وزارات ثقافت
بھارتی ثقافت کی ابتداء اور ارتقاء کے جامع مطالعہ کے لئے ماہرین کی ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے : وزیر ثقافت
Posted On:
14 SEP 2020 6:36PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،14 ستمبر / موجودہ دور سے 12000 سال پہلے بھارتی ثقافت کے آغاز اور اُس کے ارتقاء سے پہلے اور دنیا کی دوسری تہذیبوں کے ساتھ ، اُس کے ملاپ کے جامع مطالعہ کے لئے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ کمیٹی کے ارکان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں :
- انڈین آرکیو لوجیکل سوسائٹی ، نئی دلّی کے چیئرمین اور بھارت کے آثار قدیمہ کے سابق جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل جناب کے این دیکشت ۔
- بھارتی آثار قدیمہ کے سابق جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر آر ایس بشٹ ۔
- نئی دلّی میں نیشنل میوزیم کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور بھارتی محکمۂ آثار قدیمہ کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بی آر مَنی ۔
- نئی دلّی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے پروفیسر سنتوش شُکلا ۔
- نئی دلّی میں شری لال بہادر شاستری راشٹریہ سنسکرت ودیا پیٹھ کے وائس چانسلر ڈاکٹر رمیش کمار پانڈے ۔
- نئی دلّی میں وویکا نند انٹر نیشنل فاؤنڈیشن کے دلّی انسٹی ٹیوٹ آف ہیری ٹیج مینجمنٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر مکھن لال ۔
- بھارتی جغرافیائی سروے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ، ڈاکٹر جی این سری واستو ۔
- لال بہادر شاستری سنسکرت ودیا پیٹھ ، دلّی کے چانسلر اور سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ڈاکٹر مکند کم شرما ۔
- نئی دلّی میں راشٹریہ سنسکرت سنستھان کے وائس چانسلر پروفیسر پی این شاستری ۔
- دلّی یونیورسٹی کے لسانیات کے شعبے کے سربراہ ، پروفیسر آر سی شرما ۔
- بھارت کے اینتھرو پولوجیکل سروے آف انڈیا کے سابق ڈائریکٹر اور حیدر آباد یونیورسٹی میں اینتھرو پولوجی کے شعبے کے ڈین پروفیسر کے کے مشرا ۔
- دلّی یونیورسٹی کے سنسکرت کے شعبے کے ڈاکٹر بلرام شکلا ۔
- سائنس داں اور کناڈا میں بین الاقوامی مفکر پروفیسر آزاد کوشک ۔
- نئی دلّی میں ورلڈ براہمن فیڈریشن آف انڈیا کے " سنگ مارگ " کے چیئر مین پنڈت ایم آر شرما ۔
- ثقافت کی وزارت کا نمائندہ ۔
- محکمۂ آثارِ قدیمہ کا نمائندہ ۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 5388
(Release ID: 1654346)
Visitor Counter : 191