ارضیاتی سائنس کی وزارت

11 ستمبر 2020 کو ساحلی اور جنوبی اندرونی کرناٹک کی الگ الگ جگہوں پر انتہائی بھاری بارش کا امکان اور کہیں کہیں محض زیادہ امکان


مغربی حصے کا مانسون اپنے معمول کے شمالی علاقے پر واقع ہے اور مشرقی حصہ اپنی معمول کی جگہ کے قریب واقع ہے
سمندری طوفانی گردش گنگائی مغربی بنگال اور آس پاس کے علاقوں میں وقوع پذیر ہے

اگلے 5 دن کے دوران مغربی بنگال اور سکم کے ذیلی حمالیائی علاقے میں الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کا امکان ہے؛ اڈیشہ میں 9 تاریخ اور اگلے چار سے پانچ دن کے دوران شمال مشرقی بھارت میں بھاری بارش کا امکان

12 ستمبر اور اس کے بعد اڈیشہ ، ساحلی آندھرا پردیش و ینم ، تلنگانہ، ویدربھ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شدید بارش اور اس میں اضافے کا امکان ہے

Posted On: 09 SEP 2020 9:06PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  09  ستمبر ، 2020  / بھارت کے محکمۂ موسمیات آئی ایم ڈی کے نئی دلی میں موسم کی پیش گوئی سے متعلق قومی مرکز  / موسم کے    علاقائی مرکز کے مطابق  :

 

9 ستمبر 2020 کے موسم کی کچھ خاص باتیں :

 

  • جنوبی مہاراشٹر کے ساحل سے شمالی کیرالہ کے ساحل تک سمندر کی اوسط سطح پر سمندر سے کچھ دور بارش کا امکان  ہے۔

اس کے اثرات:

  1. اگلے چار سے پانچ دن کے دوران  بھارتی جزیر نما پر وسیع رقبے میں بارش  اور الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش، گرج چمک کے ساتھ چھینٹے اور بجلی چمکنے کا  قوی امکان۔
  2. 10 سے 13 تاریخ کے دوران ساحلی کرناٹک میں الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان۔ 9 سے 12 تاریخ کے درمیان جنوبی اندرونی کرناٹک میں بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان؛ 9  سے 11 تاریخ کے درمیان کیرالہ اور ماہے میں بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان اور 9ستمبر 2020 کو تمل ناڈو، پڈو چیری اور کرائکل میں بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان۔

          11 ستمبر 2020 کو ساحلی و جنوبی اندرونی کرناٹک میں الگ الگ جگہوں پر انتہائی بھاری بارش کا امکان۔

  • مغربی حصے کا مانسون اپنی معمول کی پوزیشن کے شمال میں واقع ہے  اور اس کا مشرقی حصہ اپنی معمول کی پوزیشن سے کافی قریب ہے۔

 

اس کے اثرات :

i۔      شمال مشرق اور اس سے متصل مشرقی بھارت میں دور دور تک بارش اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ چھینٹا پڑنے اور بجلی چمکنے  کا امکان ہے۔  اگلے پانچ دن کے دوران مغربی بنگال اور سکم کے ذیلی حمالیائی علاقوں میں الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کا امکان ہے ۔ 9 تاریخ کو اڈیشہ میں اور اگلے چار سے پانچ دن کے دوران شمال مشرقی بھارت میں بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔

 

پیش گوئی :

 

9 ستمبر  ( پہلا دن) :

جنوبی اندرونی کرناٹک ، تمل ناڈو، پڈو چیری و کرائکل  اور کیرالہ و ماہے پر الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان؛ مغربی بنگال اور سکم کے ذیلی ہمالیائی علاقوں ، اڈیشہ آسام و میگھالیہ ، مدھیہ مہاراشٹر، کونکن و گوا ، رائل سیما، ساحلی کرناٹک اور لکشدیوپ میں الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش۔

مشرقی اتر پردیش، مشرقی راجستھان، گجرات خطے ، مدھیہ پردیش، ویدربھ، چھتیس گڑھ ، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال و سکم، اڈیشہ ، اروناچل پردیش، آسام و میگھالیہ، ناگالینڈ ، منی پور، میزورم و تریپورہ، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھ واڑاہ، کونکن و گوا، ساحلی آندھرا پردیش و ینم، تلنگانہ ، رائل سیما، کرناٹک، کیرالہ و ماہی اور تمل ناڈو، پڈو چیری  و کرائیکل میں الگ الگ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ چھینٹے اور بجلی چمکنے کا امکان ہے۔

 

10 ستمبر (دوسرا دن):

 

