جل شکتی وزارت

ملک کے 123 آبی ذخائر میں دستیاب پانی کے دخائر کی تازہ صورتحال

Posted On: 11 SEP 2020 5:52PM by PIB Delhi

سینٹرل واٹر کمیشن یعنی پانی سے متعلق مرکزی کمیشن (سی ڈبلیو سی) ہفتے وار بنیاد پر ملک کے 123 آبی ذخائر کی دستیاب اور موجودہ ذخائر کی صورتحال کی نگرانی کررہا ہے۔ ان یں سے 43 ذخائر کے پاس 60 میگاواٹ سے زیادہ کی قائم صلاحیت کی پن بجلی حاصل ہوتی ہے۔ ان 123 آبی ذخائر کی پانی جمع ہونے کی کُل صلاحیت 171.091 بی سی ایم ہے، جوکہ 257.812 بی سی ایم کی پانی موجودہ ذخائر کی صلاحیت کا تقریباً 66.36 فیصد ہے، جو کہ پورے ملک میں پیدا کی گئی ہے۔ آبی ذخائر کے تخمینوں کے مطابق ان آبی ذخائر میں دستیاب پانی کے ذخائر کے تخمینوں کے مطابق ان آبی ذخائر میں دستیاب پانی کے ذخائر جمع ہونے کی موجودہ صلاحیت 142.234 بی سی ایم ہے، جو پچھلے سال اسی مدت کے لئے ان آبی ذخائر میں دستیاب پانی کے ذخائر 139.647 بی سی ایم تھا اور پچھلے دس سالوں کا اوسط آبی ذخائر 120.667 بی سی ایم تھا۔ اسی طرح 123 آبی ذخائر میں دستیاب پانی کے ذخائر پچھلے سال کی اسی مدت کے پانی جمع ہونے کی صلاحیت 102 فیصد ہے اور پچھلے 10 سالوں کی اوسط پر ذخائر کا 118 فیصد ہے۔

شمالی خطے میں ہماچل پردیش، پنجاب اور راجستھان کی ریاستیں شامل ہیں۔ سی ڈبلیو سی کی نگرانی کے تحت 8 آبی ذخائر آئے ہیں، جن کی پانی کے ذخائر کی کُل موجودہ صلاحیت 19.19 بی سی ایم ہے۔ ان آبی ذخائر میں دستیاب پانی کا کل موجودہ ذخیرہ 15.04 بی سی ایم ہے، جو ان ذخائر کی کل موجودہ ذخائر کا 78 فیصد ہے۔ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران پانی کا ذخیرہ 91 فیصد تھا اور اسی مدت کے دوران گزشتہ 10 سال کا اوسط ذخیرہ ان آبی ذخائر کی موجودہ اسٹوریج کی صلاحیت کا 83فیصد تھا۔ اس طرح رواں سال کے دوران ذخیرہ پچھلے سال کی اسی مدت کے بہت کم ہے اور اسی مدت کے دوران پچھلے دس سالوں کے اوسط پانی کے ذخیرہ سے بھی کم ہے۔

مشرقی خطے میں جھارکھنڈ، اڈیشہ، مغربی بنگال، تریپورہ اور ناگالینڈ کی ریاستیں شامل ہں۔ سی ڈبلیو سی کی نگرانی میں 18 ذخائر ہیں، جن کی پانی کے ذخائر کی کل موجودہ صلاحیت 19.43 بی سی ایم ہے۔ ان آبی ذخائر میں دستیاب پانی کا کل موجودہ ذخیرہ 14.34 بی سی ایم ہے، جو ان آبی ذخائر کی موجودہ ذخیرے کی کل صلاحیت کا 74 فیصد ہے۔ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران پانی کا ذخیرہ 75 فیصد تھا اور اسی مدت کے دوران پچھلے دس سال کی اوسط اسٹوریج ان ذخائر کی موجودہ اسٹوریج کی صلاحیت کا 65 فیصد تھا۔ اسی طرح رواں سال کے دوران پانی کا ذخیرہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے کم ہے اور اسی مدت کے دوران گزشتہ 10 سال کے اوسط اسٹوریج کے مقابلے بہتر ہے۔

