امور داخلہ کی وزارت

غیرملکی عطیات انضباطی ایکٹ کے کھاتوں اور اس کی رقومات کی صورت حال

Posted On: 16 SEP 2020 3:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  16/ستمبر 2020 ۔ غیر ملکی عطیات سے متعلق انضباطی ایکٹ (FCRA) مجریہ 2010 کے تحت 22400 انجمنیں / غیرسرکاری تنظیمیں رجسٹرڈ ہیں۔ ایسی ہر انجمن / غیر سرکاری تنظیموں نے کم سے کم ایک FCRA اکاؤنٹ بینک میں کھول رکھا ہے۔ ایسی کوئی بھی انجمن یا تنظیم کسی بھی بینک میں ایک یا ایک سے زیادہ یوٹیلائزیشن اکاؤنٹ کھول سکتی ہے۔ اس سلسلے میں ریاست وار تفصیلات ایف سی آر اے کے پورٹل www.fcraonline.nic.in پر دستیاب ہیں۔

کوئی بھی غیر سرکاری تنظیم ایف سی آر اے مجریہ 2010 کے تحت رجسٹرڈ ہوتی ہے یا اسے مرکزی حکومت کی طرف سے غیرملکی فنڈ/ عطیات حاصل کرنے اور استعمال کرنے کی پیشگی اجازت ہوتی ہے، ایسی کوئی بھی تنظیم ایکٹ کی دفعہ 11 کے تحت کسی طے شدہ ثقافتی، اقتصادی، تعلیمی، مذہبی یا سماجی پروگرام کے لئے ایسی عطیات کو وصول اور استعمال کرسکتی ہے۔ غیرملکی عطیات کی حصولیابی اور استعمال کی تفصیلات انجمنوں / غیرسرکاری تنظیموں کے سالانہ ریٹرن میں دستیاب ہیں، جنھیں ایف سی آر اے کے پورٹل www.fcraonline.nic.in پر اَپلوڈ کردیا گیا ہے۔

جب غیرملکی عطیات کے غلط استعمال کا پتہ چلتا ہے تو ایف سی آر اے مجریہ 2010 میں دفعہ 14 کے تحت ایسی تنظیموں / انجمنوں کی اسناد کی تنسیخ کی گنجائش موجود ہے۔ بادی النظر میں اگر ایکٹ کے تحت کوئی معاملہ لائق سزا نظر آتا ہے تو معاملہ ایف سی آر اے مجریہ 2010 کی دفعہ 43 کے تحت کسی تفتیشی ایجنسی کے سپرد کیا جاسکتا ہے۔

پچھلے تین برسوں میں فنڈ کے غلط استعمال پر مرکزی حکومت کی طرف سے کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

سال

غیرملکی عطیات کے غلط استعمال پر ایف سی آر اے رجسٹریشن کی منسوخی

غیرملکی عطیات کے غلط استعمال پر معاملہ سی بی آئی/ ریاستی کرائم برانچ کے حوالے

2017

02

02

2018

Nil

Nil

2019

Nil

01

 

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاعات فراہم کریں۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5487

16.09.2020



(Release ID: 1655396) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Tamil , Telugu