سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

اعداد وشمار کی مایہ ناز شخصیت پروفیسرسی آر راؤ کو ان کی 100ویں سالگرہ پر اعزاز


’’پروفیسر سی آر راؤ نے جس وسیع پیمانے پر کام کا بیڑہ اٹھایا، اسے دیکھ کر حیرت ہوتی ہے‘‘ – پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر کے وجے راگھون

’’پدم وبھوشن پروفیسر سی آر راؤ 70، سال قبل اعداد کی سائنس پر کام کررہے تھے اور اپنے دور سے کہیں زیادہ آگے تھے۔ وہ نہ صرف ایک سائنس داں ہیں ،بلکہ ادارے کے معمار بھی ہیں۔ ملک اور دنیا ،اعداد وشما رکے شعبے میں، ان کی شانداراور نمایاں خدمات کے زیر اثر رہے گی‘‘: ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر اشوتوش شرما


Posted On: 10 SEP 2020 6:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10؍ستمبر،اعداد وشمار کی  مایہ ناز  شخصیت ،پدم وبھوشن ،پروفیسر کلائم پوڈی رادھا کرشنا راؤ کو 9 ستمبر 2020  کو منعقدہ  ایک آن لائن سمپوزیم میں ان کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر اعزاز سے نوازا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/CRRsolo2TMGR.JPG

یہ اعزازیہ حکومت ہند کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کے ذریعے دیا گیا۔ پروفیسر راؤ کو یہ اعزاز اعداد کے حساس رول کو تسلیم کرنے اور اسے سہل بنانے اور  سائنسی نیز  سماجی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اسے اکٹھا کرنے کے لئے اعداد شمار کے شعبے میں ان کی وسیع اور نمایاں کوششوں کے لئے دیا گیا۔ ان کی کوششوں کے نتیجے میں طلباء اور محققین کی نسلوں کو جلا ملے گی اور ہندوستان میں عالمی معیار کے اعداد وشمار کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیا جاسکے گا۔

اعداد وشمار کے عمیق ذخیرے نے  نہ صرف اعداد وشمار کے شعبے کو متاثر کیا ہے بلکہ اقتصادی ،جینیائی، علم بشریات، علم ریاضیات، قومی منصوبہ سازی، پیدائش اموات اور امراض وغیرہ کے اعداد وشمار کے مطالعے، بائیومیٹری اور ادویہ کے مختلف شعبوں کے لئے آج بھی ،ان کے کام سے استفادہ حاصل کیا جار ہا ہے۔

’’پروفیسر سی آر راؤ کا اعداد کے شعبے میں کام کاج لامحدود ہے اور اس سے ملک کو بے پناہ فائدہ ہوا ہے۔  پروفیسر سی آر راؤ کے کام میں سے کچھ کا گہرا اثر جنین پر ہوا ہے اور اس کام پر اُس کا بڑا اثر ہے، جو ہم آج کرتے ہیں۔ پروفیسر سی آر راؤ کی کام کرنے کی وسعت دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔‘‘ پرنسپل سائنسی مشیر  پروفیسر کے وجے راگھون نے یہ بات کہی  ،جو کہ اعزاز کی اس تقریب میں معزز ترین مہمانوں میں سے ایک تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی آر راؤ نے   ریاضی، اعداد وشمار اور کمپیوٹر سائنس کے اس ایڈوانس انسٹی ٹیوٹ کو ہر دور میں ہندوستان میں اعداد جمع کرنے اور ان کا تجزیہ کرنے کے ادارے میں اصولی طور پر تبدیل کردیا، جو انہوں نے قائم کیا تھا۔

