مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

مرکزی حکومت نے سبھی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ان کی ریئل اسٹیٹ ضابطہ جاتی اتھارٹی کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کووڈ – 19 عالمی وبا کو ایک مجبوری سمجھے اور ریرا کے تحت سبھی پروجیکٹوں کے رجسٹریشن / تکمیل کی تاریخ میں خود بخود 6 مہینے کی توسیع کریں

Posted On: 16 SEP 2020 6:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 ستمبر ،2020   /  عالمی وبا کووڈ – 19 کی وجہ سے پیدا صورتحال کے پیش نظر کارکنوں کے واپس چلے جانے اور سا ز و سامان کی سپلائی چین ٹوٹ جانے کی وجہ سے ریئل اسٹیٹ پروجیکٹوں کی تعمیراتی سرگرمیوں پر منفی اثر پڑا ہے۔

گھر خریدنے والوں سمیت سبھی متعلقہ فریقوں کے مفاد کی حفاظت کے لیے مرکزی حکومت نے سبھی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ان کی ریئل اسٹیٹ ضابطہ جاتی اتھارٹیز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کووڈ – 19 وبا کو ایک بڑی مجبوری سمجھیں اور ریرا کے تحت رجسٹرڈ ان سبھی پروجیکٹوں کی رجسٹریشن  / تکمیل کی تاریخ میں خود بخود 6 مہینے کی توسیع کر دیں، جن کی تکمیل کی تاریخ 25 مارچ 2020 کے بعد ختم ہوئی ہے اور اگر صورتحال کا تقاضہ ہو تو اس میں مزید تین مہینے کی توسیع دیں، جس کے لئے تحریر ی طور پر جواز حاصل کرنا ہوگا۔

مزید یہ کہ آتم نربھر بھارت ابھیان حصے کے طور پر ریئل اسٹیٹ شعبے کے لیے مختلف دیگر  ترغیبات / راحتیں فراہم کرائی گئی ہیں جیسے ہاؤسنگ فائنانس کمپنیوں (ایچ ایف سی ) کی مدد کے لیے قومی ہاؤسنگ بینک کو بھارتیہ ریزرو بینک کی پالیسی ریپوریٹ پر 10 ہزار کروڑ روپے کی دوبارہ رقم فراہم کرنے کی خصوصی سہولت، غیر بینکنگ مالی کمپنیوں (این بی ایف سی ) کے لیے 45 ہزار کروڑ روپے کے جزوی قرضے کی گارنٹی اسکیم اور  بہت چھوتے پیمانے پر قرض فراہم کرنے والے اداروں این بی ایف سی اور ایچ ایف سی کے لیے 30 ہزار کروڑ روپے کی خصوصی نقد اسکیم ، پردھان منتری آواس یوجنا  - شہری کے تحت کریڈٹ لنک سبسڈی اسکیم میں  31 مارچ 2021 تک توسیع ، مائیگرینٹ کارکنوں اور شہری میں رہنے والے غریبوں کے لیے کم کرایے والے ہاؤسنگ کامپلیکس کی اسکیم۔

ان سبھی اقدامات کا مقصد ریئل اسٹیٹ شعبے کو فنڈ کی آمد کو فروغ دینے کے لیے رقم کی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔

یہ بات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں کہی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

2020۔09۔16

U – 5503



(Release ID: 1655397) Visitor Counter : 91