جل شکتی وزارت
سیلاب کے قہر سے جانوں اور املاک کو بھاری نقصان
Posted On:
14 SEP 2020 8:13PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 14 ستمبر 2020 / سیلاب ایک قدرتی آفت ہے، جس کا ہندوستان کو تقریباً ہرسال مختلف حجموں میں سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے زبردست جانی اور مالی نقصان ہوتا ہے۔ سیلاب کے واقعات عوامل کے لیے مختلف عوامل کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے، جس میں معمول کے نمونے سے بار بار بارش ہونا اور دریاؤں کی ناکافی صلاحیت، دریاؤں کے کناروں کا کٹاؤ، دریاکی بیڈس کا کٹاؤ، زمینی تودوں کا کھسکنا، سیلابی علاقوں میں پانی کی نکاسی کا خراب نظام، برف اور گلیشیر کا پگھلنا اور جھیلوں میں سیلاب۔
جل شکتی وزارت کے قومی آبی مشن مشن (این ڈبلیو ایم) نے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے آب و ہوا کے صورتحال اور اوپری مٹی کی سطح کے لیے موزوں بارش کے پانی کے تحفظ کے اسٹراکچرس (آر ڈبلیو ایچ ایس) کی تشکیل کو فروغ دینے کے لئے "کیچ دی رین" مہم شروع کی ہے۔ آبی ذخیرہ کرنے والے گڑھے ، چھتوں پر آر ڈبلیو ایچ ایس اور چیک ڈیم بنانے کے لئے ڈرائیو، ناجائز قبضہ کو ہٹانا اور ٹینکوں کی ڈی سلٹنگ کے خاتمے سے ان کی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ،چینلز میں رکاوٹوں کا خاتمہ جوپانی والے علاقوں سے ان تک پانی لاتے ہیں۔ روایتی پانی ذخیرہ کرنے والے ڈھانچے کی مرمت آبی کنوؤں اور بوروں اور پرانے کنوؤں کا استعمال کرتے ہوئے پانی کو دوبارہ ان تک پہنچانا وغیرہ ، کچھ ایسے اقدام ہیں جنہیں اس مہم کے تحت لوگوں کی فعال شرکت کے ساتھ کام کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔
سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ ، ایکویفر (پانی سے متعلق ڈحانچوں) زمینی پانی کے وسائل کی پائیدار ترقی کی سہولت کے لئے نقشہ سازی ، ان کی خصوصیات اور پانی کے انتظام کے منصوبوں کی ترقی کے لئے "نیشنل ایکویفر میپنگ اینڈ مینجمنٹ (NAQUIM)" کے ملک گیر پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ ایکویفر کے نقشے اور انتظامی منصوبوں کو متعلقہ ریاستی سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ مشترک کیا گیا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کے لئے ایکویفر مینجمنٹ منصوبوں کے اصولوں کو پھیلانے کے لئے زمینی سطح پر عوامی حصے داری کے ساتھ بات چیت کے پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔
زمینی پانی کے ریچارج کو بڑھانے کے لئے ، وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور نے ریاستوں کو مقامی حالات کے لئے موزوں اقدامات اپنانے کے لئے رہنما ہدایات تیار کی ہیں۔ ماڈل بلڈنگ بائی لاز (ایم بی بی ایل) ، 2016 اور اربن اینڈ ریجنل ڈیولپمنٹ پلان تشکیلاتی اور عمل درآمد (یو آر ڈی ایف ایف آئی) رہنما خطوط ، 2014 میں بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور پانی کے تحفظ کے اقدامات کی ضرورت پر کافی توجہ دی گئی ہے۔
اس بات کی جانکاری جل شکتی اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ ش ت۔ت ع )
U.NO. 5403
(Release ID: 1654461)
Visitor Counter : 368