مغربی خطرے میں گجرات اور مہاراشٹر کی ریاستیں شامل ہیں۔ سی ڈبلیو سی کی نگرانی کے تحت 42 آبی ذخائر آتے ہیں، جن کی پانی کی اسٹوریج کی کُل موجودہ صلاحیت 35.25 بی سی ایم ہے۔ ان آبی ذخائر میں پانی کی اسٹوریج کی کل موجودہ صلاحیت 31.95 بی سی ایم ہے جو ان آبی ذخائر کی اسٹوریج کی کُل موجودہ صلاحیت کا 91 فیصد ہے۔ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران پانی کا ذخیرہ 83 فیصد تھا اور اسی مدت کے دوران گزشتہ دس سال کی اوسط اسٹوریج یعنی پانی کا ذخیرہ ان آبی ذخائر کی اسٹوریج کی موجودہ صلاحیت کا 68 فیصد تھا۔ اس طرح پچھلے سال کے اسٹوریج کے مقابلے رواں سال کے دوران پانی کا ذخیرہ بہتر ہے اور اسی مدت کے دوران پچھلے دس سال کی اوسط اسٹوریج کے مقابلے میں بھی بہتر ہے۔

سینٹرل خطے میں اترپردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ آت ے ہیں۔ سی ڈبلیو سی کی نگرانی کے تحت 19 ذخائر ہیں، جن کی پانی کے جمع ہونے کی کُل موجودہ صلاحیت 44.45 بی سی ایم ہے۔ ان آبی ذخائر میں دست یاب پانی کے جمع ہونے کی موجودہ کُل اوسط 38.60 بی سی ایم ہے جو ان آبی ذخائر کی پانی کے جمع ہونے کی کل موجودہ صلاحیت 87 فیصد ہے۔ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران پانی کے جمع ہونے کی صلاحیت 82 فیصد تھی اور پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران گزشتہ 10 سالوں کی اوسط اسٹوریج ان آبی ذخائر کی موجودہ اسٹوریج کی صلاحیت 75 فیصد تھی۔ اس طرح رواں سال کے دوران پانی کے جمع ہونے کی صلاحیت پچھلے سال کے پانی کے جمع ہونے کے مقابلے بہتر ہے اور پچھلے سال کی مدت  کے دوران گزشتہ 10 سال کی اوسط اسٹوریج کے مقابلے بھی بہتر ہے۔ جنوبی خطے میں آندھرا پردیش، تلنگانہ (دونوں ریاستوں میں 2 مشترکہ پروجیکٹس) کرناٹک، کیرالہ اور تمل ناڈو کی ریاستیں شامل ہیں۔

سی ڈبلیو سی کی نگرانی کے تحت 36 آبی ذخائر ہیں، جن کی پانی کے جمع ہونے کی کل موجودہ صلاحیت 52.81 بی سی ایم ہے۔ ان آبی ذخائر میں دستیاب پانی کے موجودہ جمع ہونے کی صلاحیت 42.31 بی سی ایم ہے جو ان آبی ذخائر کی موجودہ اسٹوریج کی کُل صلاحیت کا 80 فیصد ہے۔ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران پانی کے جمع ہونے کی صلاحیت 79 فیصد تھی اور اسی مدت کے دوران گزشتہ 10 سال کی اوسط اسٹوریج ان آبی ذخائر کی اسٹوریج کی موجودہ صلاحیت کا 66 فیصد تھی۔ اس طرح رواں سال کے دوران پانی کے جمع ہونے کی صلاحیت پچھلے 10 سال کی اسی مدت کے مقابلے بہتر ہے اور پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران گزشتہ 10 سال کے اوسط اسٹوریج کے مقابلے بھی بہتر ہے۔

...................

 

  م ن، ح ا، ع ر

11-09-2020

U-5297



(Release ID: 1653723) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Tamil