پروفیسر راؤ کو اعزاز پیش کرتے ہوئے ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آتوشوش شرما نے کہا کہ’’اعداد  ایک نئی آبی سطح ہے اور  مستقبل اسی کے گرد محیط رہے گا۔ صنعت 4.0 اور  اس سے آگے، اعداد کو وضع کرنا، اعداد کا تجزیہ کرنا، اعداد سازی کرنا اور  اس کے   ذریعے بڑی بڑی ایجادات کرنا، سب کچھ اسی میں پنہا ہے۔ پدم وبھوشن پروفیسر سی آر راؤ  70 برس  قبل اعداد کی سائنس پر کام کررہے تھے، اور اپنے دور سے کہیں آگے تھے۔ وہ نہ صرف ایک سائنس داں تھے بلکہ ایک ادارہ ساز بھی تھے۔ ملک اور دنیا ،اعداد وشمار کے شعبے میں ،ان کے شاندار  اور نمایاں کام کے لئے ،پروفیسر راؤ کی ہمیشہ قرض دار رہے گی۔‘‘

 ایک جانب سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسرشیکھر سی منڈے نے  مکمل سی ایس آئی آر خاندان کی طرف سے پروفیسر سی آر راؤ کو  اُن کی 100 ویں سالگرہ پر ، پرجوش مبارک باد دی، تو دوسری جانب  اعداد شمار  کے قومی کمیشن کے  چیئر مین پروفیسر بمل رائے نے عداد وشمار کے لئے پروفیسر  راؤ کی سمجھ کو ایک ایسا مضمون قرار دیا، جس کے مطالعے کی کوئی حد نہ ہو، البتہ وہ ایسا موضوع ہے جس میں  نہ صرف موضوع کے مسائل کا حل ہی حاصل نہیں کیا جاسکتا بلکہ دیگر شعبے میں بھی درپیش مسائل کو حل کرنے میں  یہ  تیر بہدف ہے۔

سمپوزیم نے اس شعبے میں پروفیسر راؤ کے عظیم  کام پر تبادلہ خیال کرنے اور  اعداد وشمار میں مستقبل کی سمتوں کا اندازہ کرنے کے لئے تمام سرکردہ اعداد وشمار کے ماہرین کو ایک جگہ یکجا بھی کیا۔ ان میں  چنئی   کے ریاضیات کے انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر راجیو ایل کرندیکر،امریکی عداد شمار کی ایسوسی ایشن کی منتخب صدر، رائس یونیورسٹی کی کیتھرین بی اینسور،  ہندوستانی اعداد شمار کے سابق ڈائریکٹر بی ایل ایس پرکاش راؤ، ہندوستان کی سائنس کی اکیڈمی کے صدر پرتھا پریتم مجمدار، بچوں کی صحت اور انسانی فروغ کے قومی ادارے کی برانچ  سربراہ اور سینئر انوسٹیگیٹر شیام ڈی  پڈڈا، اعداد شمار کی سائنسز کے قومی ادارے کے ڈائریکٹر جینس ایل روزن برجر،  ٹیمپئر یونیورسٹی کے وزٹنگ تحقیق کار سائمو پنٹاننٹ، سنسیناٹی یونیورسٹی کے پروفیسر ایم بی راؤ شامل تھے۔ منتظمہ کمیٹی کے ارکان، ڈی ایس ٹی ہیڈ بین الاقوامی ڈویزن ڈاکٹر ایس کے  ورشنی ، بھارت- امریکی سائنس اور ٹیکنالوجی فورم  (آئی یو ایس ایس  ٹی ایف) کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر نندنی کنن میک ماسٹر یونیورسٹی کے سرکردہ پروفیسر  ڈاکٹر این بالا کرشنن اور  کانپور کے ٹیکنالوجی کے ہندوستانی ادارے کی فیکلٹی امور کے ڈین پروفیسر دباسیس کنڈو نے بھی  تبادلہ خیال میں حصہ لیا۔

IMG-20200909-WA0020.jpg

 

Screen Shot 2020-09-09 at 12

 

IMG-20200909-WA0022.jpg IMG-20200909-WA0023.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن- ا ع- ق ر)

(11-09-2020)

U-5279


(Release ID: 1653300) Visitor Counter : 186


Read this release in: English , Hindi