محنت اور روزگار کی وزارت
بے روزگاری کی شرح پر قابو پانے سے متعلق پیکج
Posted On:
14 SEP 2020 6:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 ستمبر 2020: وزیر مملکت (آئی / سی) برائے محنت و روزگار نے کہا ہے کہ عالمی پیمانے پر کورونا وائرس (کووِڈ۔19) کے پھیلاؤ کے نتیجے میں نافذ ہوئے لاک ڈاؤں نے بھارت سمیت عالمی معشتوں کو متاثر کیا ہے۔ کووِڈ۔19 کے نتیجے میں مہاجر مزدوروں کی ایک بڑی تعداد اپنے آبائی وطن لوٹ گئی اور اس مدت کے دوران بھارت میں بہت سی نوکریاں بھی چلی گئیں۔ لوک سبھا میں آج ایک سوال کا تحریری طور پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے اقدامات کیے ہیں اور حکومت پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے وائی)، آتم نربھر بھارت اور پردھان منتری غریب کلیان روزگار ابھیان (پی ایم جی کے آر اے) کے توسط سے مہاجر مزدوروں کی حمایت کر رہی ہے۔ معیشت، بنیادی ڈھانچہ، نظام، متحرک آبادی اور مطالبہ پر مبنی آتم نربھر بھارت کا مقصد نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ابھیان 20 لاکھ کروڑ روپئے کے بقدر کے پیکج کا حامل ہے اور اس کا مقصد ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ پی ایم جی کے وائی کے تحت، اناج فراہم کرانے کے علاوہ مستفیدین کے کھاتوں میں راست طور پر پیسہ بھیجنے، صنعت خصوصاً ایم ایس ایم ای شعبے کی مدد کے لئے حکومت کے ذریعہ مختلف اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کے لئے ای پی ایف تعاون کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا۔ اس کے علاوہ ایم جی این آر ای جی اے کے تحت اجرت یومیہ 182 روپئے سے بڑھا کر یومیہ 2020 روپئے کر دی گئی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت ہند نے پردھان منتری غریب کلیان روزگار ابھیان (پی ایم جی کے آر اے) کے تحت دیہی بنیادی ڈھانچے کو تقویت پہنچانے اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع خصوصاً وطن واپس لوٹنے والے مہاجر مزدوروں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ یہ اسکیم 50000 کروڑ روپئے کے بقدر کے سرمایے کے ساتھ 6 ریاستوں کے 116 اضلاع کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ اسکیم دیہی ترقیات کی وزارت کے توسط سے 125 پر مشتمل مشن کے انداز میں نافذ کی جا رہی ہے۔
حکومت نے بنیادی ڈھانچہ لاجسٹکس، صلاحیت سازی، زراعت کے لئے حکمرانی اور انتظامی اصلاحات، ماہی گیری اور خوراک ڈبہ بندی شعبے کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کا اعلان بھی کیا۔
جناب گنگوار نے مزید کہا کہ حکومت ہند نے تقریباً 50 لاکھ خوانچہ فروشوں کو، اپنے کاروبار دوبارہ شروع کرنے کے لئے ایک سال کی مدت کے لئے 10000 روپئے تک بلا شرط کام کاج سے متعلق سرمایہ قرض فراہم کرانے کی غرض سے، پی ایم سواندھی اسکیم کا بھی آغاز کیاہے۔
****
م ن۔ ا ب ن
U:5379
(Release ID: 1654337)
Visitor Counter : 765