آسام و میگھالیہ، سالی و جنوبی  اندرونی کرناٹک، کیرالہ و ماہے میں الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش ، چھتیس گڑھ ، مغربی بنگال و سکم کے ذیلی ہمالیائی علاقوں ، انڈمان و نکوبار علاقوں، مدھیہ مہاراشٹر،  کونکن و گوا، ساحلی اندھرا پردیش و ینم ، تلنگانہ ، رائل سیما ، شمالی اندرونی کرناٹک، اور تمل ناڈو، پڈو چیری و کرائکل میں الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کا امکان۔

چھتیس گڑھ، بہار ، جھارکھنڈ ، مغربی بنگال و سکم، اڈیشہ ، آسام و میگھالیہ ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم و تریپورہ، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھ واڑہ، کونکن و گوا، ساحلی آندھرا پردیش و ینم، تلنگانہ، رائل سیما ، کرناٹک ، کیرالہ و ماہے اور تمل ناڈو، پڈوچیری و کرائکل میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹے اور بجلی چمکنے کا امکان  ہے۔

 

11 ستمبر تیسرا دن :

ساحلی کرناٹک  میں کچھ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش  اور الگ الگ جگہوں پر انتہائی بھاری بارش کا امکان ؛ جنوبی اندرونی کرناٹک  میں الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش اور کچھ جگہوں پر انتہائی بھاری بارش کا امکان ؛ آسام و میگھالیہ  اور کیرالہ و ماہے میں الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ؛ مشرقی مدھیہ پردیش ، دیدربھ ، چھتیس گڑھ، بہار، مغربی بنگال و سکم  کے ذیلی ہمالیائی علاقوں ، انڈمان و نکوبار جزیروں ، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم و تریپورہ ، مدھیہ مہاراشٹر، کونکن و گوا، ساحلی آندھرا پردیش و ینم، تلنگانہ ، رائل سیما، شمالی اندرونی کرناٹک، اور تمل ناڈو ، پڈو چیری و کرائیکل  میں الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کا امکان۔

بہار، جھارکھنڈ، گنگائی مغربی بنگال، اڈیشہ، آسام و میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم  و تریپورہ، گجرات خطے، مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھ واڑہ ، کونکن و گوا، ساحلی آندھرا پردیش و ینم، تلنگانہ ، رائل سیما، کرناٹک ، کیرالہ و ماہے اور تمل ناڈو، پڈوچیری و کرائیکل کی الگ الگ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ چھینٹے کا امکان ہے۔

 

12 ستمبر چوتھا دن :

 

ساحلی و جنوبی  اندرونی کرناٹک میں الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ، مشرقی مدھیہ پردیش، ویدربھ، چھتیس گڑھ،مغربی بنگال و سکم کے ذیلی ہمالیائی علاقوں، اڈیشہ، انڈرمان و نکوبار جزیروں، اروناچل پردیش، آسام و میگھالیہ، ناگالینڈ ، منی پور، میزورم و تریپورہ، گجرات خطے، مدھیہ مہاراشٹر،  مراٹھ واڑہ، کونکن و گا، ساحلی آندھرا پردیش و ینم، تلنگانہ، شمالی اندرونی کرناٹک اور کیرالہ و ماہے کی الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔

جھارکھنڈ، گنگائی مغربی بنگال، آسام و میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور،  میزورم و تریپورہ اور گجرات ریاست میں الگ الگ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ چھینٹے کا امکان ۔

 

13 ستمبر پانچواں دن:

 

کونکن و گوا اور ساحلی کرناٹک  کی الگ الگ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان؛ ویدربھ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال و سکم، کے ذیلی ہمالیائی علاقوں ، اڈیشہ اروناچل پردیش ، آسام و میگھالیہ ، گجرات خطے ، مدھیہ مہاراشٹر ، مراٹھواڑہ، ساحلی آندھرا پردیش و ینم، تلنگانہ، اندرونی کرناٹک اور کیرالہ و ماہے میں الگ الگ جگہوں پر بھاری بارش کا امکان۔

جھارکھنڈ ،  گنگائی مغربی بنال ، آسام و میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم و تریپورہ اور گجرات  میں الگ الگ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ چھینٹے کا امکان ہے۔

 

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OLWM.png

 

جگہ کے لیے مخصوص پیش گوئی اور وارننگ کے لیے براہ کرم موسم ایپ ڈاؤنلوڈ کریں  ؛ زراعت سے متعلق  موسم کے بارے میں مشورے کے لیے میگھ دوت ایپ اور بجلی چمکنے سے متعلق  وارننگ کے لیے دامنی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MN2E.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 5312

 

 



(Release ID: 1653601) Visitor Counter : 136


Read this release in: Hindi , English , Kannada