کوئلے کی وزارت
کوئلے کی مانگ کو پوراکرنے کے لئے ویسٹرن کول فیلڈس لمیٹڈ ( ڈبلیو سی ایل ) ریل سے دوگناکوئلہ بھیجے گا
Posted On:
09 SEP 2020 5:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،09ستمبر : کول انڈیا لمیٹڈ ( سی آئی ایل ) کی معاون کمپنی ویسٹرن کول فیلڈس لمیٹڈ(ڈبلیو سی ایل ) ، نے ایک حوصلہ مند لائحہ عمل تیارکیاہے ، جس کے تحت بجلی کے شعبے کے صارفین کی اضافی مانگ کو پوراکرنے کے لئے ریل سے کوئلہ بھیجنے کی صلاحیت کوتقریبادوگناکیاجائے گا۔ کمپنی نے ریل سے حمایت کے ساتھ جنوری ، 2021سے 50ریکس یومیہ کوئلے کے نقل وحمل کا ہدف مقررکیاہے ۔ اس سے متعلق سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لئے ‘مشن 100دن ’ ایجنڈاتیارکیاگیاہے ۔
ڈبلیو سی ایل نے حال ہی میں وسطی ، مغربی اورجنوبی ہندوستان کے بجلی صارفین کو سستی قیمت پر اضافی کوئلے کی پیش کش کی تھی ۔ مہاراشٹر، گجرات ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں کی بجلی پیداکرنے والی کمپنیوں اور این ٹی پی سی اور آئی پی پی کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد ، ڈبلیو سی ایل کو امید ہے کہ سی آئی ایل اورایس سی سی ایل کی دیگرمعاون کمپنیوں سے تبادلے کے بعد ان صارفین سے سالانہ تقریبا 25ملین ٹن اضافی کوئلے کی مانگ پیداہوگی ۔
مانگ میں کافی اضافی کو دیکھتے ہوئے ، ڈبلیو سی ایل نے اگلے سال جنوری سے 50ریکس یومیہ کوئلہ ڈسپیچ کرنے کے لئے ضروری اقدام اٹھائے ہیں ، جس کے لئے کرشنگ ، نقل وحمل اور لوڈنگ کی سہولت بڑھائی جائے گی ۔اسے 5ستمبرسے 15ستمبر، 2020تک چلنے والے مشن 100دن پروگرام کے تحت پوراکیاجائے گا۔ اس سال اوسط لوڈنگ بڑھا کر40ریکس یومیہ اور سب سے زیادہ 50ریکس تک کیاجائے گا۔ 20-2019کا اوسط 23ریکس اور سب سے زیادہ 29ریکس یومیہ تھا۔ کوئلے کی مانگ کی وجہ سے موجودہ سال کا اوسط 19ریکس یومیہ ہے ۔
ڈبلیو سی ایل ، سینٹرل ریلوے ( سی آر) کے ذریعہ تقریبا 90فیصد کوئلہ بھیجتاہے ۔ ریل سے بقیہ ڈھلائی ایس ای سی آراور ایس سی آرکے ذریعہ ہوتی ہے ۔ 50ریکس میں سے 44-43ریکس سی آرکے ،5-4ایس ای سی آرکے اورایس سی آرکے ہوں گے ۔ سی آرافسران کے ساتھ منعقدہ ایک تبادلہ خیال میں ، سائیڈنگ کے زیادہ سے زیادہ سامان ، ریلوے کے گڈس شیڈ کااستعمال ، کافی ریکس کی دستیابی اور اس کی وقت پر لوڈنگ پرایک تفصیلی روڈ میپ تیارکیاگیاہے ۔ سی آرنے ریل ، کوئلہ ، ہم آہنگی کے ساتھ ریک ڈسپیچ دوگناکرنے میں ڈبلیو سی ایل کو تمام امداد فراہم کرنے کا یقین دہانی کرائی ۔
تمام شعبوں کے ڈائرکٹرجنرلوں ، متعلقہ ایچ اوڈی کو اگلے 100دنوں کے اندرکوئلے کے اسٹاک اور سائیڈنگ کے درمیان سڑک کے رکھ رکھاو اور وےبرج کے ساتھ کوئلے کی اضافی کرشنگ اورنقل وحمل کے لئے معاہدے کو پوراکرنے کا خصوصی دھیان دینے کے لئے کہاگیاہے ۔
ڈبلیو سی ایل نے 20-2019کے دوران 57.6ملین ٹن کوئلے کی پیداوارکی اور52.5ملین ٹن کو ئلے کا ڈسپیچ کیا۔ 21-2020کی شروعات میں 14ملین ٹن سے زیادہ کوئلہ اسٹاک اور اس سال 62ملین ٹن کی پیداوار کے ہدف کے ساتھ ، کمپنی کے پاس اپنے صارفین کے لئے 75ملین ٹن سے زیادہ کوئلہ دستیاب ہوگا۔ ڈبلیو سی ایل نے 24-2023تک پیداوارکو75ملین ٹن اور اس کے بعد 27-2026تک 100ملین ٹن تک بڑھانے کا منصوبہ ہے ۔ملک کی توانائی پوراکرنے کے لئے کوئلے کی پیداوارمیں تیز اضافے کی ضرورت ہے ۔
***************
( م ن ۔ش ت۔ ع آ)
U-5240
(Release ID: 1652939)
Visitor Counter : 119