک نے کرنل راجیہ وردھن راٹھور کے ایک تحریری سوال کے جواب میں فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 5480
(Release ID: 1655412)
Visitor Counter : 146